Tag: مستقل رکن

  • نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    اسلام آباد : پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا، عثمان ڈار نے کہا نوجوان اب”ایس سی او” کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے۔

    تفصیٰلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کےلئےاقدامات کی زبردست پذیرائی ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔

    پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اس حوالے سے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئرکرنا چاہتا ہوں، آج پاکستان کو”ایس سی او”کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے، یہ سب حکومتی اقدامات،وزیراعظم کی کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام، یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا، نوجوان اب”ایس سی او” کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے اور اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں نوجوانوں کی شرکت ممکن ہوسکے گی۔

    معاون خصوصی نے اس اہم پیشرفت پروزیرخارجہ اوردفترخارجہ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کی منظوری دی تھی ، دوسرے مرحلے کے لئے مارک اپ 6 سے کم کرکے3فیصد کر دیا گیا ہے اور قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا نوجوان کاروبار کیلئے 1لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک قرض لے سکیں گے، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا، جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

  • پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنا دیاگیا

    پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنا دیاگیا

    بشکک : شنگھائی تعاون تنظیم سے پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی ، پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کامستقل رکن بنادیاگیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا پاکستانی نوجوان عالمی سطح کےیوتھ پروگرامز میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کابارہواں سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس سی اومیں شامل سربراہان اوریوتھ کونسل کےنمائندگان شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار نے یوتھ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، اجلاس میں پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کامستقل رکن بنادیاگیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے رکنیت ملنے پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوانوں کوعالمی سطح پرنمائندگی کاموقع مل گیا، پاکستانی نوجوان عالمی سطح کےیوتھ پروگرامزمیں حصہ لیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم کےنوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کو کامیابی ملی، نوجوانوں کی ترقی میں بین الاقوامی برادری بھی تعاون کرےگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ روز عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں سےمتعلق اہم فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم نے یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا، پاکستان کو رکنیت دینے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیاگیا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا وزیراعظم کی ہدایت پریوتھ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا ، یوتھ کونسل میں چین اورروس سمیت خطےکےاہم ممالک شامل ہیں، پاکستان اوربھارت کوتا حال تنظیم کی رکنیت نہیں دی گئی تھی، پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں میں بھارت کو پیچھےچھوڑ دیا۔