اسلام آباد : وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کے دوران تعلیمی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر تعلیم شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مساجد پر این سی او سی کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، لہذا مساجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔
Madaris hookmati faisly ki pabandi karain gay. Masajid par NCOC ki taraf say koi pabandi nahin. Wahan pay Quran e Karim aur hadees ka dars mamool k mutabiq ho ga. Hostels mein 35% Tulaba ko sub adaron mein rehnay ki ijazat hay https://t.co/mxpOnoOB0y
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) November 30, 2020
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں کے ہاسٹلز میں 35 فیصد طلبہ کو رہنے کی اجازت ہے۔
قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں’ اسکولوں کی بندش پر طلبہ ناخوش
خیال رہے کہ کچھ روز قبل تعلیمی اداروں کی بندش پر خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر کے طالب علموں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے قوم کے بچے تباہ ہورہے ہیں۔