Tag: مسئلہ کشمیر

  • نواز شریف کی مسئلہ کشمیر کودبانے کی کوشش ہم نے ناکام بنائی ، بلاول

    نواز شریف کی مسئلہ کشمیر کودبانے کی کوشش ہم نے ناکام بنائی ، بلاول

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے کشمیر میں انتخابی مہم سے مسئلہ کشمیر ابھر کر سامنے آیااورمودی سے دوستی کی وجہ سے نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر سرد خانے حوالے کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

    بلاول ہاوٴس میں آزاد کشمیر انتخابات کے پارٹی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہعئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معمول کے انتخابات نہیں تھے اور ہم جانتے تھے کہ یہ انتخابات ہائی جیک کرنے کے لیے تمام ہتھکنڈے سر عام استعمال کیے جائیں گے لیکن ہم نے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ کے درست رخ پر رہے اور کشمیری عوام کے مقدس مقاصد کے لیے بہادری سے لڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے کشمیری عوام کے عظیم مفادات میں آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات لڑے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر نوازلیگ حکومت کی خاموشی کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے عوام کے مفادات کو نقصان ہو رہا تھا، ہمارے کشمیر میں انتخابی مہم سے مسئلہ کشمیر ابھر کر سامنے آیا ہے مودی سے دوستی کی وجہ سے نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر سرد خانے حوالے کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح قبل از انتخابات دھاندلی، کشمیر کونسل کے فنڈز کا بے دریغ استعمال اور وفاقی وزراء کی مداخلت کی وجہ سے ہمیں پتا تھا کہ نتائج کیا آئیں گے لیکن مجھے فخر ہے کہ ہمارے ساتھی ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوٴں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت نے انتقامی کارروایاں شروع کر دی ہیں اور کابینہ کی تقرری سے قبل ہی پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے، یہ عمل نئی آزاد کشمیر حکومت کے مکروہ چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج سے مایوس نہیں ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں 2018کے عام انتخابات جیتے گی،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپر،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوٴں سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید،چودھری محمد یاسین، لطیف اکبر، سید بازل علی نقوی اور دیگر شریک تھے۔

  • مسئلہ کشمیر: جماعت اسلامی نے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

    مسئلہ کشمیر: جماعت اسلامی نے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

    لاہور:  جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف حکومت خاموش ہے اس لیے جماعت اسلامی نے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے 29جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آل پارٹیزکانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور سول سوسائٹی کے اہم رہنماﺅں کو دعوت دی جائے گی جس کے لیے خود امیر جماعت اسلامی سیاسی قیادتوں سے رابطے کرینگے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف 31 جولائی کو ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک کشمیر مارچ ہو گا جبکہ 4آگست کو کراچی میں خواتین اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرینگے ۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی حکومت کی انا خطے میں خوفناک جنگ کا سبب بن سکتی ہے اس لیے مسلم دشمنی پر مبنی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس: سراج الحق کی خورشید شاہ اورعمران خان سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور پالیسی ساز بھارت سے جھوٹی دوستی کے نام پر ان کی چالوں میں آکر الجھ جاتے ہیں اور پھر منہ کی کھاتے ہیں، اس لیے حکومت کشمیر پر واضع مؤقف اختیار کرے اور کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم بند ہونے تک بھارت سے تمام تعلقات ختم کیے جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی 7 آگست سے شروع ہونے والی کرپشن کے خلاف تحریک مظلوم کشمیریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اس تحریک کے دباﺅ میں آکر شاید حکومت مقبو ضہ کشمیر کے مسلئے پر کوئی واضع موقف اختیار کرلے۔

     

  • مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔ ۔جس میں انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ہے۔ افسوس عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو رہی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا واحد قصور حق خود ارادیت کا مطالبہ ہے۔ بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے، بلاول نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ رائے شماری ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے۔

    بلاول بھٹو نے اس معاملے میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بانکی مون سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

     

  • آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    کراچی : نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بھارت سے تجارت اور مذاکرات کشمیر میں رائے شماری سے مشروط کئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہوئے کہی۔

    اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نواز شریف مودی سے دوستی بڑھانے کے بجائے کشمیریوں کے حق خود ارادی کی بات کریں۔ ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ختم کرے اورخود اپنی منظور کی گئی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادی دلائے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اورآلو پیاز فروخت کر کے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ بھارت کو مجبور کر نا ہو گا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے بھی بھارت کو خوش کر نے کے لئے کشمیر کے مسئلے سمیت قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

  • جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔

    محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال پرامریکی سفارتخانوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کو تشدد کے خاتمے کے لئے مل کرکام کرنا چاہئیے۔

    ترجمان نے جنرل راحیل شریف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کو بامقصد قرار دیا ہے۔

  • سارک سربراہ کانفرنس کا اختتام ، 36 نکاتی اعلامیہ جاری

    سارک سربراہ کانفرنس کا اختتام ، 36 نکاتی اعلامیہ جاری

    کھٹمنڈو: اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس خطے میں خوراک کی کمی پوری کرنےسمیت چھتیس اہم نکات پر اتفاق کے ساتھ میں ختم ہو گئی ۔

    سارک سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری چھتیس نکاتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک ریل اور سڑک کے ذریعے روابط میں اضافہ کریں گے جس سے خطے کے عوام کو آمد و رفت اور تجارت کے فوائد حاصل ہوں گے ۔ اعلامیہ میں علاقائی تعاون بڑھانے، جنوبی ایشیا اقتصادی یونین کے قیام پراتفاق کیا گیا، اس اقدام سے خطے کے غریب ممالک کو اپنی مالی ضروریات پوری کرنے اور اہم منصوبوں کیلئے فنڈ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

     سارک ممالک نے سارک ترقیاتی فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا ہے،سارک ممالک میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے رکن ممالک میں دستیاب وسائل جیسے ہوا،پانی،شمسی منصوبوں کے قیام پرا تفاق کیا گیا ہے تاکہ خطے کے عوام کو جدیدسہولتوں کے ساتھ ا ن کی معاشی ترقی کی راہیں کھل سکیں۔

  • وزیراعظم اور مودی کے درمیان آخری لمحات میں مسکراہٹ اور مصحافہ

    وزیراعظم اور مودی کے درمیان آخری لمحات میں مسکراہٹ اور مصحافہ

    کھٹمنڈو: سارک سربراہ کانفرنس کا اختتامی سیشن کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ اور جملوں کا تبادلہ کیا۔

    نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی پر نیپال کی حکومت اورعوام کے شکرگزارہیں، کانفرنس میں بھرپور شرکت پر سارک وفود کےبھی شکرگزارہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کانفرنس ترقی اور خوشحالی کیلئے منصفانہ اور مساویانہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے، خطاب کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار موڈ میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

     اختتامی سیشن میں سارک ممالک میں توانائی میں تعاون کے فریم ورک کے معاہدوں پردستخط کیے گئے، پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معاہدے پردستخط کئے، اس موقع پر نیپال کے وزیراعظم سُشیل کوئرالہ نے کہا کہ سارک ایجنڈے کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے، مواصلات کے بہترذرائع ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، آئندہ سارک سربراہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔

  • وزیراعظم نوازشریف سارک میں شرکت کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گئے

    وزیراعظم نوازشریف سارک میں شرکت کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گئے

    کھٹمنڈو: پاکستان کے وزیراعظم سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو پہنچ گئے ہے اور ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا  ہے۔ کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرا اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کھٹمنڈو جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کے کرتے ہو ئے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام چاہتے ہیں اور سارک کو یورپی یونین کی طرح خوشحال بنانے کی خواہش ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازشریف اور مودی کی اسٹیک آؤٹ ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسٹیک آؤٹ ماضی میں بھی پاکستان بھارت سربراہان حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث اس اسٹیک آؤٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، لیکن دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

    ادھر بھارتی دفترخارجہ کےترجمان سید اکبر الدین کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں ،پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسلئہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

  • مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات ضرور کریں لیکن مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیئے۔

    جامعہ القادسیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اتحاد امت کیلئے 4 اور 5 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع کرے گی، جس کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قومی کانفرنس بھی بلائی جائے گی، جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرتشدد ذہنیت کا مالک ہے، نواز شریف ان سے مذاکرات ضرور کریں لیکن کسی دباؤ کے تحت نہیں اور بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا معاملہ مسائل سے صرف نظر کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ صرف اس جہاد پر یقین رکھتی ہے، جس سے مظلوموں کو آزادی ملے۔

  • مسئلہ کشمیربہتر لیڈرشپ نہ ہونے کے باعث حل نہیں ہوسکا،عمران خان

    مسئلہ کشمیربہتر لیڈرشپ نہ ہونے کے باعث حل نہیں ہوسکا،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں بہتر لیڈر شپ نہ ہونے باعث آج تک حل نہیں ہو سکا۔

    کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں اگر امن چاہیے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت میں بہترلیڈرشپ نہ ہونے باعث حل نہیں ہوسکا ہے۔

    چیئرمین تحریکِ انصاف نے جے یو آئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رشوت کے طور پرلگایا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو خطے میں امن کے قیام اورغربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا چاہیئں۔