Tag: مسافر گرفتار

  • جعلی اور ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

    جعلی اور ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور  ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مزمل حسین اور محمد طیب شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزم حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے عراق سے پاکستان پہنچا مسافر کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا مسافر کے پاسپورٹ سے متعدد صفحات غائب تھے مسافر سال 2020 سے عراق میں بغرض ملازمت مقیم تھا۔

    جبکہ محمد طیب شہزاد نامی مسافر فلائٹ نمبر QR630 کے ذریعے ساوٴتھ افریقہ سے پاکستان پہنچا مسافر کے پاسپورٹ پر لگا ساوٴتھ افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے علی چیمہ نامی ایجنٹ سے 50 ہزار رینڈ کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا مسافروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔

  • بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی تصویر اور پاسپورٹ پر لگی تصویر مختلف تھی، ملزم کا نام محمد سفیان ہے جبکہ وہ اپنے بھائی عبداللہ کے پاسپورٹ پر سفر کرکے سیالکوٹ پہنچا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے یورپ گیا تھا، ملزم یورپ میں قانونی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد واپس پاکستان آنے کیلئے بھائی کا پاسپورٹ استعمال کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

  • جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر فلائٹ نمبر IA- 431 کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے، مسافر کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی اور سرگودھا کا رہائشی ہے امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر عراقی ویزہ مشکوک پایا گیا مسافر کے عراقی ویزہ میں ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ ویزہ نجف میں شیخ عباس نامی ایجنٹ سے حاصل کیا مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 550 امریکی ڈالر ادا کیے۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے بھیک مانگنے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 مسافر گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بین الاقوامی پرواز سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد اقبال، محمد بلال اور 2 خواتین شامل ہیں، ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے نام پر سعودی عرب گئے تھے ۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہےم جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگتے رہے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

  • جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یونان جانے والے 2 مسافر گرفتار

    جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یونان جانے والے 2 مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یونان جانے کی کوشش کرنے والے  2 مسافروں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پریونان جانے والے مسافروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ارسلان عظمت اور ایاز حسین شامل ہے جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے یونان کی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے ہیں، ملزمان سے یونان کے جعلی وی وی او سی کارڈ بھی برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر یونان کی جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں، ملزمان نے ایجنٹ سے فی کس 8 لاکھ روپے دیکر جعلی ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کئے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

  • جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں محمد شمریز اور محمد ضمیر شامل ہیں دونوں مسافروں کا تعلق گجرات سے ہے، مسافروں نے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نائیجیریا اور سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کو کراچی امیگریشن پر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم نعیم اختر کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائیجیریا گیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے نائجیریا میں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا لیکر اٹلی جانے کی کوشش کی، ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا ہونے پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان آنیوالا مسافر گرفتار

    مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان آنیوالا مسافر گرفتار

    کراچی :  ایف آئی اے امیگریشن نے مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان آنیوالا مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اس کارروائی کے دروان 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے آنیوالے مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شہزاد اسلم کے نام سے سفر کر رہا تھا، ملزم کا اصل نام محمد توصیف ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر سعودی ریال کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم ابو ہریرہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے یو اے ای جا رہا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ملزم  سے 40 ہزار سعودی ریال، متعدد دستاویزات اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم کے دیگر 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

    لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 3 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق چرس ٹریولنگ بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

  • باچا خان ایئرپورٹ : چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    باچا خان ایئرپورٹ : چائے کے پیکٹ میں ہیروئن لے جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    کراچی :  اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہپیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم نے چائے کے پیکٹ میں چھپارکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کے مسافر سے1711ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔

    اے ایس ایف نے ملزم کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا، ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ڈرائیور ایپرن ایریا میں گاڑی پر جارہا تھا، اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    مزید پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

     واضح رہے کہ اس سے قبل باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ ہفتے بھی اے ایس ایف نے مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔