Tag: مستحق افراد

  • عید سے قبل عوام کے لیے بڑا تحفہ

    عید سے قبل عوام کے لیے بڑا تحفہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ کابینہ نے صوبے کے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دےدی ، پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افرادکو 10، 10 ہزار روپے دیئےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

    ضم اضلاع میں پولیس کوگاڑیوں ودیگر جدیدآلات کی فراہمی کیلئےاے ڈی پی اسکیم کی منظوری دے دی ، اسکیم کے تحت 7.67ارب روپےسے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

    کےپی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کےمستحق افراد کو عید پیکج دینےکی منظوری دےدی گئی ، پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افرادکو 10، 10 ہزار روپے دیئےجائیں گے، کے پی حکومت کے اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں 2050 پولیس شہدا کے خاندانوں کو بھی10، 10 ہزار روپےعید پیکج دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    کےپی کابینہ نےسرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی اور ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ،اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کےمعاہدے کی منظوری دی۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں ایک دن میں 49.2ارب روپے بینکوں کو منتقل کر دئیے ،  مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کےلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں49.2ارب روپےبینکوں کومنتقل کردئیے اور آج صبح صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 25ہزار افراد نے رقم نکلوائی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں 17ہزار کیش تقسیم کاؤنٹرز قائم کر دئیے ہیں ، وزیراعظم نے رقم کی تقسیم کے لئے ڈھائی ہفتے کا وقت دیا ہے ، ڈھائی ہفتے میں ساری رقم بینکوں کےحوالے کر دیں گے ،رقم کی تقسیم کے لئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ روزانہ لاکھوں پیغامات مستحق افراد تک پہنچائے جا رہے ہیں بہت بڑا پروگرام ہے چینلجز اور مسائل کا بھی سامنا ہے جن کے پاس میسج آیا وہ لائنز میں لگ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  1871 پر پیغام بھیجنے پر 3طرح کے پیغام موصول ہوں گے ، آپ اس میسج کا انتظار کریں جس میں رقم دینےکی تاریخ دی گئی ہو۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام کی شفافیت کے لئے اسے مکمل غیر سیاسی رکھا گیا ہے، وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ پروگرام سیاسی نہیں ہونا چاہیے  اور  ہدایت دی گئی ہے کہ سماجی تحفظ کے پروگرام غیر سیاسی ہوں گے، پروگرام کی تشہیر میں کسی سیاسی رہنماء کی تصویر نہیں لگائی گئی

    گذشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےتحت مستحقین کیلئے ادائیگیوں کاآغاز کیا گیا تھا ، پروگرام کےتحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ بارہ ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام میں ملک بھرکےمستحقین میں 144 ارب روپےتقسیم کئےجائیں گے۔

    معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ادائیگی مراکزپرکورونا سےبچاؤ کیلئے خاص اقدامات کئے ہیں، کڑےوقت میں امداد ملنے پرشہری بھی حکومت کےشکرگزار ہیں، مختلف شہروں میں سترہ ہزار پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی منتقلی حکومت کابڑاکارنامہ ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کاآغازنہیں کیا۔

  • مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

    مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے میکنزم کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت سندھ سعید غنی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستحق افرادکی نشان دہی اور رسائی کی منصوبہ بندی پرگفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو کو سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی مستحق بھی بھوکا نہ رہ جائے یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے، مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایسا نظام بنانا ہوگا کہ سب ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں، سندھ حکومت مخیر حضرات، فلاحی اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنائے، مخیر حضرات،فلاحی ادارے مستحق افراد کی مدد کے لیے حکومت کے بازو بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے پرمکمل منصوبہ بندی ہونی چاہئیے، عوام سے اپیل ہے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کریں، لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد سےہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، سندھ میں مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کوجاری رکھا جائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی سینٹرز ،اسپتالوں میں ڈاکٹرز بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خدمات پر سلام پیش کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

    وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مستحق افراد کومقامی سطح پرروزگار فراہم کرنےکاایک اور منصوبہ تیار کرلیا،  وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، احساس پروگرام کےتحت انتہائی غریب افرادکومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا

    وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے ، اسکیم سے ملک بھر کی 375 پسماندہ یوسیز میں  ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے ، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

    احساس اثاثہ جات پروگرام میں فی خاندان 60 ہزار تک کے اثاثے مفت دیے جائیں گے اور 60 فیصد خواتین او ر 30 فیصد نوجوانوں بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ پروگرام میں مستحق افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کر دیا

    ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ مستحقین کا تعین احساس پروگرام کےغربت سروے سےکیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا کے10،پنجاب کے3، سندھ کے 7اور بلوچستان کے3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کوروزگار میسر آئے گا۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس اثاثہ جات پروگرام مستحقین کو با اختیار بنائیں گے ،پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنےگا۔

    یاد رہے31 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان نے ’’احساس کفالت پروگرام‘‘کا افتتاح کیا تھا،  پروگرام کےتحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداد اور انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی۔

    احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام 2 ہفتے میں آئے گا، پروگرام کے تحت غریب خواتین کو گائے، بھینسیں دی جائیں گی، پروگرام کے تحت نادار خواتین کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری نہیں ہوسکیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ

    وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ‘احساس کفالت پروگرام’ کا آغاز کریں گے، پروگرام کےتحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداددی جائے گی اور  انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا ، وزیراعظم 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے، کفالت پروگرام سےبیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداددی جائے گی۔

    غربت کی لکیرسےنیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے امدادی پیکج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیداور ڈاکٹرثانیہ نشتر نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ، کفالت پروگرام سے5 لاکھ افرادمستفید ہوں گے، مستحق افرادتک احساس کفالت کارڈکی ترسیل پاکستان پوسٹ کےذریعےہو گی۔

    وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا کارڈکےاجراسےامدادکی وصولی تک مکمل نظام شفافیت پرمبنی ہوگا، وزیراعظم کااحساس پروگرام عوامی فلاح کاسب سےبڑامنصوبہ ہے، اس سےپہلےعمران خان نےہزاروں بےگھروں کوریاست کامہمان بنایا۔

    مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےلنگرخانےکاآغازکیاتا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے ، احساس کفالت کےتحت بھی لاکھوں لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں“احساس لنگر” اسکیم کا افتتاح کردیا

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام کےتحت انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی، رقم کی فراہمی کےلئےبینک اکاؤنٹ کھول کر دئیے جائیں گے، بینکوں کےساتھ معاہدوں کوبھی حتمی شکل دےدی گئی، افتتاح ہوتےہی5لاکھ افرادکوانرولمنٹ کےخطوط بھیج دئیے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے نادار اور مستحق افراد کیلئے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں “احساس لنگر” پروگرام کا آغاز کیا تھا، پروگرام کے تحت مستحق اور غریب افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

    اس سے قبل یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ احساس پروگرام کو ملک گیر سطح تک پھیلایا جائے گا، احساس پروگرام کے ثمرات پورے پاکستان کوملیں گے، پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کی زندگی کو بہتر کرنا ہے، حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

  • سعودی عرب میں یتیم بچوں اور معمر افراد میں تحائف تقسیم

    سعودی عرب میں یتیم بچوں اور معمر افراد میں تحائف تقسیم

    ریاض: سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقع پر مخیر مرد و خواتین شہریوں کی جانب سے مستحق افراد میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آئیے ہم سے ملیے کے عنوان سے شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کا ایک منفرد پروگرام شروع کیا گیا جس میں ایک سو خواتین اور مرد شہریوں نے حصہ لیا اور مستحق افراد میں تحائف تقسیم کیے۔

    اس فلاحی سرگرمی کی ایک ذمہ دار اور سیاحتی گائیڈ ابرار باشویعر نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے گروپ کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا ہے۔

    ابرار باشویعر کے مطابق ٹیم میں ہر ایک کا اپنا اپنا مخصوص کام ہے، ایک ٹیم رابطہ کرتی ہے دوسری تحائف کی پیکنگ کرتی اور تیسری ٹیم یتیم بچوں اور عمر رسیدہ افراد تک یہ تحائف پہنچاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مملکت کے اسپتالوں میں زیر علاج عمر رسیدہ افراد اور یتیم بچوں میں خوشیاں بانٹنا ہے، اس حوالے سے ہماری ٹیمیں مختلف اسپتالوں کے دورے کرتی ہیں۔

    ابرار باشویعر نے کہا کہ تحائف کی تقسیم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، آپ نے فرمایا تھا ’سلام کو عام کرو اور تحائف دیا کرو‘، اسی مشن کے تحت ہم نے ماہ صیام میں جدہ اور مدینہ منورہ میں 300 تحائف تقسیم کیے۔

  • ریشم نے شوبز کے مستحق افراد میں لاکھوں روپے بانٹ دیے

    ریشم نے شوبز کے مستحق افراد میں لاکھوں روپے بانٹ دیے

    لاہور:ملک کی معروف اداکارہ ریشم نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں رمضان المبارک میں بھی اے آر وائی نیوز کے ساتھ مل کر فلم انڈسٹری کے مستحق،غریب اور لاچار ایکسٹرا فنکاروں، تکنیک کاروں اور فلمی مزدوروں کے سحرو افطار کا اہتمام کرنے کے لیے لاکھوں روپے تقسیم کیے۔

    Resham-01

    دوسروں کا درد محسوس کرنے والی اداکارہ ریشم کا دل آج بھی پاکستان فلم انڈسٹری اور اس سے جڑے مستحق افراد کے ساتھ دھڑکتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ریشم پورا سال ان لوگوں کے ٹھنڈے چولہے گرم رکھنے کےلیے پیسے جمع کرتی ہیں اور رمضان کے دوران لاہور کے تاریخی ایورنیو، باری اور شاہنور اسٹوڈیوز میں سیکڑوں فلمی مزدوروں کو جمع کر کے ان میں پیسے تقسیم کرتی ہیں۔

    Resham-02

    ریشم کی طرف سے پیسے اور راشن تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوکر عید تک جاری رہتا ہے جبکہ فلمی صنعت سے وابستہ ان مستحق افراد کی نظریں رمضان کا آغاز ہوتے ہی اپنی مسیحا کے انتظار میں اس یقین کے ساتھ جمی رہتی ہیں کہ جب تک ریشم زندہ ہے وہ ان کی مدد کرنے ضرور آئے گی۔

    Resham-03

    اس حوالے سے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے بتایا کہ وہ کئی برس سے کوئی فلاحی ادارہ قائم کیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کسمپرسی میں مبتلا ان فلمی مزدوروں کی فلاح وبہبود کی کوشش کرتی ہیں جس میں اللہ تعالی خود ہی ان کی مدد فرما دیتے ہیں جبکہ بہت سے قریبی دوست بھی اس حوالے سے ان سے رابطہ کر کے اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں۔

    ریشم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو دلی سکون ملتا ہے میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی، اگر میرے بس میں ہو تو سب سے پہلے ملک کےہر مجبور اور غریب فرد کی زندگی کو خوشحال بنادوں اور وطن عزیز کا ایک بچہ بھی بھوکا نہ سوئے۔

    Resham-04

    ریشم نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنے اردگرد مستحق افراد کی مدد کرنے کا بھی نام ہے، ایسے افراد جن کے ہاں سحرو افطار یا عید کی خوشیوں کا تصور نہیں، ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں حصہ دار بنانے سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں بھی زندگی کی رمق لوٹ سکتی ہے۔

    دریں اثنا ریشم نے مزید بتایا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت کے موضوع پر ذاتی فلم پروڈیوس کریں گی۔

  • خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی  پیکج

    خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی پیکج

    پشاور: خیبر پختوخوا کی حکومت نے مستحق افراد کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس سے نو لاکھ خاندان استفادہ کرسکیں گے۔

    خیبر پختوخواہ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، رعایتی پیکج سے مستحق خاندان استفادہ کرسکتے ہیں۔

    پیکج کے تحت چالیس کلو آٹا اور پانچ کلوگھی پر ماہانہ چھ سو روپے سبسڈی دی جائےگی، متعارف کرائے جانے والے پیکج سے پچپن لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔۔۔۔ پیکج کے حصول کا طریقہ آسان اور شفاف بنایا گیا ہے ۔

    مستحق افراد کو انصاف سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ،جسکے ذریعے وہ یوٹیلیٹی اسٹور سے رعایتی پیکج با آسانی وصول کر سکیں گے۔