Tag: مسافر کوچ کو حادثہ

  • کوئٹہ سے کراچی آنے والی  مسافر کوچ کو حادثہ،  3 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    حب : کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تحصیل حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث تین مسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ حادثے کی شکار مسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، حادثہ تیزرفتاری سے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا اور مسافر کوچ الٹ گئی۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، 10 زخمیوں کی حالت تشویشنازک بتائی جاتی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد سے اسکردو جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نیتجے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور مرد شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔