Tag: مستحکم

  • فلسطین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

    فلسطین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا

    (20 جولائی 2025): ماہر مصنف مائیکل بیرن نے غزہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

    برطانوی میڈیا دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے غیر استعمال شدہ گیس کے ذخائر پر ایک نئی کتاب کے مصنف مائیکل بیرن نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطین گیس ذخائر سے معاشی طور پر مستحکم ہوسکتا ہے۔

    غزہ کے گیس ذخائر پر کام کرنے والے ماہر مائیکل بیرون کا کہنا ہے فلسطین کو تسلیم کیا جاتا ہے تو ریاست گیس کے وسائل کو ترقی دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر فلسطین امداد پر انحصارکے بجائے خود مضبوط ہوسکتا ہے، غزہ کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائر کا تخمینہ 1.4 ٹریلین کیوبک فٹ لگایا گیا، جس سے فلسطینی اتھارٹی کو ساڑھے 4 ارب ڈالر کی آمدن ہوسکتی ہے اور اس سے غزہ کی اقتصادی حالت پلٹ سکتی ہے۔

    مائیکل بیرن نے کہا کہ آئندہ پندرہ سال میں فلسطین کو گیس سے 100 ملین ڈالر تک آمدن ہوسکتی ہے۔

     اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی انتظامیہ کو بیس ناٹیکل میل کی سمندری حدود تک قدرتی وسائل اور معدنیات پر اختیار دیا گیا تھا لیکن 30 اکتوبر کو اسرائیل نے برٹش پٹرولیم اور اطالوی کمپنی سمیت تیل اور گیس کےکاروبار سے متعلق 6 بین الاقوامی کمپنیوں کو بارہ لائسنس جاری کردیے۔

  • اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کتنی کم ہوئی؟

    اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کتنی کم ہوئی؟

    اسلام آباد: رواں سال 2024 میں نو سال کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر گزشتہ ایک دہائی سے مسلسل گر رہی ہے تاہم سال 2024 میں روپے کی قدر مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024 میں نو سال کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2024 سے پہلے 8 سال میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں سالانہ 10 فیصد کی کمی ہورہی تھی۔

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 278 روپے 37 پیسے پر ہے، جو 31 دسمبر 2023 کو تقریبا 281 روپے 85 پیسے سے اوپر تھا، ایکسچینج ریٹ میں بہتری ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے دیکھی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 20 دسمبر تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر سے تجاویز کر گئے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں۔

    جولائی سے نومبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں ایک ارب 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

  • آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    ہفتے کے پہلے کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 کی سطح پر مستحکم ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 کی سطح پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر مستحکم ہے۔

    دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 2198 ڈالرز پر مستحکم رہی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 2600 روپے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا جبکہ ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

    ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

    لاہور: ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم، باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر اسے سنوارنا ہے۔

    سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے، ہم خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے، ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کاوشیں کی جائیں گی، ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔

    شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان

    کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے تک کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر158روپے ہو گئی۔

    اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے کم ہو کر158.20روپے اور قیمت فروخت159روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہوگئی۔

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی، اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم

    فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 174روپے سے کم ہو کر173.20روپے اور قیمت فروخت176روپے سے کم ہو کر175.80روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قمت خرید 190روپے اور قیمت فروخت192.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔

    دو روز قبل بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹی تھی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔