Tag: مستعفی

  • چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی مستعفی

    چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی مستعفی

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عطا ءالحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ادیب اور پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاءالحق نے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں ہونے والی مداختلوں اور کام میں رکاوٹ ڈالے جانے سبب مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا ایک ماہ کا پیشگی نوٹس سیکرٹری انفارمیشن کو بھیج دیا ہے۔

    مستعفی چیئرمین پی ٹی وی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ثقافتی و ادبی ورثہ کی موجودہ صورت حال کے باعث مجھے پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کے باعث میں اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر پا رہا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں میں میرے لئے قومی ٹیلی ویژن میں بہ طور چیئرمین فرائض انجام دیتے رہنے مشکل ہو گیا ہے چنانچہ میں ملازمت کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک ماہ کا پیشگی نوٹس برائے استعفیٰ بھیجوا رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ معروف ادیب و شاعر عطاء الحق قاسمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معتمد خاص اور پرانے با اعتماد ساتھی ہیں جو اس قبل ناروے اور تھائی لینڈ میں سفیر کی خدمات انجام بھی دے چکے ہیں جب کہ انہیں دسمبر 2015 میں پی ٹی وی چیئرمین نامزد کیا گیا تھا۔

  • وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے ملک کوبحرانی کیفیت سے نکالنے کےلیے عہدے سےاستعفیٰ دیا، دھرناقائدین کو زاہد حامد کےاستعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحما ن کا استعفیٰ بھی جلد آنے کا امکا ن ہے جبکہ وفاقی وزیرقانون کےاستعفیٰ سے متعلق اعلان کچھ دیرمیں کیا جائے گا۔


    فیض آباد دھرنا صورتحال پرمذاکرات کیلئے سول و عسکری قیادت متفق


    وزیرقانون زاہد حامد کے اسعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں قریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    ذرائع نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 دن میں منظرعام پرلائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے بھی اہم ملاقات کی تھی۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کے سمدھی اسحاق ڈارکی بھی چھٹی ہوگئی، نیب کو مطلوب وزیر خزانہ مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے شکنجے میں اسحاق ڈار کی وزارت بھی گئی ، حکومت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک ہفتے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ بھجوایا تھا۔

    اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، جہاں  ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔


    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری، غیرحاضری پرمچلکے ضبط ہوں گے


    یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ وہ جیسے ہی وطن واپس آئیں گے ‘ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

    نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھی بھیجی تھی ، نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے بھی منجمداورجائیداد کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب می احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بحیثیت ملزم حدیبیہ پیپر ملز کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا اور اب وفاقی وزیرخزانہ سے بحثیت ملزم تحقیقات شروع کی جارہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا اسحق ڈارکو مستعفی ہونے کا مشورہ


    خیال رہے کہ صدرنیشنل بینک سعید احمد کے وعدہ معاف گواہ بننے کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر وزرات سے استعفیٰ دینے کا دباؤ بڑھنے لگا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر جنسی استحصال کے الزام پرمستعفی

    آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر جنسی استحصال کے الزام پرمستعفی

    ویانا : آسٹریا کے اپوزیشن لیڈر پیٹر پلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما پیٹر پلس نے جنسی استحصال کے الزام پر اپنی پارلیمانی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیٹر پلس نے پارلیمانی رکنیت چھوڑتے ہوئے الزام لگانے والی خاتون سے معذرت طلب کی ہے۔

    خیال رہے کہ خاتون کی جانب سے آسٹریا کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت گرینز پارٹی کے رہنما پیٹر پلس پر الزام سے پیدا ہونے والی صورت حال نے ان کی پارٹی کو کمزور کردیا ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں لیبرپارٹی نے اپنے ایک رکن پارلیمنٹ کیلون ہوپکنزکی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے، ان پر جنسی نازیبا رویے کا الزام ہے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل برطانیہ کے وزیردفاع مائیکل فلن بھی اسی نوعیت کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امور وزارت میں مداخلت پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مستعفی

    امور وزارت میں مداخلت پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مستعفی

    اسلام آباد: امور وزارت میں مداخلت پر ن لیگی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ طیش میں آگئے اور عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امور وزارت میں مداخلت پر لیگی وزیر ریاض حسین پیرزادہ شدید سیخ پا ہوئے اور اپنے ساتھی کی دخل اندازی پر عہدہ چھوڑ بیٹھے۔

    وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نےاستعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔

    وزیر اعظم کو پیش کیے گئے استعفیٰ میں ریاض حسین پیرزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پر کاٹ کر سوال کیا جا رہا ہے کہ اڑتے کیوں نہیں؟ وزارت ایسے نہیں چلتی، کرپٹ لوگ غریبوں کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گدھ پاکستان اسپورٹس بورڈ پر نظریں گاڑے بیٹھے ہیں۔ نیب نے فواد حسن کے خلاف چپ کیوں سادھی ہوئی ہے؟

    ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اختر گنجیرا کو کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے بھارت بھیجا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری نے چوہدری نثار کی بیٹی کو بھارت بھیجنے پر سوال نہیں اٹھایا تو اختر گنجیرا کے معاملے پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔

  • پی پی اراکینِ قومی اسمبلی عذرا افضل اور ایاز سومرو مستعفیٰ

    پی پی اراکینِ قومی اسمبلی عذرا افضل اور ایاز سومرو مستعفیٰ

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عذرا افضل پیچوہو اور ایاز سومرو نے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان حلقوں سے بالترتیب آصف زرداری اور بلاول بھٹو ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 213 نواب شاہ سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی اور آصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا افضل پیچوہو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس حلقے سے اب آصف علی زرداری ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    اسی طرح قیادت کے فیصلے پر این اے 204 لاڑکانہ سے منتخب ہونے والے رکنِ قومی اسمبلی ایاز سومرو نے بھی استعفی دیا ہے، اس نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے۔


    اسی سے متعلق : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان


    اسمبلی قواعد کے تحت دونوں اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرائیں گے، اسمبلی کا اجلاس منعقد ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی استعفیٰ منظور ہونے کا اعلان کریں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کی ہدایت جاری کریں گے۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن ان دونوں نشستوں پر طے شدہ وقت کے اندر اندر انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گی جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے انتخابات کے دن تک کا مرحلہ وار طریقہ کار وضع ہوگا۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ضمنی الیکشن لڑ کر پارلیمانی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ دے دیا

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان نےاپنے ہاتھ سے استعفیٰ تحریر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسٹس حمید الرحمان نے اپنا استعفیٰ خود تحریر کر کے صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔

    جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے استعفے میں اس اقدام کی کوئی وجہ تحریر نہیں کی ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقرریاں کرنیوالے پینل میں شریک تھے۔

    سپریم کورٹ نے تقرریاں میرٹ کے خلاف قرار دیں تھیں۔ سپریم کورٹ نےفیصلےمیں لکھا تھا تقرریوں میں اقرباء پروری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان جسٹس حمود الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور وہ اپنے والد کی طرح بہت ہی اصول پسند اور وضع دار شخص ہیں۔

    مزید پڑھیں: آسیہ بی بی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت معطل کردی

     جس کی وجہ سے انہوں نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف بھی نہیں لیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کے استعفیٰ کی ممکنہ وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کی تقرریوں کے حوالے سے آنے والے فیصلے کو قرار دیا ہے۔

     

  • وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ اپنی پالیسی واضح کرے کہ ہمیں سیاست کا حق ہے کہ نہیں۔ وقت آنے پر سینیٹ قومی وصوبائی اسمبلیوں سے ہی نہیں بلدیاتی اداروں سے بھی استعفے دے دینگے، گلفراز خٹک کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ایک ایک کر کے گرفتار نہ کریں ،جگہ اور وقت بتائیں ہم خود گرفتاری دیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی کالونی میں قائم عارضی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہ ہم ملک کے پالیسی ساز اداروں کے لیے کچھ سوالات ہیں ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں پریشان کن ہیں، گلفراز خٹک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیرمطلوب رہنما مطلوب کیسے ہوگیا جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اسے بائیس اگست کے واقعے میں ملوث کیا گیا ہمیں جواب چاہئیے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں۔

    ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائے جو بھی مہاجر ہے وہ کسی کے ساتھ ہو یا نہ ہو اسے گرفتار کریں ہمیں وقت اور جگہ بتائی جائے ہم ہائی کورٹ میں گرفتاری دینے آجائیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم لندن سے علیحدہ ہونے مگر اسٹبلشمنٹ ہمیں جوڑے رکھنا چاہتی ہیں ہمیں سیاست کرنے سے روکا جارہا ہے، ہمیں بار بار بائیس کی پالیسی میں بار بار نہ لے جایا جائے ہمیں کیا سمجھا جارہا ہے واضح کیا جائے ۔

    ہمیں بتایا جائے کہ کیا کراچی کو ایم کیو ایم سے خالی کروا کر کس کو دینا چاہتے ہیں؟ پی ایس پی کو حقیقی کو یا پھر کسی اور کو؟ ہمیں ایجنڈا بتایا جائے، کیا ہم اسپیشل چلڈرن ہیں یا پھر کچھ اورسمجھا جارہا ہے؟

    22اگست سے جوڑنے کا سلسلہ جاری رہا تو کام نہیں کر سکیں گے ،22اگست کی پالیسی مسترد کرنے پر چوہدری نثار گرم جوشی سے ملے ،چوہدری نثار زبانی جمع خرچ نہیں کچھ عملی بھی کر کے دکھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کا اپشن کھلا ہے ہم ضرورت کے تحت استعفے دینگے، اس کا تعلق مراعات سے نہیں وقت آنے پر پورا سیاسی عمل اللہ کے حوالے کرینگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلد سو دن کا عوامی خدمت کا جلد پروگرام شروع کیا جائے گا، پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سیکٹر انچارجز اور دیگر موجود تھے۔

     

  • پاکستان مخالف نعرے،  متحدہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی مستعفی

    پاکستان مخالف نعرے، متحدہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی مستعفی

    کراچی : ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فارقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت اور ایم کیو ایم سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کی رکن اسمبلی ارم عظیم فارقی نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم اور سندھ اسمبلی دونوں کو چھوڑ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ تین ماہ قبل ہی کرچکی تھی، مجھے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو بھائی کہنے پر لندن سے معطل کردیا گیا تھا اور مجھے گھر بٹھا دیا گیا تھا کہ پارٹی کے کسی ایونٹ میں شامل نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے آج کی پاکستان مخالف تقریر سے دکھ ہوا، میں قائد ایم کیو ایم کی تقریر کی مذمت کرتی ہوں، پاکستان کی بات کرنے والے قائد ایم کیوایم کو آج کیا ہوگیا؟ وہ تو پاکستان بنانے والوں کی اولادوں میں سے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں اور ایسے نعروں میں شامل نہیں ہوسکتی، استعفی کا فیصلہ کرچکی تھی لیکن اس پر عمل درآمد آج کیا، نعروں پراور قائد تحریک کی پاکستان مخالف تقریر پردکھ ہوا۔

  • ملک چلانا نواز شریف کے بس کی بات نہیں رہی، مستعفی ہوجائیں ،لطیف کھوسہ

    ملک چلانا نواز شریف کے بس کی بات نہیں رہی، مستعفی ہوجائیں ،لطیف کھوسہ

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف واضح کر چکے ہیں کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے لیکن وزیراعظم کو معلوم کرنا چاہیئے کہ ملک میں فوجی مداخلت کے بینرز کہیں ان کا وزیر داخلہ تو نہیں لگوا رہا۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب سیکرٹیریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف اقوام متحدہ، عالمی تنظیموں اور حکومت پاکستان کی خاموشی شرمناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک پہلے بغیر وزیر خارجہ کے چل رہا تھا، اب وزیراعظم کے بغیر بھی چل رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی مفاد سے زیادہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اپنی دوستی کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 21 جولائی کو لاہور میں ہونے والے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں ان کی جماعت کی گزارشات کو الیکشن کمیشن نے نہیں سنا۔

    انہوں نے کہا کہ ترک جمہوریت کو درپیش خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا، پاکستان میں جنرل راحیل شریف واضح کر چکے ہیں کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے لیکن یہ پتہ کروانا حکومت کا فرض ہے کہ ملک بھر میں فوجی مداخلت کے بینرز اور ہورڈنگز کون لگوا رہا ہے۔