Tag: مساجد

  • کراچی کی مساجد میں نماز عید الفطر کے اوقات

    کراچی کی مساجد میں نماز عید الفطر کے اوقات

    کراچی کے مختلف علاقوں میں نماز عید صبح کتنے بجے ادا کی جائیگی اس حوالے سے مساجد نے اعلان کردیا۔

    مساجد جہاں صبح 6:30 پر نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    زینب مسجد جمشید روڈ نمبر 2، بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس، فیضان مرشد مسجد پاکستان چوک، آب کوثر مسجد شیڈ فاؤنڈیشن سیکٹر 11/c نارتھ کراچی، نور حبیب مسجد نیا آباد لیاری، جامع مسجد گلزار مدینہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن، میمن مسجد جمشید روڈ، حبیب مسجد نزد لیاقت لائبریری مقبول آباد، یاسین زبیری پارک جمشید روڈ، ہری مسجد نانک واڑہ، گلزار انبیاء مسجد کے ایم سی ورکشاپ، جامع مسجد ناخدا کچھی میمن سوسائٹی بہادر آباد اور حںفیہ مسجد چاکیواڑہ۔

    ان مساجد میں صبح 06:45 پر نماز عید کی ادائیگی ہوگی
    کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ لائٹ ہاؤس، جامع مسجد حنیفہ جعفرانی کچھی میمن قبرستان، جامع مسجد فاروقی سیکٹر 11-A نارتھ کراچی اور مدینہ مسجد میٹھادر۔

    مساجد جہاں صبح 07:00 بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    جامع مسجد خلفائے راشدین بلاک 13-D گلشن اقبال، جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ نزد سول ہسپتال، جامع مسجد صدیقیہ رضویہ وائی ایریا کورنگی، مسجد خدیجۃ الکبریٰ میراں ناکہ لیاری، اقصیٰ عید گاہ میدان صوفی غلام نبی روڈ کھوکرا پار، جامع مسجد مجاہد نزد ایس آئی یو ٹی سول، عثمان غنی مسجد ٹھٹھائی کمپاؤنڈ، رحمت مسجد بھیم پورہ لیاری، جامع مسجد نور مصطفی بہار کالونی لیاری، جامع مسجد قبا کے ایم سی ورکشاپ، جامع مدنی مسجد اکال بونگا نشتر روڈ گارڈن، کچھی میمن مسجد رتن تلاؤ، عید گاہ گراؤنڈ سیکٹر 2 نارتھ کراچی، جامع مسجد فاروقیہ سیکٹر ایل نارتھ کراچی، جامع ہالار میمن مسجد اسکیم 33، الیاس مسجد گھانچی پاڑہ اور جامع مسجد بلال سیکٹر 11-C نارتھ کراچی۔

    ان مساجد میں صبح 07:15 پر نماز عید ادا کی جائیگی

    عید گاہ میدان ٹی پی ٹو کے ڈی اے محمود آباد نمبر 2، محمدی مسجد زمیندار چوک گلبہار، جامع مسجد بلال دریا آباد لیاری اور غوثیہ مسجد بی پی فیکٹری عثمان آباد۔

    مساجد جہاں صبح 07:30 پر نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    میمن مسجد مصلح الد ین گار ڈن کھارادر، جامع مسجد مدینہ دھوبی گھاٹ لانڈھی نمبر چار، مولاداد مسجد لیاری، گلزار مسجد نزد ایس ایم لاء کالج برنس روڈ، عید گاہ میدان ممتاز نگر B ایریا ملیر، جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ اور فیضان جیلان مسجد کلفٹن، جامع میمن مسجد پہاڑی والی، مرکزی عید گاہ گراؤنڈ عرفات ٹاؤن قائد آباد، غوثیہ مسجد دریا آباد لیاری، جامع مسجد رحمانیہ آگرہ تاج، الانہ مسجد شو مارکیٹ، جامع مسجد محمدی شیریں جناح، جامع مسجد یاسین آباد گلشن شمیم، جامع مسجد طیبہ ریلوے کالونی، جامع مسجد ملا عمر لیاری، عید گاہ باب الاسلام نارتھ ناظم آباد، رحمت مسجد بھیم پورہ، جامع مسجد نور حرم عید گاہ سیکٹر 2 نارتھ کراچی اور جامع مسجد عثمان غنی کے بی آر بفرزون۔

    ان مساجد میں صبح 07:45 پر نماز عید کی ادا کی جائیگی
    صابری مسجد رنچھوڑ لائن، جامع مسجد اویس قرنی منوڑہ، مسجد باغ ملیر علامہ اشرف چشتی، جامع مسجد غفاری الطاف نگر اورنگی اور حنفیہ مسجد کورٹ روڈ برنس روڈ۔

    مساجد جہاں صبح 08:00 بجے نماز عیدالفطر ادا کی ادائیگی ہوگی
    قادریہ مسجد قائد پارک ملیر، جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری قذافی ٹاؤن بن قاسم، عید گاہ شہداء میلاد نزبشارت پارک پریڈی اسٹریٹ جیکب لائن، جامع مسجد مصطفی جناح روڈ شیرشاہ، جامع مسجد میوہ شاہ لیاری، کچھی میمن مسجد صدر، عید گاہ پاپوش نگر نزد قبرستان، جامع مسجد باب الاسلام حنفیہ نظامی روڈ جیکب لائن، مصطفی بلاک 14 گلستان جوہر میر غالب شاہ، جامع مسجد طیبہ لانڈھی نمبر 1، بغدادی مسجد متصل بغدادی تھانہ لیاری، جامع مسجد فیضان سیفیہ نزد ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن، مرکزی عید گاہ قصابان ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ، نور حرم مسجد سندھی ہوٹل لیاقت آباد، جامع مسجد صدیقی چونا بھٹی رنچھوڑ لائن، جامع مسجد رحمت دوعالم گلشن ضیاء اورنگی، جامع مسجد خضراء نارتھ کراچی اور جامع مسجد مریم مہران ٹاؤن کورنگی۔

    ان مساجد میں صبح 8:15 پر نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    جامعہ گلزار حبیب لیبر کالونی سائٹ اور ابراہیم مسجد سیکٹر 11-A پاور ہاؤس۔

    مساجد جہاں صبح 8:30 پر نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    مرکزی عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 امامت جمیل احمد امینی، جناح مسجد برنس روڈ، جامع مسجد قطب ربانی درگاہ اشرفیہ گلبہار، جامع مسجد جیلانی نارتھ کراچی، جامع مسجد القادری اتحاد ٹاؤن، جامعہ نوریہ رضویہ کہکشاں کلفٹن، جامع مسجد قادری بغدادی لیاری، صدیق اکبر مسجد نارتھ کراچی سیکٹر 11-C اور جامع فیضان مصطفی مسجد 11-B نارتھ کراچی۔

    ان مساجد میں 9:00 بجے نماز عید کی ادائیگی ہوگی
    مرکزی جامع مسجد نور مصطفی سیکٹر 4/B سرجانی اور جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار۔

    مساجد جہاں 10:00 بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی
    قادری مسجد، خانقاہ قادریہ سولجر بازار۔

  • بھارت میں ہولی کا تہوار، مساجد کو ڈھانپ دیا گیا

    بھارت میں ہولی کا تہوار، مساجد کو ڈھانپ دیا گیا

    نام نہاد جمہوریت کے دعویدار اور اقلیتوں کے لئے غیر محفوظ بھارت میں ہولی کے جلوس سے قبل متعدد مساجد کو پلاسٹک اور ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولی کے تہوار کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش میں مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے کور کردیا گیا ہے۔

    بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذہبی کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔اتر پردیش کے دو اضلاع علی گڑھ اور سنبھل کی مساجد کو بھی پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہولی کے جلوس کے دوران مساجد پر رنگ پھینکے جانے کا خدشہ تھا۔ اس لئے مساجد کو محفوظ کرکے لئے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

    غزہ میں فضائی امداد 18 فلسطینیوں کی جان لے گئی

    واضح رہے کہ بھارت میں ہولی کے تہوار کے موقع پر مسلمانوں پر بھی رنگ پھینکنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جبکہ اکثر اوقات مذہبی کشیدگی کے واقعات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

  • اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم قرار

    اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں کالعدم قرار

    اسلام آباد: اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازعہ تقریر نہیں ہوسکے گی۔

    رولز کے مطابق مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی، انتظامیہ کی رجسٹریشن کے سوا تمام غیر رجسٹرڈ کمیٹیاں ختم تصور ہونگیں، وقف منیجر کو قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے متعین کیا جائے گا جبکہ شیڈول فور میں شامل کوئی شخص وقف منیجر نہیں رہے گا۔

    نئے رولز کے تحت کسی مقدمے میں ملوث شخص مسجد و امام بارگاہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکے گا جبکہ مسجد منیجر نہ ہونے کی صورت میں چیف ایڈمنسٹریٹر منتظم مقرر کرے گا۔

    اسلام آباد میں نئی مسجد کے قیام کیلئے درخواست چیف ایڈمنسٹریٹر کو دی جاسکے گی، ایک ہی جگہ پر مسجد کے قیام کیلئے ایک سے زائد درخواستوں پر خصوصی کمیٹی قائم ہوگی، کمیٹی کے فیصلے کے 15 روز میں اعتراضات چیف کمشنراسلام آباد کو دیے جاسکیں گے۔

    رولز کے تحت مسجد منیجر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائی کیلئے چیف کمشنر کو درخواست دی جائے گی، درخواست کے 3 ماہ کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور نیا منیجر تعینات ہوگا، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی خطبہ جمعہ یا تقریر نہیں کرسکے گا۔

  • بابری مسجد کے انہدام  کے بعد دیگر مساجد بھی مودی سرکار کے نشانے پر

    بابری مسجد کے انہدام کے بعد دیگر مساجد بھی مودی سرکار کے نشانے پر

    بابری مسجد کے انہدام کے بعد دیگر مساجد بھی مودی سرکار کے نشانے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے لگی، مودی سرکار انتہائی اوچھے وار کرتے ہوئے بھارت میں قائم مساجد کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے لگی۔

    نئی دہلی کی مساجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے قبرستان بھی ہند و انتہا پسندوں کے نشانے پر آگیا، نئی دہلی میں صدیوں پرانی اکھونجی مسجد کو مودی سرکار نے منہدم کردیا۔

    رہائشیوں کو کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ مسلمانوں کی قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی، مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کیا جارہا ہے، قبروں کی اس حد تک بے حرمتی کی گئی کہ کفن اور میتیں بھی نظر آرہی ہیں۔

    امام مسجد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بلڈوزر کے ساتھ زبردستی مسجد کے احاطے میں داخل ہوئی اور ہمیں کہا کہ یہ جگہ خالی کردو، انہوں نے ہم سے کہا کہ یہ دہلی ڈیویلپمنٹ کی زمین ہے، ہمارے پاس کاغذات ہیں، اس جگہ کو خالی کرنے کا کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

    مسجد کے استاد کا کہنا ہے کہ یہ مسجد کئی یتیم بچوں کا گھر تھا، ان بچوں کو یہاں بنیادی حقوق ملتے تھے، یتیم بچے یہاں سے تعلیم حاصل کرتے تھے اور ہر ماہ یہاں ان کے لئے میڈیکل کیمپ لگتا تھا، بھارت میں مقیم مسلمان مسلسل خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

  • سعودی عرب: مساجد میں نمازیوں کی تصاویرلینے اور شیئر کرنے پر پابندی عائد

    سعودی عرب: مساجد میں نمازیوں کی تصاویرلینے اور شیئر کرنے پر پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

  • مصر میں رواں برس کتنی مساجد تعمیر ہوئیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    مصر میں رواں برس کتنی مساجد تعمیر ہوئیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    قاہرہ: مصر میں السیسی کی حکومت میں رواں برس اور اب تک ریکارڈ تعداد میں مساجد کی تعمیر ہوئی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ مصر بھر میں اس سال ریکارڈ ایک ہزار 200 نئی مساجد کھولی گئی ہیں۔

    مصر کی وزارت اوقاف کے انڈر سیکریٹری ایمن عمر نے بتایا کہ ستمبر 2020 سے مصر میں 2 ہزار 712 نئی مساجد کھولی گئی تھیں، جب کہ مزید 404 کی تزئین و آرائش کی گئی۔

    جون 2014 میں صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 10.2 بلین مصری پاؤنڈ کی لاگت سے مجموعی طور پر 9 ہزار 600 مساجد کی تعمیر یا تزئین و آرائش کی جا چکی ہے۔

    ایمن عمر نے عرب نیوز کو بتایا کہ رواں برس ایک ہزار 200 نئی مساجد میں سے کچھ کی مالی اعانت وزارت کی جانب سے کی گئی تھی جب کہ دیگر نجی طور پر حکومتی نگرانی میں تعمیر کی گئی ہیں۔

    مصری وزارت کے ایک اہل کار شیخ رفیع السید نے بتایا کہ اب 2 ہزار 451 مساجد وزارت اوقاف سے منسلک ہیں، جن میں سے ایک ہزار391 ’عارضی‘ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے یہ مشہور قول بدل جاتا ہے کہ قاہرہ ’ہزار میناروں کا شہر‘ ہے، کیوں کہ اب ہمارے پاس اس سے زیادہ مینار ہیں۔

  • رمضان المبارک: سندھ میں مساجد کے لیے ایس او پیز جاری

    رمضان المبارک: سندھ میں مساجد کے لیے ایس او پیز جاری

    کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، دفاتر اور تقریبات کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیں، شادی بیاہ کی تمام تقریبات پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے تحت محکم داخلہ سندھ نے اپنا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

    حکم نامے میں مساجد و امام بارگاہوں میں دوران عبادات سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں دوران عبادات مذہبی مقامات میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، بخار اور کھانسی کی علامات ظاہر ہونے پر مساجد و امام بارگاہوں میں آنے کی ممانعت ہوگی۔ مساجد میں دریاں اور قالین نہیں بچھائے جائیں گے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 50 سالہ بزرگ شہری مساجد آنے سے گریز کریں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تروایح اور نماز کے بعد مساجد میں رش یا جمع ہونے پر پابندی ہوگی، نمازی اگر چاہیں تو گھر سے جائے نماز لا سکتے ہیں، نماز مساجد اور امام بارگاہوں کے صحن یا کھلی جگہ پر پڑھائی جائے گی۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے صحن کو روزانہ کلون سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

    حکم نامے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دیں، موجودہ صورتحال میں معتکفین اعتکاف بھی گھروں میں اختیار کریں۔ سحر اور افطار کے اجتماعات بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر کرنے پر پابندی ہوگی۔

    دوسری جانب مارکیٹس اور بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے شام 8 بجے تک ہوں گی۔ جمعہ، اتوار کو سیف ڈیز کے طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ریستوران میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی، آؤٹ ڈور سروس رات دس بجے تک ہوگی۔

    حکم نامے کے مطابق رمضان میں تفریحی پارکس، سینما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سماجی، سیاسی، ثقافتی تقاریب، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

    سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف کی 50 فیصد حاضری کا اطلاق ہوگا، تمام سرکاری و نجی دفاتر کام کی جگہ پر ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

    نئی ایس او پیز پر آئندہ ماہ 16 مئی تک عملدر آمد ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو وضع کردہ طریقہ کار پر عملدر آمد کروانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آئی جی کو بھی احکامات جاری کردیے ہیں، محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علمائے کرام سے مل کر مساجد اور امام بارگاہوں میں رمضان کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

  • مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

    مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

    اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کرونا صورت حال پر علما اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم نے انھیں کہا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کرونا پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں ایس او پیز پر عمل کی تاکید منبر سے ممکن ہو سکے۔

    ملاقات میں واضح کیاگیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، تاہم کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہونے پر زور دیا گیا۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق

    پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے یوم دعا منائی گئی، اس سلسلے میں بادشاہی مسجد میں خصوصی دعا کرائی گئی، گورنر ہاؤس لاہور میں بھی جمعے کے اجتماع میں خصوصی دعا کرائی گئی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علما کرونا سے بچاؤ کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

  • برطانیہ میں مساجد کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    برطانیہ میں مساجد کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

    مانچسٹر: مسلم کونسل آف بریٹن نے 4 جولائی سے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، کونسل نے اس سلسلے میں گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم کونسل آف بریٹن نے حکومتی احکامات کی روشنی میں مشاورت کے بعد 4 جولائی سے مساجد کھولنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    کونسل کا کہنا ہے کہ مساجد میں رضا کار سیفٹی آفیسر مقرر کیے جائیں گے جو اقدامات کا جائزہ لیں گے، مساجد میں نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کرنے کا آلہ بھی نصب کیا جائے گا۔

    ہر شخص 2 میٹر کا فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرے گا، مساجد میں بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، نمازی گھر سے وضو کر کے اور جائے نماز لے کر آئیں گے، مسلم کونسل آف بریٹن کے مطابق گنجائش کو دیکھتے ہوئے نمازیوں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔

    نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک سے زائد جماعتیں بھی کرائی جا سکتی ہیں، مساجد پی پی ای استعمال کریں گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 176 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,904 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

  • مساجد میں ٹائیگر فورس کے3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار

    مساجد میں ٹائیگر فورس کے3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار

    سیالکوٹ: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ضلع میں3 ہزار مساجدمیں ٹائیگر فورس کے 2 سے 3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لیے ملک بھر سے 10 لاکھ افراد نےحصہ لیا،سیالکوٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد ٹائیگر فورس کاحصہ بنے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات سے جمع رقم میں سے 40 ہزار خاندانوں کو 5 ہزار فی کس ملیں گے،مخیر حضرات نے اب تک 7کروڑ سے زائد رقم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے لیے میکنزم بنایاگیا ہے، ہر اس جگہ جاؤں گا جہاں غریب کی فلاح وبہبود کے لیے پیسے مل رہے ہوں گے، ضلع میں3 ہزار مساجد میں ٹائیگر فورس کے 2 سے 3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے روز سے ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق غریب خاندانوں میں رقم کی منتقلی کی جائے گی،نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک وقوم کی خدمت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔