Tag: مسافر بردار طیارے

  • مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

    مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

    امریکی ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے کا ٹائر اڑان بھرنے کے فوراً ہی بعد زمین پر گر گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے نے امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایئرپورٹ سے جاپان کے لیے اڑان بھری تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی سمت ٹیک آف کے بعد ابھی مکمل طور پر سیدھی بھی نہ ہوئی تھی کہ اس کا ایک ٹائر ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں گر گیا جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد طیارے کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کرنا پڑا، جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا طیارے میں 249 افراد موجود تھے۔

    کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

    رپورٹس کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے لیے طیارے کا رُخ امریکی شہر لاس اینجلس کی جانب کردیا گیا تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ پر مرمتی کام کے لیے جہاز کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    لندن : برسٹول میں طوفانی ہواؤں نے مسافر برداروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا، جس کے باعث کئی پروازوں کے رخ تبدیل کیے گئے جبکہ متاثرہ طیاروں نے ہوا کا دباؤ کم ہونے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی مانند برطانیہ میں بھی تند و تیز طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی جس کے باعث مسافر بردار طیاروں کو اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہر برسٹول کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گذشتہ روز طوفانی ہواؤں کے باعث مسافر بردار طیاروں نے لینڈنگ ترک کرکے واپس اڑان بھرلی تھی۔

    برطانوی میڈیا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے ’کیلم‘ نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں تیز ہواؤں نے طیاروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز ہوا کے باعث لینڈنگ کا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح رن وے پر لینڈ کرنے والے جہاز کو تیز ہوائیں فضا میں ہی جھولا دے رہی ہیں اور لینڈنگ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

    برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیاروں کے پائلٹس لینڈنگ منسوخ کرکے ہوا میں رچکر لگاتے رہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی شدت میں کمی کے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    برطانوی شہر برسٹول کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے وارننگ جاری کی تھی کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرلیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے باعث 3 پروازیں منسوخ کی تھی جبکہ 10 پرازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلم نامی طوفان کے پیش نظر برطانوی حکام نے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ساحلی علاقے میں آباد لوگ بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی جانب نقل مقانی کررہے ہیں۔

    برطانوی حکام کا خیال ہے کہ ’کیلم‘ کے باعث جنوبی ویلز میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 29 سے زائد خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔

  • شام پرفضائی حملے،’یورو کنٹرول‘ نے مسافربردادر طیاروں کو وارننگ جاری کردی

    شام پرفضائی حملے،’یورو کنٹرول‘ نے مسافربردادر طیاروں کو وارننگ جاری کردی

    یورپ کی فضائی حدود کی نگرانی کرنے والے ادارے ’یورو کنٹرول‘ نے ہوائی کمپنیوں کو متنبے کیا ہے کہ مسافر بردار طیاروں کو بحرہ روم سے گزارنے میں احتیاط برتیں، کیوں کہ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے دو دنوں میں شام پر فضائی حملے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے صوبےغوطہ کے شہردوما پرکیمیائی حملے کے بعد عالمی برادی بالخصوص روس اورامریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی جارہی ہے۔ گذشتہ روزامریکی صدرٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں شام پرمیزائل حملوں کی دھمکی بھی ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ اورفرانس کی جانب سے دوما میں مبینہ کیمیائی میزائل حملوں کے بعد سے عالمی امن کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، امریکا اوراس کے اتحادیوں نے شامی حکومت پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد شام پرمزائل حملے متوقع ہیں۔

    خطرے کے پیش نظر یورپ کے سول ایوی ایشن ’یورو کنٹرول‘ نے فضائی کمپنیوں کو متبنہ کیا ہے کہ اپنی پروازیں بالخصوص مسافر بردارطیاروں کو بحراہ روم سے گزارنے میں احتیاط برتیں، کیوں کہ اگلے دو دنوں میں شام پر امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملے متوقع ہیں۔

    امریکا اور روس شامی شہر دوما میں حالیہ دنوں ہونے والے مبینہ کیمیائی بم حملوں پر مختلف مؤقف رکھتے ہیں اور دونوں ہی المناک واقعے کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ روس اپنے حلیف بشار الاسد کی حمایت میں اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شام پرعسکری کارروائی کے حوالے سے پیش کی گئی 12 قراردادوں کو ویٹو پاور کے ذریعے مسترد کرچکا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام کے شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔

    سیریئن ریلیف گروپ کے مطابق اس واقعے میں ساٹھ افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم وائٹ ہیلمٹ نے ڈیڑھ سو ہلاکتوں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔