کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی اور ڈومیسٹک روانگی میں مسافروں کے لئے چائے کے اسٹال لگا دیۓ گئے، جہاں مفت چائے دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی آسانی کے لیۓ ہروقت کوشاں ہے ، سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی اور اندرون ملک روانگی والے مسافروں کے لئے چائے کے اسٹال لگا دیۓ گئے ہیں، جہاں سے مسافر مفت چائے کی سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی اے اے کا انوکھا قدم
گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 19 نئے بے بی کئیر کمرے قائم کر دیے تھے ، بے بی کئیر کمرے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
بے بی کئیر کمرے ملکی اور بین الاقوامی روانگی اور آمد کے لاؤنجز میں تعمیر کیے گئے ہیں اور کمروں میں وہ تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جن کی ضرورت ایک ماں اور بچے کو ہوتی ہے۔