Tag: مستقل مندوب منیر اکرم

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھا دی

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھا دی

    نیویارک : پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کا جواز غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اور قابض کیلئے دفاع کےحق کی بات کا حقیقت ہی غیر حقیقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھا دی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے
    مشرق وسطیٰ پر اہم اجلاس بلانے پر چین،روس اورمتحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

    منیراکرم نے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فوجی دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی قانون بالخصوص جنیواکنونشنزکی پابندی پرزور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ پراسرائیلی محاصرےسےشہری آبادی کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے، العہلی اسپتال پراسرائیلی حملہ انسانیت کےخلاف جنگی جرم ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کے دفاع کا جواز غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اور قابض کیلئے دفاع کےحق کی بات کا حقیقت ہی غیر حقیقی ہے۔

    انھوں نے سلامتی کونسل کےمفلوج ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ سےنمٹنےکیلئےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کوکرداراداکرناپڑےگا، امیدہےسیکریٹری جنرل اوراقوام متحدہ کےادارےانسانی امدادکی رسائی کومحفوظ بنائیں گے۔

    منیراکرم کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی غزہ میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھیجنےکی تجویزکی بھرپورحمایت کرتے ہیں، تنازعہ کی بنیادی وجہ فلسطین پرطویل اورغیرقانونی قبضہ ہے۔