Tag: مسائل

  • کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمے داری صاحب اقتدارافراد کی ہے، وسیم اختر

    کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمے داری صاحب اقتدارافراد کی ہے، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ پانی اورکچرے کے مسئلے پر ذمے داری سندھ حکومت کی ہی بنتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمے داری صاحب اقتدارافراد کی ہے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ پانی اورکچرے کے مسئلے پر ذمے داری سندھ حکومت کی ہی بنتی ہے، میں نے پانی نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا، میرے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

    میئرکراچی نے کہا کہ لاڑکانہ اورسہون میں کراچی سے زیادہ مسائل ہیں جو10 سال میں حل نہ ہوئے، ہمیں جو پیسے دیے جاتے ہیں وہ تنخواہ اورپنشن میں نکل جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے لیے دیے گئے پیسےجاری اسکیموں پرنکل جاتے ہیں، نئی اسکیموں اورکے ایم سی کی دیکھ بھال کے لیے پیسہ نہیں بچتا۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے پانی کے مسئلے پر پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے،کراچی کے مفاد میں سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ یکم جون کو میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ہر قسم کا مافیا موجود ہے، جن کی سرپرستی خود تھانے کرتے ہیں۔

  • خطے کے مسائل گفتگو سے حل کرنے اور جنگ سے گریز کی ضرورت ہے، امیر قطر

    خطے کے مسائل گفتگو سے حل کرنے اور جنگ سے گریز کی ضرورت ہے، امیر قطر

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ قطر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے اور امریکا کی طرف سے اس کے دستاویزی ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد ایک طرف تہران کے تخریبی کردار کی شدید مذمت جاری ہے اور دوسری طرف قطر نے تہران کے ساتھ تعاون کو مزید وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔

    عرب ٹی وی کا کہنا تھا کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی تعاون تنظیم ’سیکا‘ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

    قطری امیر نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

    ایرانی ایوان صدر کی ویب سائیٹ پر جاری ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ صدر حسن روحانی اور امیر قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کے ساتھ اہم امور پر مشاورت بھی کی گئی۔ دونوں رہنماﺅں نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ وہ تمام پڑوسی ملکوں بالخصوص قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ قطر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

    ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ تعلقات کو برادرانہ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مفادات مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل موجود ہیں۔ ہمیں ان وسائل اور طاقت کو دونوں قوموں کے مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

    اس موقع پر امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے خطے کے تمام مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے اور جنگ سے حتی الامکان گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ دوحہ تہران کےساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

  • پارلیمنٹ کوعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    پارلیمنٹ کوعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں نئے ضم ہونے والے فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمانی امور خوش اسلوبی سے چلانا حکومت اور حزب اختلاف کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سیاسی میدان جنگ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور قانون سازی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنا حزب اختلاف کا حق ہے تاہم اسے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے۔

    بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب دیں، وہ اندرون سندھ ایڈز متاثرین کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے۔

  • مسائل کے سمندر کا مقابلہ کریں، ہمت نہ ہاریں، پوپ فرانسس

    مسائل کے سمندر کا مقابلہ کریں، ہمت نہ ہاریں، پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم نے کہا ہے کہ انسانیت کو مسائل کے سمندر اور ناامیدی کے سامنے ہمت نہیں ہارنا چاہیے بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر سنڈے کے مسیحی تہوار کے موقع پر ویٹیکن سٹی کے پیٹرز اسکوائر میں گزشتہ شب رات بارہ بجے ہزارہا مسیحی عقیدت مندوں سے اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ انسانیت کو اپنی توجہ صرف مسائل اور مشکلات پر ہی مرکوز نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ وہ تو کبھی ختم ہی نہیں ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس زیادہ اہم بات یہ ہے کہ بنی نوع انسان عدم اطمینان اور ناامیدی کے سامنے کبھی ہار نہ مانے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں کلیسائے روم کے سربراہ نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید کی وجہ بھی ہے، 82 سالہ پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جو قدم اٹھاتے ہیں، اکثر ان کے بارے میں محسوس ہوتا ہے کہ وہ کبھی بھی کافی ثابت نہیں ہوں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پھر ذہن میں یہ سوچ بھی آتی ہے کہ زندگی کا ایک سیاہ ضابطہ یہ بھی ہے کہ ہر امید ناامیدی میں بدل جاتی ہے، لیکن اصل میں یہ شکوک و شبہات اور کم اعتمادی ہوتے ہیں، جو انسانی امیدوں کے راستے کی رکاوٹیں ثابت ہوتے ہیں۔

    پاپائے روم نے اپنے اس خطاب میں مزید کہا کہ اگر انسان مسلسل یہی سوچتا رہے کہ سب کچھ غلط ہو جاتا ہے اور برائی کبھی ختم نہیں ہوتی، تو ہم بتدریج سنکی پن اور ایک بیمار کر دینے والی پڑمردگی کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہم ایک کے بعد ایک پتھر جوڑتے ہوئے اپنے عدم اطمینان کی ایک ایسی یادگار تعمیر کرنے لگتے ہیں، جس میں ہم بالآخر اپنی امیدوں کو دفن کر دیتے ہیں۔

    پاپائے روم نے کہا کہ امید ایک ایسی چیز ہے، جسے کبھی دم نہیں توڑنا چاہیے اور انسانوں کو اپنی امیدوں کو دفنانا نہیں چاہیے کیونکہ اصل میں ایسٹر کے مسیحی تہوار کا حقیقی پیغام بھی یہی ہے۔

    پاپائے روم نے یہ باتیں اپنے جس خطاب میں اور جس موقع پر کہیں، وہ ایسٹر سنڈے کے آغاز کا وہ وقت تھا، جو مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کے مصلوب ہو جانے اور پھر دوبارہ زندہ ہونے کی علامت ہے۔

    اس موقع پر پہلے پوپ فرانسس نے اندھیرے میں ایک شمع جلائی، جس کے بعد ہزارہا مسیحی زائرین نے بھی شمعیں جلائیں اور یوں علامتی سطح پر یسوع مسیح کے دوبارہ زندہ ہو جانے کی وجہ سے پھیلنے والی روشنی کو یاد کیا گیا۔

  • خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں‘ عثمان بزدار

    خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈسٹرکٹ بارملتان کے وفد نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ خود وکیل ہوں اور وکلابرادری کے مسائل سے آگاہ ہوں، میں نے ملتان میں وکالت بھی کی ہے، آپ کے جائزمسائل حل کیے جائیں گے۔

    سرادر عثمان بزدار نے وکلا کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہووہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 25 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب سے سرگودھا بار کے وکلا کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے وکلا برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں، آئین کی بالادستی کے لیے وکلا نے نمایاں کردار اد کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وکلا نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

    وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں.

    ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عوامی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوامی فلاح وبہبود ہے، وزیراعظم نے اس ضمن میں‌ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں.

    ندیم افضل چن نے کہا کہ عوام سے کیے وعدوں کو نبھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں کے باعث شدید انتظامی مسائل کا سامنا ہے، مہنگائی میں اضافےکوروکنے کی کوششیں کررہے ہیں.

    مزید پڑھیں: پاکستانی قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

    ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ بیوروکریسی بھی مسائل کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بیوروکریسی میں اکثریت سابقہ حکمران جماعتوں کے حامیوں کی ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے بغیر حکومت کے پاس محدود ذرائع آمدن ہیں.

    ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ صحت کارڑ پرحقیقی معنوں میں عمل ہواتویہ عوام کے لئے بہترین اسکیم ہوگی، وعدے کے مطابق عوام کے لئے سستے گھروں کی تعمیر شروع کر رہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم سے تینوں افواج کے سربراہان نے ملاقات کی، جس میں‌ ملکی سلامتی سمیت اہم امور زیر بحث آئے.

  • نوجوان ریلوے کا مستقبل ہیں، فیلڈ میں کام کرتے ہیں‘ شیخ رشید

    نوجوان ریلوے کا مستقبل ہیں، فیلڈ میں کام کرتے ہیں‘ شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرلاہور میں اجلاس جاری ہے۔

    شیخ رشید احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں نوجوان افسران کی رائے ضروری ہے، نوجوان ریلوے کا مستقبل ہیں، فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سیٹیاں

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔

  • امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کودھوکہ دیا ہے‘ سراج الحق

    امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کودھوکہ دیا ہے‘ سراج الحق

    کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے امریکی سفارت کاروں پر پابندی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے لوگ پریشان ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، مجرم پکڑاجاتا ہے اورپیسے دے کرپھرباہرآ جاتا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل پرکسی نے توجہ نہیں دی، ہرکوئی اپنے مفاد کودیکھ رہا ہے ملک کی کسی کو فکرنہیں ہے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاق سمیت صوبائی حکومت کوچاہیے تھا مسائل حل کرتی، بلوچستان میں کم ازکم پانی کے مسائل توحل کیے جاتے۔

    امیرجماعت اسلامی نے امریکی سفارت کاروں پر پابندی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں ناکامیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنا چاہیے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ 13مئی کومینارپاکستان پرجلسہ عام ہورہا ہے، جلسے میں آئندہ کالائحہ عمل اورالیکشن مہم کا اعلان کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب کی صورتحال پر جماعت اسلامی نے پختون رہنماؤں کا جرگہ طلب کرلیا

    پنجاب کی صورتحال پر جماعت اسلامی نے پختون رہنماؤں کا جرگہ طلب کرلیا

    لاہور: پنجاب میں پختونوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے امیرجماعت اسلامی نے پنجاب کےپختون رہنماؤں کاجرگہ طلب کرلیا۔

    جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں آپریشن کے نام پر پختونوں کو حراساں کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب میں مقیم پختون رہنماؤں کا جرگہ طلب کرلیا۔

    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق  پنجاب کےپختون رہنماؤں کاجرگہ3مارچ کومنصورہ میں ہوگا جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مسائل کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

     ‘‘ پڑھیں: ’’ ہر پختون مشکوک نہیں، حکومت فساد کو بڑھا رہی ہے، خورشید شاہ

    یاد رہے ذرائع ابلاغ میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ پنجاب میں آپریشن کے نام پر پختونوں کو پولیس کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پنجاب کی مختلف تاجر تنظیمیوں کے نوٹسس جاری کیے گئے ہیں جس میں پختونوں کو تھانے میں رجسٹریشن کروانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    پنجاب کی صورتحال پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ پختون تنظیموں کے مطابق پنجاب آپریشن کے نام پر معصوم پختون مزدوروں کو گرفتار اور حراساں کیا جارہا ہے۔

      ‘‘  مزید پڑھیں: ’’ پنجاب: پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، مظاہرین

    قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے خیبر پختونخوا امیر مقام نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور شکایات کا ازالہ کرنے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے پنجاب کی صورتحال کو افواہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں پختونوں کو اُتنا ہی حق ہے جتنا دوسری قومیتوں کا ہے۔

    وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے امیر مقام کے تحفظات سننے اور اس ضمن میں ملنے والی شکایات کے بعد اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اور اس میں کسی عام آدمی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

  • کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئیں

    کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئیں

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کراچی کے مسائل حل کرانے سوک سینٹر پہنچ گئیں۔

    کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی کے انبار لگنے کے بعد آخر کار پیپلز پارٹی کو بھی کراچی کاخیال آہی گیا، پیپلزپارٹی کی ایم این اے اور اہم رہنما فریال تالپور ،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور صوبائی وزیر داخلہ نے کراچی کے مسائل پر اہم بیٹھک کی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ ان کی پارٹی کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک ہے۔

    وزیربلدیات سندھ نے بھی شہر قائد میں کچرے کے ڈھیروں کو تسلیم کیا، انہوں نے کراچی والوں کو خوشخبریاں بھی سنائیں، صوبائی وزیر بلدیات نے گندگی کا سارا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا، انہوں نے کہا کہ سندھ سے زیادتی ہو رہی ہے سندھ کو فنڈز نہیں دیئے جارہے۔