Tag: مستحقین

  • رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع

    رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع

    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی  رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین  میں حفظان صحت کے  اوصولوں کے عین مطابق  راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ  سے کیا گیا ہے۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    یو اے ای کی جانب سے 18 برس  سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔

    کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ  اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیاء خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

  • احساس پروگرام: 5 دن کے دوران مستحقین میں28.5ارب تقسیم کیےگئے،اسد عمر

    احساس پروگرام: 5 دن کے دوران مستحقین میں28.5ارب تقسیم کیےگئے،اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 5 دن کے دوران مستحقین میں28.5ارب تقسیم کیےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ 5 دن کے دوران مستحقین میں28.5 ارب تقسیم کیےگئے، 5 دن کے دوران 23 لاکھ سے زائدمستحقین میں رقم تقسیم کی گئی،امدادی پروگرام کا پیمانہ دیکھ لیں ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے کل اجلاس میں فیصلہ کر لیا جائےگا، اسد عمر

    اس سے قبل مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کل صبح نیشنل کمانڈ سینٹر کی ایک اور اہم میٹنگ ہوگی،کل اجلاس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے کل اجلاس میں فیصلہ کر لیا جائےگا۔

  • وفاقی حکومت کا مستحقین کو 12 ہزار روپے دینے کا اقدام اچھا ہے،ناصر حسین شاہ

    وفاقی حکومت کا مستحقین کو 12 ہزار روپے دینے کا اقدام اچھا ہے،ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا مستحقین کو 12 ہزار روپے دینے کا اقدام اچھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایک ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل ہوتا تو بہتری آتی، لاک ڈاؤن کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سب ساتھ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی بات ہوتی تو اثر زیادہ ہوتا، وفاق کی طرف سے ٹرینیں روک دی گئی،ایئر سروس بندکر دی گئی،ہم نے اپنے طور پرلاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جو خوشی سے نہیں کیا۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ریلیف پروگرام ہم بھی شروع کرنے والے تھے مگر سعید غنی قرنطینہ چلےگئے،جب بھی بی آئی ایس پی کی ڈسٹری بیوشن ہوتی تھی تو بہت رش لگتا تھا،کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بوتھ بنائے جائیں۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 12 ہزار دینے کا کام شروع کیا جو بہت اچھی بات ہے،وزیراعظم نے ٹاسک فورس کا اعلان کیا یہ کام پہلے ہوتا تو زیادہ اچھا ہوتا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر معاملے میں ہماری طرف سے مثبت باتیں آئی ہیں، عوام کی بھلائی کے لیے ہم اب بھی ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا لاک ڈاؤن بڑھانے کو تیار ہیں مگر ملکی حالات اجازت نہیں دیتے۔

  • سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

    سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا

    کراچی: حکومت سندھ نے کرونا وائرس کی صورت حال میں مستحق خاندانوں کو رقوم فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق خاندانوں کو رقوم فراہمی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کے لیے موبائل رجسٹریشن سسٹم لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس طریقہ کار کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا، شناختی کارڈ کے ذریعے خاندان کو رجسٹر کر کے رقم دی جائے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رقوم کی ادائیگی کے لیے نجی موبائل کمپنی کی کیش ایپ استعمال کی جائے گی۔

    لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

    اس سلسلے میں نادرا، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے سے خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، اگر کسی شخص کے اکاؤنٹ میں 10 ہزار سے زائد رقم ہوئی تو وہ مستحق نہیں قرار پائے گا۔ حج، عمرہ کے علاوہ بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔

    ادھر آج اے آر وائی نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہر غریب تک راشن پہنچانا ایک مشکل کام ہے، میں کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث کام نہیں کر پا رہا، میرے ساتھ جو لوگ کام کر رہے تھے وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے، ہم کوشش کر رہے ہیں پہلے ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیں۔

  • احساس اورخواجہ غریب نواز ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں گوشت تقسیم

    احساس اورخواجہ غریب نواز ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں گوشت تقسیم

    کراچی: خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل اور احساس ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہراجتماعی قربانی کا آغاز ہوگیا ہے۔ دو لاکھ مستحقین میں گوشت کی تقسیم کا عمل عید کے تینوں دن جاری رہیگا۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی سب کو بڑی عیدکی خوشیوں میں شریک رکھنے کے لئے خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل اوراحساس ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گڈاپ ٹاؤن میں اجتماعی قربانی کے لئے دنیا بھر سےمخیرافراد نے رابطہ کیا اور ملک کے مختلف شہروں سے گائے بیل بکرے اوردنبے لائے گئے۔ مفتی عامرکا کہنا ہےکہ جانوروں کی قربانی کے دوران شرعی قوانین کو مدنظر رکھا جارہا ہے ،تمام جانوروں کوڈاکٹرزکی مکمل تصدیق کے بعد قربان کیا گیا ۔

    کے جی این ترجمان شبنم بی بی کاکہنا ہے قربانی کا گوشت ٹرکوں کے ذریعے مستحقین تک پہنچے گا،اجتماعی قربانی کا سلسلہ شرعی اصولوں اور حفظان صحت کے مطابق عید کے تینوں دن جاری رہے گا،ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں گوشت کی تقسیم بھی تین دن تک ہو گی۔