Tag: مستعفی

  • عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر پی ایس ایل میں بطور ٹیم ڈائریکٹر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے تو معاملات طے نہ ہوسکے لیکن پاکستان کی کرکٹ میں کردار ضرور ادا کریں گے۔ پہلے انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بن گئے۔

    سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھی متحدہ عرب امارات کی کوچنگ چھوڑی دی ہے اوراب وہ پاکستان سپر لیگ میں ایک ٹیم فرینچائز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ پچیس اپریل ہے۔

    یاد رہے کہ عاقب جاوید ایک سو تریسٹھ ون ڈے اور بائیس ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

     

  • سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی عہدے سے مستعفی

    سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی عہدے سے مستعفی

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی نے سندھ کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کا چارج واپس لئے جانے کے بعد میر ہزار خان بجارانی نے احتجاجاً اسعفیٰ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ میر ہزار خان بجا رانی وزیر بے محکمہ تھے۔ میر ہزار خان بجارانی کے سیکریٹری ایجو کیشن کےساتھ تنازعہ کے بعد ان سے وزارت کا چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

  • قمر ابراہیم قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

    قمر ابراہیم قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

    لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے نو منتخب کوچ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کے سبب عہدے سے استعفی دے دیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ایک اور بحران نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، پی ایچ ایف کے نئے عہدیدران نے قمر ابراہیم کو ہیڈکوچ او رحنیف خان چیف کوچ مقرر کیا تھا۔

    قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کے سبب ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں اٹھانے سے انکار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق قمر ابراہیم حنیف خان کو چیف کوچ بنائے جانے پر خوش نہیں، حنیف خان سے اختلافات کے سبب انہوں نے ہیڈ کوچ کو عہدہ چھوڑا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کےاستعفوں کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

    جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔نئے ارکان کا انتخاب بھی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان ارکان کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

    مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا جو کھیل کھیلا وہ سب بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس لئے دوسری جماعتیں بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کرائی وہ اب بھی صاف ستھرے الیکشن نہیں کرائیں گے۔

  • عشرت العباد نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ، ذرائع

    عشرت العباد نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ، ذرائع

    کراچی: صولت مرزا کےبیان کےبعد تحریک انصاف نےڈاکٹرعشرت العباد کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد گورنرسندھ عشرت العباد کے مستعفی ہونے کی افواہوں کابازار گرم ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق عشرت العباد نے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیں گے۔

    ایم کیو ایم کے زرائع نے گورنر سندھ کے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی سطح پر استعفیٰ کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔

    دوسری جانب گورنرہاؤس کےترجمان کہتےہیں عشرت العباد کہیں نہیں جارہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صولت مرزا کے انکشافات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی شیری مزاری نےاپنے بیان میں کہاہے کہ صولت مرزا کے بیانات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کا عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

  • ممبران الیکشن کمیشن مستعفی ہوجائیں، جماعت اسلامی

    ممبران الیکشن کمیشن مستعفی ہوجائیں، جماعت اسلامی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی بھی الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں اور انہوں نے بھی چیف الیکش کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ اُن کی جماعت نے ملاقات کے دوران انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تحریری تجاویز چیف الیکشن کمشنر کو پیش کیں۔

  • امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے استعفی دیدیا

    امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے استعفی دیدیا

    واشنگٹن : امریکی صدر نے وزیرِ دفاع چک ہیگل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، باراک اوباما کا کہنا ہے کہ چک ہیگل کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

    باراک اوباما نے امریکی فوجیوں سے اچھے تعلقات کے حوالے سے بھی چک ہیگل کے کردار کو سراہا ہے، چک ہیگل کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق چک ہیگل دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگی حکمت عملی پراختلاف کے باعث مستعفی ہوئے ہیں، وہ عراق میں جنگ سے نمٹنے کے طریقۂ کار کے بھی سخت نقاد تھے۔

  • محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیاگیا

    محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیاگیا

    بنگلور: پاکستان کےمحمدحفیظ مشکوک بولنگ ایکشن پرچیمپئنزلیگ میں رپورٹ ہوگئے۔

    چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں محمد حفیظ ایکشن رپورٹ ہونے والے لاہور لائنز کے دوسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل پہلے میچ میں لاہور لائنز ہی کے عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جا چکا ہے، محمد حفیظ کے ایکشن پر امپائروں نے ڈولفنز کے خلاف میچ کے بعد اعتراض کیا، جس پر چیمپئنزلیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہورلائنزکےکپتان محمدحفیظ کا ایکشن پہلی بار رپورٹ ہوا ہے اس لیے وہ وارننگ پررہیں گے، لیکن ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی

    آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں،آسٹریلیا بورڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان جلد کریگی۔

    کرکٹر جارج بیلی کے مطابق وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو کر ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، بیلی نے دوہزار بارہ میں کیمرون وائٹ کی جگہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے ستائیس میچز کھیلتے ہوئے تیرہ فتوحات سمیٹں، جارج بیلی پاکستان کیخلاف یو اے ای میں ہونے ون ڈے میچز میں دستیاب ہونگے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ شرکت نہیں کرینگے۔

  • ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    برازیل : فٹبال ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد برازیلین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ اسکولاری مستعفی ہوگئے۔

    فٹبال ورلڈ کپ ختم ہوگیا، ساتھ ہی برازیل کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ بھی عہدے سے فارغ ہوگئے،میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں سات ایک سے بدترین شکست پر برازیلین کوچ شدید تنقید کی زد میں تھے، جس کے بعد رہی سہی کسر تیسری پوزیشن کے میچ نے پوری کردی۔

    جرمنی سے شکست اور ورلڈ کپ میں برازیل کی سب سے خراب کارکردگی رہی، تیسری پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز سے تین صفر سے ناکامی پر برازیلین کوچ پر استعفے کے لئے دباؤ بڑھ گیا تھا، اختتامی راؤنڈ میں ٹیم کی پے در پے ناکامیوں نے برازیلین کوچ کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین کوچ نے فیڈریشن کو استعفے کی پیشکش کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔