Tag: مسافر بس

  • سبی : مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32  زخمی

    سبی : مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی

    سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، جس میں پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی میں بختیار آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،  جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز راولہ کوٹ میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری۔

    جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر  حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل تھے۔

  • کراچی، سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث مسافر بس گڑھے میں پھنس گئی

    کراچی، سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث مسافر بس گڑھے میں پھنس گئی

    کراچی کے علاقے نیپا میں سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث وہاں موجودو گڑھے میں مسافر بس پھنس گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپا کے قریب سیوریج کا پانی بڑی مقدار میں سڑک پر جمع ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ آس پاس دکانداروں کو بھی شدید مسائل کا سامنا ہے، اس روٹ سے گزرنے والی مسافر بس سڑک پرموجود گڑھےمیں پھنس گئی۔

    نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا، دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی

    یونیورسٹی روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کام کے دوران سیوریج لائن پھٹی جس سے سڑک پر پانی جمع ہوا اور رش کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

    مسافر بس پھنسنے کے بعد وہاں کرین طلب کی گئی ہے تاکہ بس کو وہاں سے نکالا جاسکے، ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے اتنا ہی بتایا کہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر پانی جمع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/a-passenger-bus-going-from-khanpur-to-karachi-caught-fire/

  • مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک

    مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک

    سری لنکا میں مسافر بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔

    سریلنکن پولیس حکام کے مطابق کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

    سری لنکن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    واضح رہے کہ سری لنکا میں پہاڑی سڑکیں حادثات کے لیے حساس مانی جاتی ہیں، اور ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، حکام نے مسافروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، بدقسمت ہیلی کاپٹر میں فورسز کے 12 سے زائد اہلکار اور افسران موجود تھے۔

    سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ باقی 6 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا میں 2مسافر بسوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ اویونی اورکولچانی شہروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی شکار ایک بس کے مسافر پوٹوسی شہر میں کارنیول میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ سال بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔

  • کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی

    کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی

    صادق آباد: خان پور سے کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور سے کراچی جانے والی مسافربس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا لیکن بس ڈرائیورکی حاضردماغی مسافرمحفوظ رہے۔

    بس ڈرائیور نے فوری بس کو روک کر مسافروں کو باحفاظت نیچے اتارا ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، بس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی تھی۔

  • گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا میں مسافر بردار بس ایک گہری کھائی میں جا گری جو ان کیلیے موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ حادثے میں 51 افراد جان سے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مسافر بس سان آگسٹن شہر سے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی جارہی تھی۔

    تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیورسے بےقابو ہوگئی اور ریلنگ توڑتی ہوئی پل سے 66 فٹ نیچے گہرے نالے میں گرگئی۔

    درجنوں مسافروں کی ہلاکت پر گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
    فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بس کو گندے پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے ارد گرد مسافروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 51 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک 36مردوں اور15 خواتین کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، بس میں 70سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ بہت سے مسافر گندے نالے کی کیچڑ میں پھنس کر رہ گئے جنہیں کافی تگو دو کے بعد نکالا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے، مزید تحقیات جاری ہیں۔

  • میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،41 افراد ہلاک

    میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،41 افراد ہلاک

    امریکی ریاست میکسیکو میں مسافربس اورٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میکسیکو میں مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اورمکمل تباہ ہوگئیں، بس میں 48 مسافر سوار تھے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ امریکی طیارہ ایک رہائشی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب گرا، طیارہ حادثے میں ایک بچے سمیت 6 افراد سوار تھے جو اڑان بھرتے ہی گرگیا۔

    خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا میں طیارہ جس رہائشی علاقے میں گرا، وہاں پر گھروں آگ لگ گئی علاقہ مکین چیختے چلاتے گھروں سے نکل آئے۔

    جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے کہا کہ اس کا طیارہ چار عملے کے ارکان، ایک بچوں کا طبی مریض اور مریض کے محافظ کے ساتھ حادثے کا شکار ہوا۔

    حادثہ شام ساڑھے 6 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت موسم سرد اور بارش والا تھا اور حد نگاہ بھی کم تھی۔

    تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ ائیر ایمبولینس کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، ائیرایمبولینس میں مریض،رضا کار اور فضائی عملے کے 4 ارکان سمیت 6 افراد سوار تھے، ائیرایمبولینس اڑان بھرتے ہی شاپنگ مال کے قریب جا گری۔

    فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

    کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہم حتمی طور پر کسی کے ہلاک یا زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔

  • اپرکوہستان میں بس کھائی میں گرگئی، 4 مسافر جاں بحق

    اپرکوہستان میں بس کھائی میں گرگئی، 4 مسافر جاں بحق

    اپرکوہستان میں مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے باعث 4 مسافر جاں بحق ہوگئے، 10 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ اپرکوہستان میں مسافر بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہیں، پولیس نے بتایا کہ اپرکوہستان کے علاقے شتیال میں مسافر بس کھائی میں گرگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ بس میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی،

    اپرکوہستان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

  • میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 19 افراد ہلاک

    میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 19 افراد ہلاک

    میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا، بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا دیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، امدادی ٹیموں نے گہری کھائی میں گرنے والی لاشوں کو نکالنے کے لئے کا م شروع کیا۔

    سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی تصاویر میں حکام اور امدادی ٹیموں کو علاقے کو محفوظ بنانے اور لاشیں نکالنے کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے جاگری، دلخراش ویڈیو

    مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے جاگری، دلخراش ویڈیو

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک تیز رفتار مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیو پر صارفین گہرے رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکوہ مسافر بس کے حادثے میں 24 مسافر زخمی ہوئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال پہنچائے جانے والے زخمی مسافروں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نیچے کھڑی گاڑیوں پر گری جس سے کچھ کاروں کو نقصان پہنچا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا، حادثے کی تفصیلی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یاتریوں کی بس پُل سے گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔