Tag: مسافر کورونا

  • سعودی عرب  سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافر کورونا مثبت نکلے

    سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافر کورونا مثبت نکلے

    کراچی : سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافر کورونا مثبت نکلے ، مسافر سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے پہنچے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں میں کورونا کی موجودگی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مسافر سعودی ایئر کی پرواز نمبر 700 کے ذریعے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے۔

    جنوری میں بھی بیرون ملک سے آنے والے 18 مسافوں میں کورونا موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔

    قرنطینہ سینٹرزکے خاتمے کے باعث کورونا مثبت مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کا کہا جا رہا ہے تاہم مسافروں کے گھروں پر قرنطینہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ سیٹ اپ موجود نہیں۔

  • پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے  99 مسافر کورونا  میں مبتلا نکلے

    پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے 99 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

    کراچی : پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے 99 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، جس کے بعد تمام مسافروں کو سفرکرنے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹ پر مسافروں کی ریپڈٹیسٹ کے ذریعے جانچ پڑتال جاری ہے۔

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی،شارجہ اور بوظہبی جانیوالے 99 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد تمام مسافروں کو سفرکرنے سے روک دیا گیا۔

    ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ مثبت آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ کیلئے گھرروانہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسافرمختلف پروازوں کےذریعے متحدہ عرب امارات جارہےتھے ، کراچی ایئرپورٹ پرمسافروں کے روانگی سے4 گھنٹے قبل ریپڈٹیسٹ کئے گئے تھے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات جانے والے 36مسافر کورونا زدہ نکلے، مذکورہ مسافروں کی روانگی منسوخ کرکے ان کو فوری طور پر قرنطینہ مرکز پہنچا دیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل رواں ماہ ہی کراچی سے دبئی جانے والے 36مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ان مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔