Tag: مسافربس

  • ’بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک‘

    ’بس کھائی میں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک‘

    امریکہ کے جنوبی ملک پیرو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب مسافروں سے بھری ایک بس پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 24 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 35 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

    سرکاری حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندیس کی پہاڑیوں سے گزرنے کے دوران ہویانیایو سے ہوانٹا جانے والی بس بے قابو ہو کر اچانک 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

    حادثے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا، طبی عملے کو بھی جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا، جس کے سب 13 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

  • بھارت :مسافربس کھائی میں جاگری، 21 مسافرہلاک

    بھارت :مسافربس کھائی میں جاگری، 21 مسافرہلاک

    ہماچل پردیش : بھارت کے شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافربس گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں اکیس مسافرہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

    مسافربس شمالی شملہ سے سویرا کھڈ جاری تھی، بس میں چھبیس مسافرسوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اندرا گاندھی کالج اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی فوری طورپروجہ معلوم نہیں ہوسکی،حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔بھارت میں سڑک کے حادثات کی وجہ سڑکوں ،گاڑیوں کی خراب حالت اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔