Tag: مسافروں کا سامان چوری

  • مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کا سامان چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ

    مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کا سامان چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ

    کراچی/ سیالکوٹ : مختلف ایئر پورٹس پر مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیاء غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر مسافر نے عملے کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کے بیگ میں سے قیمتی چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مسافر جب اپنا سامان کنوینر بیلٹ سے حاصل کرتے ہیں تو ان میں سے سامان مبینہ طور پر چوری کرلیا جاتا ہے۔

    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سامان چوری ہونے کے واقعات کے باوجود اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    گزشتہ دنوں سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بھی مسافروں کے سامان میں سے قیمتی اشیاء چوری پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا، مسافروں کے سامان چوری ہونے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    مسافر نے الزام عائد کیا کہ جب میں نے بیگ کھولا تو اس میں سے مختلف چیزیں غائب تھیں، بیگ میں سے قیمتی سامان اور کیمرہ غائب ہے،عملے کو شکایت کر نے کے باوجود کارروائی سے انکار کیاجارہا ہے، احتجاج کے موقع پر عملہ کی جانب سے مسافر کو موبائل سے فوٹیج بنانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

  • پی آئی اے: سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری

    پی آئی اے: سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری

    کراچی: پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ہوگیا، سیالکوٹ میں ہینڈ بیگ زبردستی بک کرایا گیا، بیگ کراچی پہنچا تو سونے کی دو قیمتی انگوٹھیاں غائب تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کا سامان چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، عملہ زیادہ سے زیادہ سامان کارگو کرانے کی کوشش کرتا ہے جب سامان مسافر تک پہنچتا ہے تو اکثر قیمتی اشیا غائب ہوتی ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ سے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی آنے والے خاتون کے ساتھ پیش آیا جن کا ہینڈ بیگ سیالکوٹ سے بک کرایا گیا اور کراچی پہنچا تو اس میں سے سونے کی دو انگوٹھیاں غائب تھیں۔

    کراچی کے رہائشی خرم امتیاز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میں اور میری زوجہ نے 30 مارچ کو سیالکوٹ سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 397 سے سفر کیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہمارے دستی بیگ کو زبردستی ہماری مرضی کے برخلاف کارگو کے لیے بک کردیا گیا۔

    جب ہم کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں ہمارا بیگ ہمارے حوالے کیا گیا اسے چیک کیا تو اس کی ایک زپ اوپن تھی، ہینڈ کیری سے ایک جیولری بکس نکال کر کسی نے اوپری جگہ میں رکھا ہوا تھا، بیگ بھی پھٹا یا کٹا ہوا تھا، جیولری بکس سے سونے کی دو انگوٹھیاں غائب تھیں۔

    خرم امتیاز نے بتایا کہ انہوں نے پی آئی اے کے عملے سے شکایت کی انہوں نے کمپلین کاپی بھی دی لیکن بعدازاں کچھ نہ ہوا اور کارگو لانے کے ذمہ دار عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ چور ی سے متعلق مزید کچھ معلومات مل سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سول ایوی ایشن کے عملے کو شکایت کی لیکن انہوں نے بھی جواب دیا کہ ہمیں کوئی کلیو نہیں ملا تاحال ہمیں اپنی چوری شدہ انگوٹھیاں واپس نہیں ملیں۔


    یہ بھی پڑھیں: لاہورایئرپورٹ پرکارروائی‘ میاں بیوی ہیروئن اسمگلرزگرفتار


    خرم امتیاز نے شکوہ کیا کہ میں نے کسی بس یا رکشا میں سفر نہیں کیا بل کہ قومی ایئرلائن میں سفر کیا ہے، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کہاں گئی؟ سی سی ٹی وی کیمرے کہاں گئے؟ سیکیورٹی افسران جن کی ذمہ داری بنتی ہے ان کی کارکردگی کیا ہے؟ جو سامان چوری ہوا اور کوئی نہیں پکڑا گیا؟

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نظام میں موجود اس سقم کو دور کیا جائے، چوری کا سلسلہ بند کرایا جائے تاکہ دیگر مسافروں کا سامان بھی بدعنوان افراد کی دست برد سے محفوظ رہ سکے۔

    دیکھیں ویڈیو بیان:


    پی آئی اے: سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا… by arynews