Tag: مسافر کا انتقال

  • دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : شارجہ سے ڈھاکا جانیوالی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا، جس کے باعث غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی ، 42سالہ مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔

    ایئرٹریفک کنٹرولرکراچی کی اجازت سے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

    غیرملکی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے ڈھاکا جارہی تھی، ترجمان سی اےاے نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئرلائن کے حوالے کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پونے 2 گھنٹے کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہی اور طیارہ صبح سوا  6 بجے میت لے کر کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

  • دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : دوران پرواز مسافر اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گیا، جس کے باعث غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابقغیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کی طبعیت خراب ہوگئی ، ۔ پرواز کے پائلٹ نے اے ٹی سی سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران بیمار مسافر جان کی بازی ہار گیا، پرواز مسقط سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔

    بعد ازاں غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی لیکرروانہ ہوگئی۔

    اس سے قبل 3 اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے نے جہاز میں موجود مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ناروے کے اوسلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • دورانِ پرواز مسافر کا  انتقال،   بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ،تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن کےطیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
    کی ، پرواز 6 ای 1412 کو صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

    ذرائع کے مطابق شارجہ سے لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارے میں ہی انتقال کرچکا تھا تاہم ضروری اقدامات کےبعدپروازصبح8 بج کر 36منٹ پراحمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کی ، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی۔