Tag: مسافر بسوں

  • کوئٹہ: 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    کوئٹہ: 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    کوئٹہ: موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا، تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    ایس ایس پی ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا جبکہ 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

     ایس ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، ایف سی، پولیس اور لیویز لاشوں کو اسپتال منتقل کررہی ہیں۔

  • سینیگال میں دو مسافر بسوں میں تصادم 40 افراد ہلاک 87 زخمی

    افریقی ملک سینیگال میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور 87  زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیگال میں 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ حادثے میں کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مقامی ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔

    سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

    افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن اس حادثے کو حالیہ سالوں کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے جب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں تھی۔

  • پابندی کے باجود شہر سے باہر جانے والی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ

    پابندی کے باجود شہر سے باہر جانے والی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پابندی کے باوجود شہر سے باہر جانے والی مسافر بسوں کے پرمٹ منسوخ کرنا شروع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پابندی کے باوجود کراچی سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پرمٹ منسوخ کرنا شروع کر دیے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ہر ضلع کے لیے الگ الگ کمیٹی تشکیل دے دی، 7رکنی کمیٹی خلاف قانون چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف اقدامات کرے گی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صرف انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے، بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانا ممنوع ہے۔

    دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 415 رکشوں کے ڈرائیوروں کو 2 لاکھ 64 ہزار 800 روپے کے چالان کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار 646 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 23 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور اس کے علاوہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی منی بسوں، بسون اور کوچز کے ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔