Tag: مسافر بس

  • جرمنی میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے18 افراد ہلاک

    جرمنی میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے18 افراد ہلاک

    برلن: جرمنی میں سیاحتی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کےنتیجے میں 18 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کی ریاست باویریا میں سیاحوں کی بس ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

    حادثے کےنتیجے میں 18افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئےجن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے۔

    جرمن وزیرداخلہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بس کا حادثے کا شکار ہونا اور اتنی تیزی سے آگ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ اس وقت ٹریفک کی روانی بہت آہستہ تھی۔

    دوسری جانب ٹرالر کے ڈرائیور کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹرالرکےٹائر سےٹکرانے کے بعد بس میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔


    جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال فروری میں جرمنی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سےدس افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئےتھے۔


    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک

    بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک

    شملہ: شمالی بھارت میں مسافربس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجےمیں44افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی شمالی ریاست ہماچل پردیش کےدارالحکومت شملہ سے تقریبا 115 کلو میٹر دور مسافر بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک ہوئے۔

    شملہ ڈسٹرکٹ کمشنر روہان چند ٹھاکرکاکہناہےکہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق اس حادثے میں 44افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    انہوں نےکہا کہ واقعے کی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچی،جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی وہاں موجود ہیں۔


    بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق


    حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ اس حوالے سے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا حادثے میں کوئی مسافرزندہ بچایا نہیں۔

    خیال رہےکہ بھارت میں دنیا کی کئی خطرناک سڑکوں میں سے متعدد موجود ہیں خراب سڑکوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں شمالی بھارے میں اسکول بس کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق

    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں 20افراد زخمی ہیں جن میں سے11 کی حالت تشویش ناک ہےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    ریسکیو ذرائع کاکہناہےکہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مستونگ میں لک پاس کے قریب الٹ گئی۔


    فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ رواں سال 16 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسافر بس حادثے کا شکارہوگئی تھی جس کے نتیجے میں افراد جاں بحق جبکہ70افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق

    یاد رہےکہ رواں ہفتے ڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال12 جنوری کو قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔

  • مال گاڑی کی مسافربس کوٹکر،4افراد جاں بحق

    مال گاڑی کی مسافربس کوٹکر،4افراد جاں بحق

    پتوکی: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواح میں مال گاڑی کی مسافر بس کو ٹکر کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 15 سے زائدافراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح میں حادثہ پھاٹک کھلاہونےکی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پتوکی لنڈاپھاٹک پر ٹریک کے بیچ میں آگئی اور لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4افرادجان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 19 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے اور میتیں منتقل کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملتان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر پک اپ کوٹ فلک کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • وہاڑی: تیزرفتار بس الٹنےسے 4افراد جاں بحق، چالیس زخمی

    وہاڑی: تیزرفتار بس الٹنےسے 4افراد جاں بحق، چالیس زخمی

    وہاڑی : تیزرفتار مسافر بس الٹنےسےچارافراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں خانیوال چوک کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث تیز رفتارمسافر بس الٹ گئی۔

    بدقسمت بس ڈیرہ غازی خان سے وہاڑی آرہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ پاسکا جس کے باعث خانیوال چوک پر بس کوحادثہ پیش آیا۔

    حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پندرہ زخمی ہوئے۔ ریکسیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرمیتوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خٍواتین بھی شامل ہیں۔

  • جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور: ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری، جس سے چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

    تیز رفتاری نے کئی افراد کو گھائل کردیا، جب جام پور میں اڈہ طلائی والا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے محمد پور دیوان جانے والی مسافر بس ٹرالر کو کراس کرتے ہوے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

  • اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر اڈہ تبروک کے قریب ہونے والا المناک حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد بد قسمت بس بے قابوہو کر الٹ گئی ۔

    ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اوکاڑہ اور کینٹ اسپتال منتقل کیا، حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔