Tag: مسافر طیارہ تباہ

  • برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

    برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

    برازیل میں طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے جبکہ جہاز میں سواز تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    برازیل کے صدر لوئیز اناسیو کا کہنا ہے کہ طیارہ ساؤ پالو کے شہر ونہیڈو میں گر کر تباہ ہوا ہے، طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے نے 12:30 کے قریب اڑان بھری تھی اور ساؤ پالو کے نزدیک 1:30 بجے کے قریب سگنل منقطع ہوگیا تھا، طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    حادثے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارہ گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل

    نیپال: پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں 72 افراد کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔

    یہ طیارہ اتوار کو دارالحکومت کھٹمنڈو سے ساحلی شہر پوکھارا پہنچا تھا کہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

    ایئر لائن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ نیپال کی یٹی ایئر لائنز کے جڑواں انجن والے اے ٹی آر 72 طیارے میں 72 افراد سوار تھے، جن میں 2 شیر خوار بچے، عملے کے 4 ارکان اور 10 غیر ملکی شہری شامل تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق 5 مسافروں کا تعلق بھارت سے اور 4 کا روس سے تھا۔

    فوج کے ترجمان کرشنا بھنڈاری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’’ہمیں مزید لاشیں ملنے کی امید ہے۔‘‘

    ویڈیو: طیارے میں مسافر کا پاور بینک پھٹنے سے خوف ناک آگ بھڑک اٹھی

  • الجزائر کا مسافر طیارہ تباہ، مسافروں سمیت 116 ہلاک

    الجزائر کا مسافر طیارہ تباہ، مسافروں سمیت 116 ہلاک

    الجزائر: الجزائر کا مسافرطیارہ مالی میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    الجزائر کے حکام کے مطابق مسافر طیارے میں عملے سمیت ایک سو سولہ افراد شامل تھے، اڑان کے تقریبا ایک گھنٹے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، حادثے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مالی میں حادثے کا شکار ہونے والا الجزائر کا مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔