Tag: مسافر بس

  • مسافر بس نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

    مسافر بس نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

    بہاولپور: صوبہ پنجاب شہر بہاولپور میں مسافر بس نہر میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب شہر بہاولپور میں مسافر بس نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس کو حادثہ نوشہرہ جدید کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‌۔

    یاد رہے 3 روز قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی تاہم بس میں سوارتمام مسافر محفوظ رہے، جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

  • لاہورسے پشاور  جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ،  4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    لاہورسے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    نوشہرہ: پشاورموٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، مسافر بس لاہور سے پشاور جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے قریب رشکئی انٹرچینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اورچودہ زخمی ہوگئے۔

    مسافربس لاہورسےپشاور جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ااور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گوجرہ میں موٹروے ایم 4 پر ٹریلر اوروین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے.

  • اسپین میں مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

    شمالی مغربی اسپین میں مسافر بس پل کراس کرتے ہوئے بہتے دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزی سے بہتے دریا پر بنے پل سے 131 فٹ نیچے گری، واقعے مین 6  افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ رسیوں کی مدد سے حادثے میں شکار ہونے والے دو زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا جبکہ بس میں موجود دیگر مسافر کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ منفی آگیا ہے، حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • چلتی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ

    چلتی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ

    گھوٹکی : چلتی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافروں کو بچالیا گیا تاہم بس مکمل طور جل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، بس میں آگ لگنے سے مسافروں میں افراتفری اور بہگدڑ مچی، جس کے باعث مسافرمعمولی زخمی ہوئے۔

    اسی دوران اہل علاقہ نے بس کو روک کر سوار مسافروں کو اتار کر بچا لیا جبکہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے بھاولپور جارہی تھی کہ اوباڑو میں قومی شاہراہ پر بس کے نیچے والے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائرپھٹنے کے باعث پیش آیا، واقعے کے بعد گھوٹکی سمیت موٹروے پولیس اور دیگر انتظامیہ پہنچی جبکہ مقامی فائربرگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔

    موٹروے پولیس یا بس عملے کی جانب سے آگ لگنے کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

  • سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی

    سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی

    دادو: سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بچ گئی اور بس میں سوار سیلاب متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے جوہی میں سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سیلابی پانی ہونے کے سبب بھان جوہی روڈ بند تھا، بس سیلابی پانی کی وجہ سے روڈ کے ساتھ سیلابی پانی کے گڑھے میں اتر گئی۔

    جس کے باعث مسافر خوف زدہ ہوکر چیخ چلانے لگے تاہم کرین کے ذریعے بس کو گڑھے سے نکال لیا گیا ہے اور بس میں سوار سیلاب متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

    خیال رہے بلوچستان سے آنے والا ریلا قمبر شہداد کوٹ کے بعد دادو میں تباہی مچانے لگا ہے ، ایم این وی ڈرین میں شگاف پڑنے کے بعد پانی خیرپور ناتھن شاہ میں داخل ہوگیا ہے۔

    جوہی شہر کے چاروں جانب پانی ہی پانی ہے ، جوہی کو بچانے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کےتحت رنگ بند کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

  • مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

    مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

    قاہرہ: مصر میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں 22 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کر کے اس کے ٹائر تبدیل کیے جارہے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے المنیا کے قریب ایک بس حادثے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ہائی وے پر ایک مسافر بس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کر کے اس کے ٹائر تبدیل کیے جارہے تھے۔

    حادثے کے زخمیوں کو المنیا کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، المنیا قاہرہ سے تقریباً 220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں، یہ حادثات زیادہ تر تیز رفتاری، خراب سڑکوں یا ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی، کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہیں۔

    حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 11 زخمی سی ایم ایچ پنو عاقل، 2 روہڑی تعلقہ اسپتال اور 16 زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جو ملتان سے کراچی جا رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق 13 افراد میں سے 6 مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کے نام محمد ریاض، محمد اقبال،اللہ دتہ، عباس، ندیم، محمد شکیل بھی شامل ہیں۔

    روہڑی تعلقہ اسپتال میں موجود 5 لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

  • پنڈدادن خان: ٹریلر اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    پنڈدادن خان: ٹریلر اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    جہلم : صوبہ پنجاب کے علاقے پنڈدادن خان میں ٹریلر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان میں موٹروے سالٹ رینج پر ٹریلر اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زائرین کی بس سرگودھا سے کلرکہارجا رہی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابوسرٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا تھا جبکہ 26 افراد کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی تھیں۔

    سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے تھے۔

  • اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں ایک مسافر بس پل ٹوٹنے سے کھائی میں جا گر ی.

    تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ تحصیل کندیا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی میں 31 افراد سوار تھے،  8 لاشیں نکال لی گئیں۔

    حادثہ پل ٹوٹنے سے پیش آیا، گاڑی کھائی میں جار گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈی سی او نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، دیگر افراد لاپتا ہیں۔

    مزید پڑھیں: حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

    انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس خوف ناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    اپر کوہستان خیبر  پختو نخوا کا ضلع  ہے،  حادثہ تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا، مزید ریسکیو ٹیمیں ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

  • نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی کے قریب مسافر بس نالے میں جا گری، 29 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر پندرہ فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر گہرے نالے میں جا گری، حادثے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ دہلی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ لکھنو جانے والی بس میں 46 افراد سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 20 جون کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے، بس بنجار سے گداگوشانی کی طرف جا رہی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔