Tag: مساوی حقوق

  • پاکستانی مردوں میں عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے: رپورٹ

    پاکستانی مردوں میں عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے: رپورٹ

    حال ہی میں ہونے والے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مردوں میں عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے، لیکن اس کی رفتار بے حد سست ہے۔

    اگر خطے کے لحاظ سے پاکستان میں عورتوں کو برابری کے حقوق دینے کی بات ہو تو ملک میں عورتوں کے ساتھ غیر مساوی سلوک پر اسے قابل تشویش قرار دیا جاتا ہے، ورلڈ بینک اور ایشین بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کا ملازمتوں میں حصہ صرف 24 فی صد ہے اور ایک فی صد خواتین کاروبار کی ملکیت رکھتی ہیں، جب کہ ایشیا میں خواتین کی ملازمتوں کے حوالے سے یہ شرح سب سے کم ہے۔

    پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً 50 فی صد کے قریب ہے اور تعلیم کا تناسب 47 فی صد ہے، حال ہی میں عورتوں کی (صنفی) مساوات کے حوالے سے ایک جائزے میں بتا یا گیا ہے کہ پاکستان میں مرد حضرات میں عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا رحجان بہ تدریج بڑھ رہا ہے مگر اس کی رفتار بہت سست روی کی شکار ہے۔

    پاکستان میں صرف ایک تعلیم و تدریس کا شعبہ ایسا ہے جس میں خواتین کی ملازمتوں کا تناسب قابل ستائش ہے۔

    مائنڈ سیٹ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرے اور گھر میں مرد کی حاکمیت اور عورت کا درجہ مرد سے کم ہونے کا مائنڈ سیٹ جب تک تبدیل نہیں ہوگا، صنفی حقوق کے حوالے سے کوئی بڑی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ معاشرے کی سوچ میں اُس وقت تبدیلی آ سکتی ہے جب ذہنی طور مرد عورت پر اپنی ملکیت کے دعوے اور اسے کمتر سمجھنے سے دست بردار ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ تیسری دنیا خصوصاً ایشیا اور افریقہ میں خواتین کو صدیوں سے تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ آئین پاکستان کسی بھی امتیازی رویے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، مگر اصل مسئلہ قوانین کے بننے سے زیادہ ذہنی سطح یا مائنڈ سیٹ کا ہے۔ تعلیم سے زیادہ پاکستان کے پدرانہ معاشرے میں صنف نازک کے حقوق کو تسلیم کرنے کا ہے۔

    ہمارے معاشرے میں لوگ خواتین کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں، لہٰذا ہمیں سسٹم اور معاشرے سے خواتین کے ساتھ امتیازی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ خواتین کے لیے اکیلے باہر نکلنا مسئلہ ہے، زیادتی کے کیسز ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔

    رسائی کا مسئلہ

    ڈیجیٹل دور میں خواتین کی ذرائع ابلاغ تک رسائی ضروری ہے، ملک کی آبادی کا 50 فی صد حصہ ہونے کے باوجود خواتین کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے۔ خواتین اپنی عددی تعداد کے باوجود ووٹر لسٹوں میں 10 ملین کم ہیں، یہاں تک کہ 8 فروری کے انتخابات میں فافن رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فی صد سے زیادہ نہ تھا۔

  • نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے خواتین بااختیاری نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا، خواتین کو با اختیار بنانے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے، پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کو معاشی مضبوط بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے نئے پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

  • خواتین کومساوی حقوق دیے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی‘ شہبازشریف

    خواتین کومساوی حقوق دیے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خواتین کےتحفظ کے لیے اقدامات مزید تیزکرنے ہوں گے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردارنظراندازنہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورکنگ ویمن کےحقوق کےقومی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کومساوی حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید تیزکرنے ہوں گے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ15 فیصد کیا گیا۔


    ملتان میٹرومنصوبہ پنجاب حکومت نےاپنےوسائل سےلگایا‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوچاہے ملتان میٹرومنصوبے کی تحقیقات کرلے، منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا۔

    اجلاس میں صحافی نے سوال کیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوارآپ ہوں گے؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جواب دیا تھا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔