Tag: مستعفیٰ

  • ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

    ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

    واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرقومی سلامتی مائیکل فلن نےروسی سفیرسے رابطوں کی اطلاعات کےبعداپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےاپنے قومی سلامتی کےمشیر کےحوالے سےروسی سفیر سے رابطوں کی اطلاعات سامنے آنے پرجنرل مائیکل فلن عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

    جنرل مائیکل فلن پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کی تھی۔

    امریکی صدر کے قومی سلامتی کےمشیر فلن کے حوالےسے کہاجارہاہےکہ انہوں نےاپنی گفتگوسے متعلق حکام کو گمراہ کیا،جبکہ امریکی میڈیا کےمطابق وزارت انصاف نے وائٹ ہاؤس کو گذشتہ ماہ ہونے والے رابطوں کے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    امریکہ کے محکمہ انصاف کے ڈپارٹمنٹ نے وائٹ ہاؤس کو بتایاتھاکہ جنرل مائیکل فلن روس کی بلیک میلنگ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ٹرمپ اپنے مشیر کے روس سے روابط پر نظر رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس

    اس سے قبل گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کےترجمان شان اسپائسر کے بیان سے تھوڑی دیر قبل ہی وائٹ ہاؤس میں مشیر کیلی این کانوے نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جنرل فلن پرمکمل اعتماد ہے۔

    دوسری جانب روسی صدارتی ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفیر اورجنرل فلن نے پابندیاں اٹھانے کےبارے میں بات نہیں کی۔

    واضح رہےکہ جنرل مائیکل فلن نے گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں امریکی فوجیوں سے رابطہ کروانے میں کامیابی دلوائی تھی۔

  • چیئرمین پی آئی اےاعظم سہگل نےاستعفیٰ دےدیا

    چیئرمین پی آئی اےاعظم سہگل نےاستعفیٰ دےدیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دی دیا ہے، استعفیٰ ایوی ایشن ڈویژن بھیجوا دیا گیا ہے،ترجمان پی آئی اے نے بھی استعفیٰ کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل نے اپنا استعفیٰ سول ایوی ایشن ڈویژن میں بھیجوا دیا ہے وہ چیئرمین ڈائرکٹر بورڈ کت عہدے سے بھی مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین نے بتایا ہے کہ سانحہ حویلیاں میں اے ٹی آر طیارے حادثے کے نتیجے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد چیئرمین پی آئی اے شدید دباؤ کا شکار تھے۔


    اسی سے متعلق : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید 


    ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہو سکا ہے تا ہم اعظم سہگل اے ٹی آر طیاروں کی پرواز کے خلاف تھے اور انہوں نے اے ٹی آر طیاروں کی پرواز بھرنے کی پابندی ختم ہونے پر سخت احتجاج بھی کیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیئے : جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی


    ترجمان پی آئی اے نے چیئرمین اعظم سہگل کے استعفیٰ کی تصدیق کردی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

    واضح رہے چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے حادثے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں پاک فضائیہ کیے افسران بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔

  • ڈاکٹرفاروق ستارکے ساتھ کام نہیں کرسکتا،امجد اللہ خان

    ڈاکٹرفاروق ستارکے ساتھ کام نہیں کرسکتا،امجد اللہ خان

    کراچی : ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر امجد اللہ خان نے فاروق ستار کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے ایم کیو ایم کو آنے والے امجد اللہ خان نے ڈاکتر فاروق ستار کو اپنا استعفیٰ بھیجوا دیا ہے وہ ایم کیو ایم میں بہ طور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    امجد اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے اس لیے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

    تا ہم ابھی انہوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اس حوالے سے کی جانی والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں۔

    واضح رہے امجد اللہ خان کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے تاہم الیکشن سے 12 گھنٹے پہلے دستبردار ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

  • سویڈن میں شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ پر مسلمان وزیر مستعفی

    سویڈن میں شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ پر مسلمان وزیر مستعفی

    اسٹاک ہوم : سویڈن میں حکومت کی سب سے کم عمر وزیر عائدہ حاجی علی کو مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا.

    تفصیلات کےمطابق 29 سالہ عایدہ سویڈن کی پہلی مسلمان وزیر تھیں اور ان کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا.عائدہ پانچ برس کی عمر میں بوسنیا سے سویڈن میں منتقل ہوئی تھیں.

    عائدہ نے دو گلاش وائن پی تھی اور انہیں سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والے پل پر پولیس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر پکڑا.

    اس جرم میں انہیں چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے.عائدہ کے مطابق انہوں نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک گلاس سپارکنگ وائن اور ایک گلاس ریڈ وائن پی اور اس کے چار گھنٹے بعد سویڈن کے جنوبی شہر مالمو کے لیے روانہ ہوئیں.

    انہوں نے کہا کہ شراب نوشی کے بعدگاڑی چلانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی.

    عائدہ حاجی علی کے مطابق انہوں نے سوچا تھا کہ چار گھنٹے بعد ان کے جسم سے شراب کا اثر زائل ہو گیا ہو گا.

    واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر عائدہ نےکہا کہ’ میں نہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں نے سنگین حرکت کی۔‘

  • نوازشریف کےاستعفےکیلئےدباؤ بڑھاتےرہیں گے، سید خورشید شاہ

    نوازشریف کےاستعفےکیلئےدباؤ بڑھاتےرہیں گے، سید خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج کے بعد نوازشریف کےاستعفےکےلئےدباؤ بڑھاتےرہیں گے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ مانگنے والے نوازشریف کو اب اخلاقی طور پرمستعفیٰ ہوجاناچاہئے۔

    یہ بات انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے قائد نے آج پارٹی ورکرز کو نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔

    آج کے بعد نوازشریف پر استعفے کے لئے دباؤ بڑھاتے رہیں گے، نوازشریف کے استعفے کے لیے سٹرکوں پر نکلناپڑا تو نکلیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کے 3 مطالبات ہیں ۔پہلا مطالبہ جوڈیشل کمیشن کو اختیارات دیے جائیں ۔

    دوسرا مطالبہ مشترکہ ٹی او آرز طے کئے جائیں جبکہ تیسرا مطالبہ پاناما لیکس کے فارنزک آڈٹ کا ہے ان تین مطالبات کے علاوہ اپوزیشن کوئی چیز تسلیم نہیں کرے گی۔