Tag: مسئلہ کشمیر

  • بھارتی مظالم کوعالمی سطح پر بے نقاب کروں گا،چوہدری سرور

    بھارتی مظالم کوعالمی سطح پر بے نقاب کروں گا،چوہدری سرور

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے برطانیہ اور یورپی ممالک میں آواز اُٹھانے کا اعلان کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اتوار سے بر طانیہ اور یورپ کے دورے کے لیے روانہ ہو رہا ہوں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کروں گا۔

    چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آوازیں بھارت پر دباؤ کا باعث بنیں گی اور کشمیر کا بچہ بچہ بھارت کے خلاف بغاوت کی آواز بن چکا ہے۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،اس لیے مجھے خود ہی مسئلہ کشمیر کے لیے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے میدان عمل میں آنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے اور بھارت کے مظالم کے خلاف مذمتی قرار دادیں بھی لائی جائیں گی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بر ٹش اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آوازیں بھارت پر دباؤکا باعث بنیں اور ہم موثر طریقے سے دنیا کے سامنے بے بھارت کو بے نقاب کر یں گے۔

  • خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، یوسف رضا گیلانی

    خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، یوسف رضا گیلانی

    لاہور : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، پیپلز پارٹی نواز شریف یا ان کی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیروں پرہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان پر باتیں کرر ہا ہے مگر مقبوضہ وادی میں ہونے والے ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز کیوں نہیں آٹھا رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے قوم اور فوج یکجا ہیں کوئی طاقت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی.

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف یا ان کی حکومت کے ساتھ نہیں آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور پانامہ لیکس یا کرپشن جیسے مسائل کے حل کیلئے انکی جماعت نے سینٹ میں بل بھی متعارف کروایا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا پارلیمنٹ کی مضبوطی اداروں اور ملک کی مضبوطی ہے۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے نہ صرف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے روئیے پر شکوہ کیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بھی بدعنوانی کے مقدمات تھے مگر کسی نے تب ٹی۔او۔آرز بنانے کی بات نہیں کی۔

     

  • امریکی سینیٹر جان مکین کا سابق صدر آصف زرداری کو فون

    امریکی سینیٹر جان مکین کا سابق صدر آصف زرداری کو فون

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین کی سابق صدر آصف زرداری سےٹیلی فون پر گفتگو،آصف زرداری نے امریکی سینٹر سے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینیٹر نے فون پر گفتگو میں امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کو بتایا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہےکیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس مسئلہ کا حل ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کا شکار ہے،اس نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی،بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرکے کشمیر میں اپنے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتے ہی اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کردینا ذمہ دارانہ رویہ نہیں،بھارت کو پاکستان پر الزام عائد کرنے سے قبل اپنے کردار پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔

  • کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، نواز شریف لندن پہنچ گئے

    کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، نواز شریف لندن پہنچ گئے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہوتے ہی اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کردینا ذمہ دارانہ رویہ نہیں، بھارت کو پاکستان پر الزام عائد کرنے سے قبل اپنے کردار پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔

    Uri attack may be reaction to Indian atrocities… by arynews

    یہ بات انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہی، وہ لندن میں‌ تین دن قیام کریں‌گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں اڑی حملے کا محض 12 گھنٹے میں پاکستان پر الزام عائد کردینا غیر دانش مندانہ عمل ہے، کوئی بھی عقل مند شخص اسے تسلیم نہیں کرے گا، اڑی حملہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا رد عمل بھی تو ہوسکتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز سے اجاگر کیا، مخصوص وقت میں جو باتیں کرسکا وہ کردیں، کشمیر میں ایک سو آٹھ افراد کی شہادت کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلوچستان کا شوشہ چھوڑا گیا اور اس شوشے کو کوئی تسلیم نہیں کرتا، بھارت اپنے مظالم پر بات نہیں کرتا اور الزامات عائد کردیتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نومبر میں سارک سمٹ سے متعلق تیاری کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں اوریہ بات سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کمشیر پر بات کیے بغیر پاک بھارت بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔

    تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں محاذ آرائی کی سیاست کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان دے دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ کسی دھرنے کے راستے میں نہیں آئیں اور اجتناب نہ کریں اور دھرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، پارٹی قیادت کی ہدایت پر سو فیصد عمل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے صحافی کی جانب سے متحدہ قائد الطاف حسین کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا جب کہ ایک اور صحافی کی جانب سے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ’’کوئی اور سوال؟؟‘‘ کہہ دیا۔

    دریں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ چند روز بعد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

  • کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، امریکی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔

    US Foreign Minister calls on PM in New York by arynews

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی اور انہیں ان کے سابق صدر بل کلنٹن کا وعدہ یاد دلایا جس میں بل کلنٹن نے مسئل کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے وعدہ کیا تھا۔

    nawaz-post-2

    نواز شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے سبب مقبوضہ کشمیر میں 107 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، ریاستی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہٰں، بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، توقع ہے امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    nawaz-post

    نواز شریف نے جان کیری کو ضرب عضب کے تحت اٹھائے گئے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑی دی، پاکستان اور امریکا کی شرکت داری خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔

    جواب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہاکہ امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے۔

  • مسئلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، کورکمانڈر منگلا

    مسئلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، کورکمانڈر منگلا

    منگلا: کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسلح افواج پاکستان وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

    میرپور کے قریب منگلا گریثزن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کا کہنا تھا کہ جب تک پاک فوج کا ایک بھی جوان زندہ ہے وہ اپنے لہو کے آخری قطرے تک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرے گا۔

    کور کمانڈر منگلا نے کہا کہ مسلہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے مسلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    اس موقع پر انہوں نے شہدا کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یاد گار پر پھول چڑھائے اور سلامی دی، بعد ازاں مہمانوں کو جنگی ساز و سامان پر مشتمل نمائش بھی دکھائی گئی۔

  • مسئلہ کشمیر پرتمام حکومتی ادارے ایک پیج پرہیں، ترجمان دفترخارجہ

    مسئلہ کشمیر پرتمام حکومتی ادارے ایک پیج پرہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تمام حکومتی ادارے ایک پیج پرہیں۔ آثاربتا رہے ہیں کشمیر کی تحریک کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کشمیرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں ہرایک کی زبان پر کشمیر کی صورت حال کا تذکرہ ہے۔

    کشمیر پر کبھی مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کشمیر پر قبضہ کرنا کیوں چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو مؤثر طریقے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی فورمز پر بھی وفود بھجوائے جائیں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ برہان وانی سمیت ایک لاکھ سے زائد شہید کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیرکی تحریک اپنی ہے۔ اتنی بڑی تحریک باہر سے بیٹھ کر نہیں چلائی جا سکتی۔

    دوسری جانب بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کومسئلہ کشمیر پر بات چیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پرپیشرفت نہ ہوسکی۔

    انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان نے مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھایا لیکن وہ کارگرنہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کی ضرورت ہے اور یہی اس کا واحد حل ہے۔

     

  • بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،ملیحہ لودھی

    بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کابیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے.

    تفصیلات کےمطابق نیویارک میں دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگرہوگیاہے اور بان کی مون کا اس پر بیان دینا پاکستانی کی سفارتی سطح پر کامیابی ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،توقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد روکنے کےلیے کوششیں کی جائیں گی.

    *پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، بان کی مون

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر کے حالات پر نواز شریف کے خط پر جواب میں کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور پاک بھارت مذاکرات پر زور دیا تھا.

    واضح رہے کہ بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے،کشمیر سمیت دیگر مسائل پاک بھارت مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں.

  • مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

    مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر باضابطہ طور پر ایک بار پھر دعوت دے دی، سیکریٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں جوابی خط تحریر کردیا جس میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدر ی نے اپنے بھارتی ہم منصب کے نام خط ان کے حوالے کیا جس میں بھارتی ہم منصب کو رواں ماہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے

    ترجمان کے مطابق خط میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔

  • مودی بلوچستان کو ایشو بنا کر مسئلہ کشمیر دبانا چاہتے ہیں، سرتاج عزیز

    مودی بلوچستان کو ایشو بنا کر مسئلہ کشمیر دبانا چاہتے ہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا بلوچستان سے متعلق بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تصدیق ہے،نریندر مودی ایسے بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کےلیے دے رہے ہیں۔

    Sartaj gives befitting reply to Modi by arynews

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا کرارا جواب دے دیا۔سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے ردعمل میں کہا ہے کہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوان حق خود ارادیت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو پیلٹ گن کےباوجود بھی نہیں دبا سکتا، نریندر مودی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں، مقبو ضہ کشمیر میں غیر مسلح آزادی کی تحریک چل رہی ہے، کشمیر میں تحریک کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا آزاد کشمیر سے موازنہ کرنا حقائق کے برعکس ہے۔

    اپنے بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی ایجنسی’’را‘‘بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث رہی ہے،نریندر مودی کا بیان اس بات کی ضمانت ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔

    مشیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے انکشافات نے بھی بلوچستان میں بھارتی دخل اندازی کی ضمانت دی ہے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل پاکستان اور بھارت کے سنجیدہ مذاکرات میں ہی ممکن ہے۔