Tag: مستعفی

  • حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کےمستعفی ہونے کے باعث خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاکہ تا کہ امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا سکیں۔

    ذرائع کے مطابق نئے چئیر مین کے لئے درخواستوں کی وصولی، انٹرویوز اور شارٹ لسٹنگ کے بعد تین منتخب نام وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوائے جائیں گے،جبکہ اس اہم ترین اسامی کے لئے آئی ٹی ماہر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل تین ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے اس سے پہلے قائم مقام چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا، اس وقت چیئرمین نادرا کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیازتاجور کے پاس ہے۔
        
       

  • چیئرمین نادرا طارق ملک  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے ۔

    چیئرمین نادرا کو وفاقی حکومت کی جانب سے برطرف کیا گیا تھا تاہم عدالت سے رجوع کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں عہدے پر بحال کر دیا تھا، وفاقی حکومت کی نظر ثانی کی درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو ابھی تک نہیں سنایا گیا ۔

    دوسری جانب ایف آئی نے کینڈین شہریت چھپانے کے الزام میں چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی تھیں اور چیئرمین نادرا نے اپنا بیان بھی اس حوالے سے ایف آئی اے کو ریکارڈ کروایا تھا ۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کے باعث انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دیا ہے

     

  • اٹارنی جنرل منیر اے ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    اٹارنی جنرل منیر اے ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    اٹارنی جنرل منیر اے ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، منیر اے ملک نے اپنا استعفی وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دیا۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور موجودہ اٹارنی جنرل اے منیر ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تجزیہ کار منیر اے ملک کے اٹارنی جنرل بننے پر محو حیرت تھے، ان کے مستعفی ہونے پر نہیں جب کہ منیر اے ملک نے مستعفی ہونے کا سبب گھریلو مصروفیا ت بتایا۔

    چالیس برسوں سے وکالت سے منسلک منیر اے ملک عہدہ سنبھالنے سے پہلے بخوبی واقف تھے کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ کتنے وقت کا متقاضی ہوتا ہے ؟ منیر اے ملک جن کی قیادت میں وکلا تحریک کا آغاز ہوا تھا۔

    اس طرح عہدے سے مستعفی ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، ان رازوں سے پردہ منیر ملک خود کب اٹھاتے ہیں یا کوئی اور اس فریضے کو انجام دے گا، فی الوقت تو منیر اے ملک مستعفی ہوچکے ہیں۔
           

  • انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    انقرہ: بدعنوانی کا الزام ترک کابینہ کے 3وزرا مستعفی

    ترکی میں حکومت عدم استحکام کا شکار کابینہ کے تین وزرا بدعنوانی کے الزامات کے باعث مستعفی ہوگئے، وزیراعظم طیب اردگان نے دس نئے وزرا کی فہرست صدر کو پیش کردی۔

    مستعفی ہونے والے تینوں وزراء پر قومی بینک میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر ماحولیات اردگان بیرکتر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور حکومت سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وزیر ماحولیات نے وزیراعظم طیب اردگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔