Tag: مستعفی ہونے کا اعلان

  • ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان

    ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی) کرسٹوفر رے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرسٹوفر رے نے آج ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا استعفی امریکیوں کے لیے بڑا دن ہے، یار رہے کہ ٹرمپ نے کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر نامزد کر رکھا ہے۔

    ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا

    رپورٹ کے مطابق کشیپ پٹیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ایک ہیں، ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کشیپ پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

     واضح رہے کہ کرسٹوفر رے کو 2017 میں ٹرمپ نے 10 سال کے لیے ڈائریکٹر مقرر کیا تھا لیکن 2022 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، اس کے بعد سے ٹرمپ اور کرسٹوفر کے تعلقات خراب ہیں۔

  • جاپان کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

    جاپان کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

    جاپان کے وزیر اعظم اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر فومیو کشیدا نے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی صدارت کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے اور آئندہ ماہ (ستمبر میں) 3 سالہ مدت مکمل ہونے پر جماعت کی صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے بڑھتے ہوئے سیاسی اسکینڈلز، ریکارڈ مہنگائی، دفاعی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک کی سب سے بڑی افواج کی تشکیل دی، ان کے اس فیصلے کے بعد دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے نئے لیڈر کی تقرری آئندہ ماہ کی جائے گی۔

    امریکا کی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

    حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارت کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا جاتا ہے تو جاپان میں پہلی بار کسی خاتون کے وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

  • لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

    لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

    .عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں بجلی کابدترین بحران جاری ہے، رات گئےبجلی کی بندش کے باعث آدھا شہر تاریکی میں ڈوبارہا، نارتھ اورنیوکراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سےشہری بلبلااٹھے۔

    خواجہ اجمیرنگری،شاہنوازکالونی ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،کریم آباد،لیاقت آباد،عزیزآباد،لانڈھی،کورنگی،بلدیہ ،لیاری میں بھی گھنٹوں سے بجلی بندہے جبکہ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سات گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہی ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

  • جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

    جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوشی سے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے کر عوام کے پاس جارہا ہوں۔

     پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایوان میں گواہی دینکے لیے آئے ہیں۔  لوگ کہتے ہیں کہ ایک اکیلے نے پاکستان بنایا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ قائدِاعظم نےکہا کہ میرے ساتھ عوام ہیں، بانیِ پاکستان نے مشکل حالات میں آخری سانس تک پاکستان کی اورعوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا تھا۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ ایسی ہے کہ بد قسمتی سے آج ہم فخر سے سرنہیں اٹھا سکتے ،ہمارے ملک میں سب سے بہترین آئین 1956 کا تھا ،جیسے بد قسمتی سے پنجاب کے گورنر جنرل محمد غلام نے دفن کردیا۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں آئین کو بار بار بنایا گیا اور توڑا گیا، میرے لئے کوئی نیا موقع نہیں کہ اس دورازے پر آیا ہوں،عوام مجھے بھیجتے ہیں میں چلا آتا ہوں ہوسکتا ہے یہاں بہت سے لوگوں کو مجھ سے اختلافات ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جب میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور ابھی بھی میں پی ٹی آئی کا منتخب صدر ہوں، مجھے کہا جاتا تھا میں جذبات میں بولتا ہوں ، میں جذبے میں بولتا ہوں لیکن کسی کو برا بھلا نہیں کہتا۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے آئین نے ملک کو مضبوط رکھا، ایک سال ذوالفقار علی بھٹو کا سپاہی رہا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین اورپارلیمانی نظام سے ہی بچایا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف 31 سال اقتدار میں رہے پھر بھی حالات ٹھیک نہیں ہوسکے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ کوئی چھوٹا سانحہ نہیں تھا، چودہ لوگ جاں بحق ہوگئےاور اسی سے زائد لوگ زخمی ہوئے، اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا، وزیراعلیٰ کا گھر ساتھ ہونے کے باوجود واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

    پارلیمنٹ کے ایک ایک فرد کا احترام کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ کوبامقصد پارلیمنٹ بنائیں گے۔ سوچنا ہوگا کہ پارلیمانی نظام کیوں کمزور ہے۔

    جاوید ہاشمی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وہ 14 ماہ تک سینیٹ کیوں نہیں گئے؟، اگر قومی اسمبلی کو نظرانداز کیا جائے گا تو حکومت کو گرانے کی آوازیں آئیں گی۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے جتنی عزت دی کسی نے مجھے نہیں دی ، میرے ساتھ بیٹھ کر میرے ساری باتیں سنتے تھے، عمران نظام کو مانتا ہے، طاہرالقادری سسٹم گرانا چاہتا یے، انھوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے پاس نوجوانوں کی تعداد ہے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے بلکہ پارلیمنٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو عوامی مسائل حل نہ کرسکی، اگر حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال نہیں رکھا جائے گا تو اسے گرانے والے لشکر آئیں گے۔

    انہوں نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان کے ساتھ بہت زیادتیاں کیں، وہ بیان نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ساری زندگی پارلیمنٹ کاراستہ تلاش کرتا رہوں گا۔