Tag: مستقبل

  • مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    لندن : برطانیہ میں 2030 سے آنے والے نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگزٹ کا مطالبہ کرنے والے 52 فیصد برطانوی شہریوں کے بری خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مستقبل یا ماضی سے حال میں آنے کے مناظر کو عموماً فلموں میں دکھیں ہی ہوں گے لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان نے حقیقت میں سنہ 2030 سے آج کے زمانے میں آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا مستقبل سے آنے والے نوح نامی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگزٹ کے باوجود برطانیہ 2030 سے قبل ہی دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہوجائے گا۔

    ٹائم ٹریولر نوح کا کہنا ہے کہ ’میں ماضی میں واپس آیا ہوں تاکہ لوگوں کو مستقبل کے حوالے حقیقت بیان کرسکوں۔

    اے پیکس ٹی وی‘ کی جانب سے یو ٹیوب پر اس نوجوان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ مستقبل میں یورپی یونین کے تمام ممالک ایک بڑے ملک میں شامل ہوجائیں اور برطانیہ اس ملک کا ایک ضلع ہوگا۔

    نوح کا دعویٰ ہے کہ جرمنی، اسپین، فرانس اور ڈنمارک کی پیروی کرتے ہوئے دیگر ریاستیں بھی اپنی سرحدیں ختم کرکے ایک بڑا ملک بنالیں گی اور بریگزٹ جیسا مطالبہ کرنے والے افراد کو ہرجگہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مستقبل سے ماضی میں آنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام اپنے سر میں ایسی ڈیوائس نصب کروائیں گے جو ان کی دماغی صلاحیت میں چھ گناہ اضافہ کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید اور طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’2030 سے آنے والے شخص ہمارے جیسے کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں‘۔

  • ماضی کے دریچوں سے مستقبل کی جھلک

    ماضی کے دریچوں سے مستقبل کی جھلک

    آج جب ہم اکیسویں صدی کے 18 ویں سال میں بیٹھ کر مستقبل کا سوچتے ہیں تو فضا میں اڑتی گاڑیاں، مریخ پر رہائش اور نہ جانے کیا کیا ہمارےذہن میں آتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ماضی میں لوگ مستقبل کو کیسا تصور کرتے ہوں گے؟

    سنہ 1900 میں ایک جرمن چاکلیٹ کمپنی نے اکیسویں صدی کے طرز زندگی کے بارے میں مبنی کچھ پوسٹ کارڈز شائع کیے تھے کہ آج کا دور ممکنہ طور پر ایسا ہوگا۔

    اس وقت ان پوسٹ کارڈز کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ ان پوسٹ کارڈز میں کئی ایسی چیزیں دکھائی گئیں تھی جو آج کے دور میں حقیقت بن چکی ہیں جبکہ کچھ واقعی مستقبل میں ممکن نظر آتی ہیں۔

    آئیں ہم بھی ان خوبصورت پوسٹ کارڈز سے لطف اندوز ہوں۔


    موسم کو کنٹرول کرنے والی مشین


    زمین اور پانی دونوں پر چلنے والی ریل


    سیاحتی سب میرین


    شہر کو بارش سے محفوظ رکھنے والی ڈھال


    ذاتی اڑن طیارے


    قطب شمالی پر سیاحت


    غباروں کے ذریعے پانی پر چہل قدمی


    اڑنے والی ذاتی مشین


    پہیوں پر بنے شہر کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے

  • ضدی بچوں کے والدین کے لیے اچھی خبر

    ضدی بچوں کے والدین کے لیے اچھی خبر

    کیا آپ کا بچہ بے جا ضدیں کرتا ہے یا بعض اوقات آپ کی بات ماننے سے انکار کردیتا ہے؟ تو پھر یہ اچھی خبر آپ کے لیے ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضدی بچوں کے والدین کو پریشان ہونا چھوڑ دینا چاہیئے کیونکہ ایسے بچے ممکنہ طور پر مستقبل میں نہایت کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

    برطانیہ میں ماہرین نے ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے 700 مختلف افراد کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے ان افراد کی تنخواہوں، مختلف اداروں میں ان کے عہدوں اور ان کے بچپن کے واقعات کا مطالعہ کیا۔

    مزید پڑھیں: خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    ماہرین نے دیکھا کہ اونچے عہدوں پر کام کرنے والے اور بھاری تنخواہیں لینے والے افراد وہ تھے جو اپنے بچپن میں نہایت ضدی تھے۔

    ماہرین کے مطابق اس کی ایک سیدھی سادھی توجیہہ ہے کہ کامیابی انہی افراد کو ملتی ہے جو اپنے حالات سے غیر مطمئن ہوتے ہیں اور انہیں بدلنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ عادت ان میں بچپن سے موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بڑوں کی ان باتوں کو ماننے سے انکار کردیتے ہیں جو انہیں پسند نہیں ہوتیں۔

    یہی نہیں وہ اپنے والدین کے منع کرنے کے باوجود وہی کام کرتے ہیں جو انہیں خوشی اور اطمینان فراہم کرتا ہے۔ بڑے ہونے کے بعد بھی ان میں یہ عادت برقرار رہتی ہے اور وہ معاشرے کے اصولوں اور اپنی قسمت کے آگے سر جھکانے سے انکار کردیتے ہیں اور اپنی پسند کا مقام حاصل کر کے رہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بچوں کو کند ذہن بنانے والی وجہ

    ماہرین کے مطابق بچپن میں ضدیں کرنے والے افراد دراصل مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں اور وہ زندگی کو ویسا ہی بنا کر رہتے ہیں جیسی ان کی خواہش ہوتی ہے۔

    تو اگلی بار جب بھی آپ کا بچہ آپ کی بات ماننے سے انکار کرے تو غصہ ہونے کے بجائے سوچیں کہ بڑے ہونے کے بعد اس کا پھل آپ کو اس کی کامیابی کی صورت میں ملے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔