Tag: مسافر بس حادثہ

  • مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    مانسہرہ : ہزارہ موٹروے کلگان موڑ پر مسافر بس الٹنےسے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، بس گلگت سےراولپنڈی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ہزارہ موٹروے کلگان موڑ پربس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹر وے پرالٹ گئی۔

    تمام زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کوکنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے اگست میں مسافر وین کھائی میں جاگری تھی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    وین کو حادثہ مونگن مچھی پول کے مقام پر پیش آیا تھا، حادثے کا شکار وین الائی بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی۔

    اس سے قبل تحصیل اوگی کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع اور  8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 60 سالہ نامعلوم شخص اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں علی خان، بالاج، عرفان علی، خالد، رخسانہ بچی اور فریدہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی۔

  • کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس  الٹ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 25  زخمی

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 25 زخمی

    حب: کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا، حادثہ کی شکار بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

    خیال رہے پاکستان کے مختلف حصوں سے شدید دھند کے باعث سڑک حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر بس الٹ گئی تھی، بس سڑک پر پھسلن اور دھند کے باعث الٹی تھی۔

    حادثے میں دو افراد جاں بحق پچیس زخمی ہو گئے تھے ، مسافر بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی۔

  • پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنے لگی،  4 افراد جاں بحق،  37 زخمی

    پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنے لگی، 4 افراد جاں بحق، 37 زخمی

    گوجرانوالہ : پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 37 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی فضاؤں میں چھائی دھند زندگیاں نگلنےلگی ، گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر بس الٹ گئی۔

    بس سڑک پر پھسلن اور دھند کے باعث الٹی ، حادثے میں دو افراد جاں بحق پچیس زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے اور بیس افراد معمولی زخمی ہیں۔

    مسافر بس میں پچاس افراد سوار تھے اور مسافر بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی۔

    دوسرے واقعے میں چیچہ وطنی روڈاڈاکلیرا کے قریب 4گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دھند کے باعث بس، مزدا، ٹرک اور کار آپس میں ٹکرائے، حادثے کا شکار ایک گاڑی میں ڈرائیور پھنس گیا تاہم نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    دوسری جانب حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کے مختلف سیکشنزآج بھی بند کردئے گئے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پردھند کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

    موٹروےایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ،ایم فور شور کوٹ سے فیصل آباد ،موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی۔

  • مسافر بس نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

    مسافر بس نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

    بہاولپور: صوبہ پنجاب شہر بہاولپور میں مسافر بس نہر میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب شہر بہاولپور میں مسافر بس نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس کو حادثہ نوشہرہ جدید کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‌۔

    یاد رہے 3 روز قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی تاہم بس میں سوارتمام مسافر محفوظ رہے، جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

  • میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    میر پورآزاد کشمیر: مسافر بس حا دثہ کا شکار ہوگئی ، جاں بحق افراد کی تعدادسولہ تک پہنچ گئیں۔

    میر پور سے سماہنی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں ساٹھ کے قریب مسافر سوار تھے، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، دشوار گزار راستوں کے باعث رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ہلاک ہونیوالوں اور زخمیوں کو میر پور آزادکشمیر اور بھمبر کے اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ادھر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔