Tag: مسافر طیارے

  • واشنگٹن : ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے مسافر طیارے کا دو ٹکڑوں میں تباہ ہونے کا انکشاف

    واشنگٹن : ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے مسافر طیارے کا دو ٹکڑوں میں تباہ ہونے کا انکشاف

    واشنگٹن : تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہونے کا انکشاف ہوا، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں مسافر طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکراکر دریا میں جاگرا، طیارے میں عملےکے چار افراد سمیت چونسٹھ مسافر سوارتھے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں بیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مسافرطیارے کے دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کیا، جنہیں دریا سے نکالا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: واشنگٹن : مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

    فیڈرل ایوی ایشین حکام کا کہنا ہے حادثہ رات نو بجے واشنگٹن ڈی سی کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، طیارہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے پراترنے کی کوشش کررہا تھا کہ فوجی ہیلی کاپٹر سیدھا آکرٹکرا گیا تاہم ایئرپورٹ کوجمعہ تک پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوع پہنچیں تودریا میں طیارےاورہیلی کاپٹرکے ٹکڑے بکھرے دکھائی دیے۔

    امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔

  • کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

    کراچی میں مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے تشویشناک واقعات

    کراچی: مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر مسافر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کی خبر نشر ہوئی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن حرکت میں آگئی اور 28 ستمبر کو ضلعی انتظامیہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    ایسی آبادیاں جو ایئرپورٹ کے اطراف میں واقع ہیں وہاں سرچ لائٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز پر لگی بڑی سرچ لائٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر لائٹس سے متعلق کردارادا کریں۔ ایک ہفتے میں اس طرح کے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،

    اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ لیزر اور بڑی لائٹس کے استعمال سے طیاروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

  • مسافر طیارے کی سلائیڈ گھر پر جاگری، ویڈیو وائرل

    مسافر طیارے کی سلائیڈ گھر پر جاگری، ویڈیو وائرل

    شکاگو میں یونائیٹڈ مسافر طیارے سے ایمرجنسی سلائیڈ گھر پر گرنے کی فوٹیج  سامنے آگئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز سے ایمرجنسی سلائیڈ شمال مغربی شکاگو کے ایک گھر کی چھت پر گر گئی جسے دیکھ کر رہائشی چونک گئے۔

    گھر کے مالک پیٹرک ڈیویٹ کا کہنا تھا کہ’ جب ہم گھر میں تھے تو ہم نے ایک زور دار آواز سنی، جب ہم باہر گئے تو دیکھ کر حیران رہ گئے، ہمارے گھر کے باہر ایک کار سے بھی بڑا سامان زمین پر پڑا ہوا تھا‘۔

    پیٹرک ڈیویٹ نے کہا کہ جب ہم نے فوٹیج چیک کیا تو پتا چلا یہ سلائیڈ آسمان سے گری ہے، ہم  اسے اپنے گھر کے باہر گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے اور پولیس کو آگاہ کیا۔

    جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے اہلکار تحقیقات کے لیے پہنچے، دوسری جانب شکاگو سے کچھ فاصلے پر ایئرلائنز نے اطلاع دی کہ بوئنگ 767 سے ایمرجنسی سلائیڈ غائب ہے۔

    یونائیٹڈ ایئر لائنز نے تصدیق کی وہ ایمرجنسی لینڈ سلائیڈ بوئنگ 767 کی تھی اس  پرواز میں 155 مسافر اور 10 افراد عملے سوار تھے۔

     یونائیٹڈ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سلائیڈ غائب پانے کے بعد فوری طور پر ایف اے اے سے رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے ہمیں اطلاع کی کہ وہ سلائیڈ شکاگو کے ایک رہائشی کے گھر کے باہر ملی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایمرجنسی سلائیڈ گرنے سے زمین یا جہاز میں سفر کرنے والوں میں سے کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ وہ شکاگو کے رہائشی کے گھر کے باہر طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ  گرنے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

  • جاپان: 2 مسافر طیارے رن وے پر ٹکرا گئے

    جاپان: 2 مسافر طیارے رن وے پر ٹکرا گئے

    ٹوکیو: جاپان کے ہنیڈا ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد رن وے کو بند کردیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے ہنیڈا ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا، طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیاجبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    ناگپور: بھارت میں مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کے جہاز میں پیش آیا، طیارہ ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔

    بھارتی ایئر لائن کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

    ایئرپورٹ کی لفٹ سے گر کر خاتون ہلاک، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی جہاز میں رینگنے والے جانور پائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے کارگو ہولڈ میں سانپ ملا تھا۔

  • ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا جس میں الشباب اور القاعدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ کے ذریعے دھماکے کیے جانے کا امکان ہے۔

    مراسلے کے مطابق دھماکا خیز مواد لیپ ٹاپ کی ہارڈ ڈسک نکال کر نصب کیا جاسکتا ہے، ایک کلو دھماکا خیز پر مبنی لیپ ٹاپ کو غیر تسلی بخش سیکیورٹی کے حامل ائرپورٹس پر لے جائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر بھی کیا گیا ہے۔

    ary

    نکٹا نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپس کے ماڈل میں اسکرین کے ساتھ نصب شیٹ کے ذریعے pressed دھماکا خیز مواد لے جایا جا سکتا ہے جس کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے۔

    نیکٹا کی جانب سے جاری شدہ خط میں بتایا کہ الشباب کے دہشت گرد جو کہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کو لیپ ٹاپ میں چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں وہ ملک کے ایسے ائیر پورٹ جہاں سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہے وہاں سے ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھیج سکتے ہیں۔

    ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مراسلہ سیکریٹری ایوی ایشن اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، کارروائی کے لیے مراسلہ ایف آئی اے ،ایف سی اور اے ایس ایف کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔