Tag: مسترد

  • سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس سے متعلق رپورٹ مسترد کردی، عدالت نے اٹھائیس مئی تک تفصیلی پروگریس رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بیس سے زائد لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کی پیش کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عداالت نے متعلقہ حکام کو اٹھائیس مئی تک تفصیلی پروگریس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے ڈی ایس پی گڈاپ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، لاپتہ افراد کا تعلق سیاسی و مذہبی جماعت سے ہے، جن سے کچھ دو ہزار تیرہ اور کئی دو ہزار چودہ سے لاپتہ ہیں ۔

  • ن لیگ نے پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

    ن لیگ نے پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کردیا، پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

    انتخابات دوہزار تیرہ میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے جاری کردہ سوالنامے پر مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرادیا اور پی ٹی آئی کے دھاندلی سے متعلق الزامات مسترد کردیئے۔

    ن لیگ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ منظم دھاندلی کے الزام پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے، الزام ثابت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ضابطہ فوجداری کے تحت شواہد فراہم کرنا ہونگے، ہر حلقے میں اٹھاون ہزار ووٹوں کا فرق ہو تب جا کر دھاندلی کا الزام ثابت ہوگا۔

    ن لیگ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ بشریٰ اعتزاز حلقہ این اے این ایک سو چوبیس اور عمران خان این اے ایک سو بائیس کے ریکارڈ کا معائنہ پہلے ہی کراچکے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا اور دھاندلی ثابت کرنے کی ذمہ داری کمیشن پر چھوڑ دی ہے، پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے پینسٹھ حلقے کھولنے کی تجویز دی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

    لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اگرکھلاڑیوں نے کارکردگی نہیں دکھائی تو انتظامیہ کیا کر سکتی ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سیلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی اور محمد حفیظ جیسے کئی سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کر کے سفارشی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے بھجوایا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی جب کہ وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھے، نجم سیٹھی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ وہ پی سی بی کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے تاہم وہ مکمل طور پر پی سی بی کے تمام فیصلے کر رہے ہیں اور انہی کی سفارش پر ٹیم سیلیکٹ کی گئی، جس نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئر مین پی سی بی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور چیف سیلیکٹر کو کام سے روکا جائے جبکہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

    پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی ، درخواست گزار کو کھلاڑیوں کے متعلق شکایت تھی تو انہیں پی سی بی سے رجوع کرنا چاہیے تھا، درخواست مسترد کی جائے ۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

  • سندھ ہائی کورٹ: ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستیں مسترد

    سندھ ہائی کورٹ: ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستیں مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف مجرم بہرام خان اور سعید اعوان کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔مجرمان کو تیرہ اور چودہ جنوری کو سینٹرل جیل کراچی اور سکھر میں سزائے موت دی جائے گی

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستوں کو مسترد کردیا ہے، مجرم سعید عوان نے بائیس فروری دو ہزار ایک کوفرقہ وارانہ بنیاد پر گلبرگ کے علاقے میں صادق حسین اور عابد حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

    مقتول صادق حسین ریٹائرڈ ڈی ایس پی جبکہ ان کا بیٹا عابد حسین محکمہ داخلہ میں اہلکار تھا۔

    مجرم نے استدعا کی تھی کہ درخواست صدرِ مملکت نے مسترد نہیں کی تھی لہذا ڈیٹھ وارنٹ جاری نہیں کئے جاسکتے، عدالت نے استدعا مسترد کردی ہے، جس کے بعد اب مجرم کو چودہ جنوری کو سکھر میں سزائے موت دی جائے گی۔

    قتل کے ایک اور ملزم بہرام خان کی درخواست بھی اسی عدالت نے مسترد کردی، مجرم نے اپریل دو ہزار تین میں کورٹ روم میں گھس کر وکیل کو قتل کیا تھا ۔

    بہرام خان کے ورثاء نے مؤقف اپنایا تھا کہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے، ڈیتھ وارنٹ کے ایک اور ملزم شفقت حسین کے ورثاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مشرف حملہ کیس کے تین سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے، ملزمان کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا،عدالت نے تیرہ جنوری کو ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • صنعتکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کردیا

    صنعتکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کردیا

    اسلام آباد : صنعتکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

    صنعتکاروں نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ملک کی تاجر برادری اور صنعتکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں کیے جانیوالے ہوشربا اضافے کو مشترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت تاجروں کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

    پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کیے جانیوالے مسلسل اضافے سے ملکی صنعتوں کا پہیہ جام ہوچکا ہے، انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے تاجروں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ پیدا ہے۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرِاعطم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کہیں چیلنج نہیں کی جاسکتی، مقامی ایڈووکیٹ نے اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

    اسپییکر اسمبلی ایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا ہے، ریفرنس ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے وزیرِاعظم نوازشریف کی پارلیمنٹ میں غلط بیانی پر دائر کیا تھا۔

    ایازصادق نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو کہیں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اس لئے وزیرِاعظم کے خلاف ایوان میں کی گئی بات پر ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا ۔

    اسپیکر نے کہا کہ کوئی عدالت پارلیمانی کارروائی کے خلاف اقدام نہیں کرسکتی، ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے اسپیکر کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

  • امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے الیکشن 2013ء کے متعلق مبصرین کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو امیدواروں کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا گیا ۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمانِ نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمیشن کومطلوبہ معلومات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آن لائن سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن سے درخواستیں 26 مارچ 2013ء کو موصول ہونے کے ساتھ یہ عمل 7 اپریل 2013ء کو مکمل کر لیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے 29 مارچ 2013ء کو الیکشن کمیشن کو ایک مراسلے میں درخواست کی تھی کہ وہ تمام ریٹرننگ افسران کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے طے شدہ انتظامات کے مطابق قرضوں کی نادہندگی کی توثیق کی ہدایت کرے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس تعاون کی مدت اور متعلقہ امور کو حل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر کو الیکشن کمیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔