Tag: مسافر خاتون

  • مدینہ منورہ: مسافر خاتون جہاز کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

    مدینہ منورہ: مسافر خاتون جہاز کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

    سعودی عرب کے سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہو گئی۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں‘۔

    نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ افسوسناک واقعے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین کے شہر چونگ چِنگ میں چینی خاتون کو ہوائی جہاز سے اس لیے باہر نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے 3ہزار ڈالر مالیت کے مہنگے ترین لوئس ویٹن بیگ کو سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا جو کہ تقریباً ہر پرواز میں لازم ہوتا ہے۔

    جہاز کے عملے کی جانب سے بحث ومباحثے کے باجود خاتون کسی صورت نہ مانی جس کی وجہ سے پرواز میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور دیگر مسافروں نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جب اس خاتون کو ہوائی اڈے کے حکام نے جہاز سے باہر نکالا تو دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں۔

    سعودی عرب: کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

    بعد ازاں یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک مسافر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کی، جس کو چار ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

  • مسافر کو فراہم کردہ سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا!

    مسافر کو فراہم کردہ سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا!

    بھارتی ایئر لائن کی جانب سے دوران پرواز فراہم کیے جانے والے کھانے سے کیڑا نکل آیا، خاتوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    انڈیا کی سب سے بڑی ایئر لائن میں مسافروں کو صاف ستھرے کھانے فراہم نہیں کیے جارہے۔ اس حقیقت سے مسافر خاتون نے پردہ اٹھا دیا۔ انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ میں خاتون کو پیش کیے گئے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا، اس بابت خود خاتون نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو آگاہ کیا۔

    دہلی سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت خوشبو گپتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ انھیں 29 دسمبر کی صبح دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز کے دوران خریدے گئے ویج سینڈوچ میں ایک زندہ کیڑا ملا۔

    اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے خاتوں نے ایئر لائن کے کھانے اور سروس کے معیار میں مبینہ طور پر گراوٹ پر تنقید کی۔

    انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشبو نے کہا کہ ’سینڈوچ کا معیار خراب ہونے کے باوجود فلائٹ اٹینڈنٹ دوسرے مسافروں کو بھی سینڈویچ پیش کرتا رہا۔ وہاں بچے، بوڑھے اور دوسرے مسافر تھے، اگر کوئی خراب سینڈوچ سے متاثر جائے تو کیا ہوگا؟‘

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ انڈیگو فلائٹ اٹینڈنٹ کو کیڑا ملنے کی اطلاع دینے کے باوجود ان کا ردعمل ایسا تھا جیسے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

    خوشبو گپتا کے مطابق، فلائٹ اٹینڈنٹ نے ہوائی جہاز میں فوڈ سیفٹی کے بنیادی مسئلے کو نظر انداز کیا اور صرف اتنا کہا ہم اسے کسی اور چیز سے بدل دیں گے۔

    اس حوالے سے ایئر لائن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عملے کی جانب سے فوری طور پر مسافروں کو مخصوص سینڈویچ کی فراہمی بند کردی گئی تھی۔ اس معاملے کی فی الحال مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔