Tag: مسترد کردیا

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اعلان مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے، بطور فریق پاکستان اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ہرممکن قدم اٹھائے گا۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کشمیری عوام کی ساتھ کھڑا ہے، کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رہےگی۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    خیال رہے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیرکوخصوصی درجہ دیتے ہوئے کشمیر کو بھارتی آئین کا پابند نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر جداگانہ علاقہ ہے، جسے اپنا آئین اختیارکرنے کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر

    اسلام آباد: مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظرصولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا،صولت مرزا وعدہ معاف گواہ بھی بن سکتے ہیں۔

    کے ای ایس سی کے مینجننگ ڈائرکٹر شاہد حامد سمیت تین افرادکے قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر صولت مراز کی پھانسی ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی ۔

    صولت مرزا کی جانب سے سرکاری حکام کو معلومات دینےسے متعلق بیان کےبعد حکومت نے صولت مرزا کابیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، تحقیقات کمیٹی صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے آج مچھ پہنچے گی۔

     ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی اور صوبائی سطح کے افسران شامل ہیں، گزشتہ شب صولت مرزا نے ایک بیان میں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ، گورنر سندھ عشرت العبادخان اور دیگر سینئر رہنمائوں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

    کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ویڈیو پیغام پاکستانی تاریخ کی انوکھی مثال ہے، آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاویڈیو بیان نشرنہیں کیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بیان سچ ہوتا توعدالتی کارروائیوں میں یہ باتیں ضرورسامنے لائی جاتیں۔

    رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سزائےموت کے درجنوں قیدیوں کے اس طرح بیان نشر کیوں نہیں کیے جاتے، رابطہ کمیٹی کے زمہ داران نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کو ورغلانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم میں جو بھی مشہور ہو جاتا ہے اسے تحریک سے ہٹا دیا جاتا ہے ، میں نشان عبرت ہوں، عظیم احمد طارق کو الطاف حسین کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڑر شپ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے،صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی  ایم کیو ایم میں شامل کارکن مجھ سےعبرت حاصل کریں، ہمیں استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

    گورنر سندھ کے حوالے سے  کے صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ دینے کا کام لیا جاتا ہے۔