Tag: مسافروین

  • سانگھڑ: مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    سانگھڑ: مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پر مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پرراوتیانی کے قریب مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نواب شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا۔

    سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    دوسری جانب سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 فروری کو خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • اسلام آباد: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ‘ 14 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ‘ 14 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: چکری انٹرچینج کے قریب مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ سے راولپنڈی آنے والی وین چکری انٹرچینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا۔

    سی ایم ایچ میں دوران علاج 8 زخمی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔


    کراچی میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں مسافروین کھائی میں گرنےسے 8افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7خواتین سمیت 8افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ 4خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

    پولیس حکام کےمطابق متاثرہ وین حالان گاؤں میں ایک شادی کی تقریب سے واپس کہوٹہ آرہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

    خیال رہےکہ حالان گاؤں ضلع حویلی کے ضلعی ہیڈکوارٹر کہوٹہ سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے یہ علاقہ ایل او سی کے قریب واقع ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کاشف حسین کےمطابق کہوٹہ کے قریب متاثرہ وین اس وقت ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حادثے کے3زخمیوں کو علاج کےلیے روالا کوٹ میں قائم شیخ خلفیہ بن زیاد النہیان اسپتال جبکہ دیگر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حویلی منتقل کیا گیا ہے۔


    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں  آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیناری میں مسافروین کےقریب دھماکا، 6افراد جاں بحق،4 زخمی

    چیناری میں مسافروین کےقریب دھماکا، 6افراد جاں بحق،4 زخمی

     چیناری : مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقے میں مسافر گاڑی کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکے میں ،6 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے فوزی خان کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب مواد پھٹنے سے ہوا ،جاں بحق افراد میں ایک امن کمیٹی اہلکار بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو امن کمیٹی کی گاڑی کے گزنے کے وقت پھٹ گیا۔

    واقع کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  جس کے بعد ذخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔