سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے لئے چُن لیا ہے۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اُٹھالیا ہے۔
2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں ملکی معاملات کے حوالے سے اہم قدم اُٹھایا ہے۔
انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔
ٹرمپ کا مباحثے سے انکار، کاملا ہیرس کا ردِ عمل سامنے آگیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔