Tag: مسافر پریشان

  • پیرس میں پاکستانی مسافر 4 روز سے پی آئی اے پرواز کی روانگی کے منتظر

    پیرس میں پاکستانی مسافر 4 روز سے پی آئی اے پرواز کی روانگی کے منتظر

     پی آئی اے کے مسافر پیرس سے پاکستان آنے کیلیے پریشان بیٹھے ہیں گزشتہ چار روز سے صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں 4 روز سے خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کی بڑی تعداد پی آئی اے پرواز کی لاہور روانگی کے انتظار میں موجود ہے۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 نے شام ساڑھے پانچ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پہلے پرواز میں ٹیکنیکل ایشو کا بتایا گیا، 3روز سے یہاں موجود ہیں، پی آئی اے کی انتظامیہ پرواز کی روانگی کی کوئی اطلاع نہیں دے رہی۔

    مسافروں کے مطابق پیرس سے لاہور آنے والی پرواز کا 4 بار وقت تبدیل کیا گیا لیکن مصدقہ طور پر نہیں بتایا جارہا کہ پرواز کب روانہ ہوگی؟۔

    دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی سے شیڈول متاثر ہے فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کْی جارہی ہے۔

    کوشش ہے کہ جلد از جلد فلائٹ بحالی کے بعد روانہ ہو سکے، تمام مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے طیاروں میں مسلسل فنی خرابیاں، مسافر پریشان

    پی آئی اے طیاروں میں مسلسل فنی خرابیاں، مسافر پریشان

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں کی فنی خرابیوں میں مسلسل اضافہ سامنے آرہا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت صحیح طریقے سے نہیں کی جارہی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والی پروازوں میں مسلسل خرابی پیدا ہورہی ہے، ایک طیارے کے اوپر پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

    PIA

    بوئنگ777کے دو طیارے جو سعودی عرب کے لئے آپریٹ ہورہے ہیں ان میں مسلسل فنی خرابی پیدا ہورہی ہے،جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760کے اے پی یو میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے بورڈنگ برج سے پش بیک ہورہا تھا کہ معاون پاور یونٹ(اے پی یو) ہیٹ اپ ہوگیا، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر فائر بوٹل کا استعمال کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا تھا فائر بوٹل پاکستان سے روانہ کردی گئی ہیں اور طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پرواز 24گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کا یہ دوسرا 777بوئنگ طیارہ ہے، سیالکوٹ سے جدہ جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں بار بار اسموگ وارننگ آئی تھی،۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق جدہ سے لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔

  • جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    برلن : جرمنی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ فرینکفرٹ سمیت آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں اور سامان کی جانچ کرنے والے ہزاروں سیکیورٹی اسٹاف نے 18 گھٹنے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازوں منسوخ کرنا پڑی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صرف جرمنی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ فرینکفرٹ پر 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے 570 پروازیں معطل ہوئی ہیں۔

    مزدور یونین (ڈی بی بی، ورڈی) کے اعلامیے کے مطابق نے 2 بجے رات سے اگلے روز رات 8 بجے تک ہیمبرگ، میونچ، لائیزگ، ہین اوور، اور فرینکفرٹ سمیت آٹھ ہوائی اڈوں کے سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے علاقے میں داخلے کے مقام پر سکیورٹی اسٹاف کی عدم موجودگی رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی جس کے باعث مسافر جہازوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

    مزدور یونینز کا مطالبہ ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پبلک ریلیشن، کسٹمز اور ایچ آر ملازمین کی تنخواہیں 20 یورو فی گھنٹہ کی جائیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کو 11.30 یورو اور 17.16 یورو فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے۔

    قبل ازیں جرمن ایئرپورٹ ایسوسی ایشن نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا تھا کہ اس ہڑتال کے سبب 15 جنوری منگل کے روز تقریباً 220,000 مسافر متاثر ہوں گے جبکہ پروازوں کا نیٹ ورک مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔

  • کراچی: پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی: پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی : شہر قائد سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر کے باعث طیارے میں سوار مسافروں سے احتجاج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں تاخیر طیارے میں فنی خرابی کے باعث ہوئی، طیارے میں سوار مسافروں نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 300 کا ای سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا جس کے باعث طیارے میں حبس اور گرمی پیدا ہوگئی جس نے مسافروں کی حالت خراب کردی۔

    مسافروں کی عملے سے تکرار بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز خراب ہوگیا ہے تو ہمیں لاؤنج میں منتقل کردیا جائے۔

    مزید پڑھیں : مدینہ سے اسلام آباد آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ چالیس مسافرچھوڑ کر روانہ

    یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا تھا، سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے چالیس سے زائد مسافروں کو قومی ایئر لائن کی پرواز ’پی کے 714‘ مدینہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئی تھی۔

    مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 40 سے زائد مسافروں میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل تھے، جنہیں ہوٹل کی سہولت تک فراہم نہیں کی گئی تھی۔

  • برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے بعد بھی فلائٹ آپریشن معطل، مسافر پریشان

    برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے بعد بھی فلائٹ آپریشن معطل، مسافر پریشان

    لندن : مشکوک ڈرون کی رن وے پر پرواز کے باعث برطانیہ کا گیٹ وک ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے، حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر گذشتہ شام سے 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے ہیں، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرونز کے باعث کل شام سے اب تک 800 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، پروازوں سے منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام اور پولیس اسناپئر اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گزشتہ شام سے ڈرونز کو گرانے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ایک لاکھ سے زائد مسافروں نے گیٹ وک ایئرپورٹ استعمال کرنا تھا تاہم انتظامیہ نے مسافروں کو آج ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کردی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کی ناکامی کے باعث فوج کی مدد حاصل کرلی ہے تاہم برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے رن وے کے اطراف میں ڈرونز اڑانے میں ملوث افراد کو متنبہ کیا کہ پروازوں میں خلل ڈالنے والوں کو 5 برس جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

    وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کی حساسیت کا احساس ہے، کرسمس کے قریب پروازوں کی معطلی سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ شب پروازوں کی معطلی کے باعث 10 ہزار مسافر متاثر ہوئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس پہلے ڈرون کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ کچھ دیر بعد ایک ڈرون کو پرواز کرتے دیکھا گیا۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • پی آئی اے طیارہ ان فٹ، اٹلی میں روک دیا گیا، مسافر پریشان

    پی آئی اے طیارہ ان فٹ، اٹلی میں روک دیا گیا، مسافر پریشان

    اسلام آباد : پی آئی اے کی اسلام آباد سے میلان پہنچنے والی پرواز کو ان فٹ ہونے کے باعث پیرس میں روک لیا مذکورہ پرواز کو اٹلی میں روکا گیا،100 سے زائد مسافروں کے اٹلی میں پھنس جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بوئنگ 749 کے بوئنگ 777 طیارے کی فلائٹ اٹلی کے شہر میلان سے پیرس کیلئے روانہ ہونی تھی، اس دوران سافا انسپیکشن ٹیم نے اس کا معائنہ کیا تو طیارے کے لینڈنگ گیئر کا کور ٹوٹا ہوا پایا گیا۔

    انسپیکشن ٹیم نے طیارے کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے اسے اڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد طیارے کو پیرس روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ انسپیکشن ٹیم کی اجازت ملنے تک اس طیارے کو اڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے باعث طیارے پر سوار 100 سے زائد مسافر پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور ان کا اٹلی میں پھنس جانے کا امکان ہے۔

    طیارے کو رات میلان میں رو کے جانے کی صورت میں پیرس سے اسلام آباد کی پرواز کی روانگی میں بھی گھنٹوں تاخیر کا خدشہ ہے۔

    اس کے علاوہ پرواز کی روانگی میں تاخیر سے اسلام آباد جانے والے ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو بھی دشواریوں کا سا منا کرنا پڑا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی: شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپروائی کے باعث چوہوں کی بھرمار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کا قیمتی بھی غیر محفوظ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث چوہوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے باعث مسافروں کا قیمتی سامان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی چوہوں کا راج ہوگیا ہے اور وہ ہر جگہ دندناتے پھرنے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر واقع مسافروں کے گمشدہ سامان رکھنے والی جگہ پر چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے وہاں رکھے سامان کو نقصان پہنچانے لگے۔

    ہوائی اڈے پر انتظامیہ کی غفلت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چوہے مسافروں کا قیمتی سامان کترنے لگے اور انہوں نے گمشدہ سامان کے اسٹور میں اپنے ڈیرے جماکر مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، بیگ کو کترنے کے باعث مسافروں کے بیگ کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا قیمتی سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

    نمائندے کے مطابق مسافروں نے سامان کو نقصان پہچانے کے بعد انتظامیہ کو شکایات بھی درج کروائی ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    اس موقع پر منیجرنثار بروہی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مخصوص جگہ الاٹ کی تھی اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے ۔

  • کراچی: ناتھا خان پل 7 گھنٹے سے بند، مسافر پیدل روانہ، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سے معائنہ

    کراچی: ناتھا خان پل 7 گھنٹے سے بند، مسافر پیدل روانہ، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سے معائنہ

    کراچی: بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب شارع فیصل اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ایئرپورٹ جانے والے مسافر گاڑیاں‌ چھوڑ کر سامان اٹھائے پیدل ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔

    CM Sindh’s aerial inspection of Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے دونوں اطراف سڑک پر پانی جمع ہونے سے جہاں ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہیں ایئرپورٹ جانے والے مسافر فلائٹس سے محروم ہورہے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ گزشتہ سات گھنٹے سے ہزاروں افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ جانے والے مسافر اپنا سامان اٹھائے پیدل روانہ ہوگئے  جب کہ سیکڑوں گاڑیاں ایندھن ختم ہونے پر بند ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور سندھ حکومت کی ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں عدم دلچسپی ہے جس کے سبب مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ناتھا خان اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی فوری نکاسی کا حکم جاری کیا۔

    قبل ازیں اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو نے یقین دلایا تھاکہ ناتھا خان سے بارش کے پانی کی نکاسی جلد ہوجائے گی، مشینیں وہاں روانہ کردی ہیں جنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔

  • پی آئی اے کا شیڈول بدستور بدنظمی کاشکار، مسافر پریشان

    پی آئی اے کا شیڈول بدستور بدنظمی کاشکار، مسافر پریشان

    کراچی :قومی ائیر لائن کی پروازوں میں تاخیر معمول بن کر رہ گئی ہے، باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے۔

    پی آئی اے کا شیڈول آج پھر حسبِ دستور بدنظمی کا شکار ہوگیا، پروازوں کو گھنٹوں تاخیر نے مسافروں اور اُن کے اہلخانہ کو پریشان کر رکھا ہے اور انھیں شدید ذہنی کوفت اُٹھانا پڑ رہی ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ سیالکوٹ سے مسقط جانیوالی پرواز پی کے دو آٹھ ایک کی ایئر بس طیارے میں خرابی کے باعث اٹھارہ گھنٹہ تاخیر سے شام چھ بجے روانگی متوقع ہے، اسی طرح لاہور سے لندن جانیوالی پرواز پی کے سات پانچ سات کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا رہا۔ لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز پی کے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

    اسلام آباد سے ریاض جانیوالی پرواز کو ایک گھنٹے تاخیر کاسامنا کرنا پڑا، اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی قومی ائیر لائن کی پرواز بھی ایک گھنٹہ تاخیرکا شکارہوئی۔