Tag: مسافروں

  • ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    اسلام آباد(2 اگست 2025): وزیراعظم کی ہدایت پر ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا، کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔

  • دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 20 سے 28 فروری 2025 تک مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روزانہ اوسطا 2 لاکھ 80 ہزار مسافروں کی آمد ورفت کی توقع ہے، سب سے زیادہ مسافر آج 22 فروری 2025 کو آئیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ہفتے کے دوران انتہائی مصروف ترین وقت سے گزرے گا۔مسافروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد ورفت کی وجہ سکولوں میں تعطیلات ہیں۔

    دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے اور ٹرمینل ون اور 3 کے درمیان منتقل ہونے کے لیے دبئی میٹرو استعمال میں لائیں۔

    متبادل ٹرانسپورٹ آپشنز اور اپ ڈیٹ نظام الاوقات کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یو اے ای حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی۔

    دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیرملکی امور نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ آنے والے مسافروں اور وزیٹرز کے پاسپورٹس پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔ جس پر عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کا لوگو نمایاں ہوگا۔

    ایمریٹس نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے تحت دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کا آغاز مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے عنوان سے 10 فروری سے ہوا ہے اور یہ 14 فروری تک جاری رہے گی۔

    دبئی میں ملازمت ، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مزید برآں، زائرین میں معلوماتی کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے، جن میں سربراہی اجلاس اور اس کے کلیدی موضوعات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ آگاہی میں اضافہ ہو اور عالمی سطح پر اس ایونٹ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

  • دبئی سے آئے3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    دبئی سے آئے3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    فیصل آباد : فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آئے 3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم اور وفاقی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔

    نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے پہنچنے والے تین مسافروں سہیل ، سمیع اللہ اور تنویر کا سامان چیک کیا تو ان سے آٹھ لیپ ٹاپ ، بارہ آئی فون پرومیکس سمیت اٹھارہ موبائل فونز ، پلے اسٹیشن ، گھڑیاں ، شیشہ فلیورز اور ویپ فلیورز برآمد ہوئے جو نان کسٹم پیڈ تھے۔

    برآمد کئے گئے غیرقانونی سامان کی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    متعلقہ حکام نے غیرقانونی طور پر لائے گئے سامان کو ضبط کر کے محکمانہ کارروائی کے بعد تینوں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

    مسافر سہیل ساہیوال ، سمیع اللہ ڈیرہ غازی خان اور تنویر لودھراں کا رہائشی ہے۔

  • پاکستان ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟

    پاکستان ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟

    پاکستان ریلوے نے ٹرین کے مسافروں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ رعایت صرف معذور مسافروں کیلیے ہوگی۔

    پاکستان ریلوے نے معذور مسافروں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ٹرینوں کے ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس رعایت کا اطلاق گرین لائن ٹرین پر نہیں ہوگا۔

    پاکستان ریلوے کے مطابق ملک بھر کے معذور مسافر سوائے گرین لائن ٹرین کے تمام ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

    تاہم اس رعایت سے صرف وہی لوگ مستفید ہو سکیں گے جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز پر معذوری کے حوالے سے معلومات درج ہوں گی۔

    پاکستان ریلوے کے مطابق ایسے معذور مسافر جو بصارت سے محروم ہوں گے، ان کے ساتھ آنے والے اٹینڈنٹ بھی رعایتی کرایوں کے اہل ہیں۔

    محکمہ ریلوے نے اس رعایت کے اعلان کے ساتھ ہی بڑے اسٹیشنوں پر خصوصی بکنگ کاؤنٹرز، قابل رسائی واش رومز اور وہیل چیئرز بھی متعارف کرائی ہیں جب کہ جلد ان سہولتوں کا دائرہ مزید 12 ریلوے اسٹیشنوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔

  • اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے علی الترتیب 1.166 کلو گرام آئس ہیروئن اور 1.210 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

      اے ایس ایف حکام کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف عملہ نے مسافر شیر خان اور پشاور ائیر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

     تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کی تلاشی پر بیگ سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف حکام نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • پی آئی اے نے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کردی

    پی آئی اے نے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کردی

    عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے کرایوں میں کمی کردی گئی، سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

      رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔

    دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا، پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50 ہزار تک کمی کی گئی۔

    لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کردیا گیا جبکہ کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کردیا گیا۔

  • سعودی حکومت نے مسافروں پر نئی پابندی لگادی

    سعودی حکومت نے مسافروں پر نئی پابندی لگادی

    سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ، جس میں سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

    فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا، اس حوالے سے سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    جس کے بعد ائیرلائنزانتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے تھے ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

    سعودی ایوی ایشن گاکا نے 20نومبرسے قوانین پر عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئےبنائےگئےقوانین 20 نومبرسے نافذ العمل ہوگیا تھا۔

  • اندورون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    اندورون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کردی گئی، یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز کے نام پر فیس لاگو کردی۔

    ملک کے اندر پرواز کرنے والے افراد کو اب 100 روپے کا اضافی چارج دینا پڑے گا، یہ اضافی فیس ٹکٹ کی بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔

    ایرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔

    سول ایو ایشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز بکنگ کے عمل کے دوران مسافروں سے مخصوص رقم وصول کرنے کی پابند ہیں۔

  • بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی، اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 2 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  مثبت آگیا، ترجمان نے بتایا کہ 28سالہ فیصل آباد کا رہائشی اور 25 سالہ مالاکنڈ کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

    گزشتہ روز رہ جانے والے 4 پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی محکمہ صحت کو موصول ہوگئے ہیں ، چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے جبکہ ریپڈ اینٹیجن کے 17 کیسوں میں سے 15 مسافروں کے پی سی آر بھی مثبت آچکے ہیں، 15مثبت پی سی آر کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویرینٹ مثبت ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سےآگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناجےاین ون ویرینٹ کے مجموعی طور پر15کیسزرپورٹ ہوئے، وزارت صحت نئے ویرینٹ کی خصوصی طور پرنگرانی کر رہی ہے۔

    ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ یہ ویرینٹ ابھی تک دنیا میں 60 سےزائد ممالک میں رپورٹ ہوا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔

  • سعودی عرب بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

    سعودی عرب بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

    کراچی: ایف آئی اے نے بیرون ممالک بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان فلائٹ نمبر پی اے 870 سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کی ہمراہ جارہی تھی، ملزمان کے پاس کسی  ہوٹل کی بکنگ نہیں تھی، اس گروپ میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر مسافروں کی سخت اسکرینگ کی جاری ہے، بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے جائیں گے۔