Tag: مستونگ

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور فورسز نے سرچ آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر ریسیکیو ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔

    ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک

    واضح رہے کہ دو سال قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور مسلسل دو روز تک مزاحمت کی گئی، جس کے باعث 2 افسران اور 3 جوان زخمی ہوئے تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز کی سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ  شہید

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    مستونگ : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں  پائلٹ شہید ہوگیا، حادثےکی وجوہات جاننے کے لئے  بورڈ آف انکوائری  تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گرکرتباہ ہوا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ شہیدہوگیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حادثےکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈآف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے جون 2018 میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

  • مستونگ: سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی

    مستونگ: سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں تین اہل کار زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب ہوا، جس میں گاڑی میں سوار اہل کار زخمی ہوگئے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کاروں کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا.

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچ دیا گیا.

    یاد رہے کہ الیکشن سے قبل مستونگ میں ایک بڑا سانحہ ہوا تھا، جب سراج رئیسانی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں 149 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی تھے، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 35 سے صوبائی امیدوار تھے۔

    سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی بی 35 بلوچستان میں انتخاب ملتوی کردیے تھے، اس حلقے میں الیکشن اب ضمنی الیکشن ہوں گے۔

  • مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی

    مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی

    کوئٹہ : آئی جی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی، خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا، جہاں کالعدم تنظیموں سے جڑا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے، خود کش حملہ آور کا نام حفیظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

    آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا، جہاں کالعدم تنظیموں سے اس کا رابطہ ہوا۔

    گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ  صوبے کے دیگر سیاسی رہنماؤں پر حملے کا خدشہ ہے، دہشت گرد سیاسی جماعت کے لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی


    آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث گروہ سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں لوگوں کی گاڑیوں پر اسی طرز کے حملے ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ13 جولائی کو صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید جبکہ 186 زخمی ہوگئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مستونگ دھماکے کو خودکش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے میں 16 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مستونگ حملہ، ملوث گروہ سے متعلق پیشرفت ہوئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

    مستونگ حملہ، ملوث گروہ سے متعلق پیشرفت ہوئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

    اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ مستونگ حملے میں ملوث گروہ سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، دہشت گرد سیاسی جماعت کے لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مستونگ حملے کے مقام پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ صوبے کے دیگر سیاسی رہنماؤں پر حملے کا خدشہ ہے، دہشت گرد سیاسی جماعت کے لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سانحہ مستونگ کی تحقیقات، پنجاب فرانزک ایجنسی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

    ڈی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث گروہ سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بلوچستان کے علاقے درینگر میں لوگوں کی گاڑیوں اسی طرز کے حملے ہوچکے ہیں، دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے مقامی لوگوں کی مدد درکار ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دہشت گردنےبالکل اسٹیج کےسامنے آکر اُس وقت حملہ کیا جب زیادہ تر لوگ کھڑےہوئے تھےاس لئے نقصان زیادہ ہوا اور شامیانے کی جگہ تنگ ہونے سے لوگوں کو بال بیرنگ لگے اور 149 افراد جاں بحق ہوئے۔

    واضح رہے مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 149 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 زخمی ہوئے ۔

    مزید پڑھیں: سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی پی 35 سے کھڑے ہونے والے  امیدوار سراج رئیسانی بھی شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

    شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ سوگ وار فضا میں ادا کی گئی.

    نمازہ جنازہ میں‌ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی.

    اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ، گورنربلوچستان، دیگر اہم سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

    قبل ازیں مستونگ خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ صدر مستونگ میں درج کیا گیا. گذشتہ روز مستونگ خودکش حملے میں 129 افراد شہید اور 146 زخمی ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

    یاد رہے کہ ساںحہ مستونگ کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشک بار ہے.

    بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔


  • مستونگ دھماکہ: عمران خان کا مستونگ جانے کا اعلان

    مستونگ دھماکہ: عمران خان کا مستونگ جانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ پر دکھ ہے پہلی فرصت میں مستونگ جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مستونگ جائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ معصوم پاکستانیوں پر مسلسل حملوں پر غمزدہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی سمیت بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیئے۔ اس مائنڈ سیٹ کی شکست کو یقینی بنایا جائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں بی اے پی کے انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 129 افراد شہید ہوگئے۔

    رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

    بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک اور دو کو زخمی کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کالعدم بی ایل اے کے مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کی گئی.

    اس دوران دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگیا.

    مذکورہ کارروائی شمالی وزیرستان کےعلاقے شرارہ الگد میں میں کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز، راکٹ لانچر، مارٹرگولے، رائفلز اور دستی بم شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان، آپریشن ردالفساد، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار

    یاد رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور سپہ سالاری میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تسلسل میں موجودہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جو ملک بھر میں بڑی کامیابی سے جاری ہے.۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کےعلاقے مستونگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کےعلاقے مستونگ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کےعلاقے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کو سرچنگ کے دوران 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پہاڑی علاقے کابوکے سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سیکورٹی فورسزکولاشیں علاقے میں سرچنگ کے دوران ملی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی ہفتے پرانی ہونے کے باعث ڈھانچہ بن چکی ہیں۔ لاشوں کو شناخت کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔


    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے قریب زندہ پیر کےعلاقے میں کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    بلوچستان : سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید


    یاد رہے کہ تین روز قبل دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے ایف سی کے کرنل سمیت تین اہلکارشہید تین کو زخمی کردیا تھا۔


    بلوچستان، کالعدم تنظیم کے دوکمانڈرز سمیت 12 دہشت گرد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدا میں اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

    مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کے بعد آج دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے۔ خود کش دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔ مستونگ میں تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں، بینک اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    مولانا عبد الغفورحیدری کے سیکریٹری افتخار مغل کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    خود کش دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    ایس پی مستونگ کے مطابق دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ معائنے کے لیے لاہور سے فرانزک ٹیمیں پہنچ رہی ہے۔

    دوسری جانب دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری سمیت 40 زخمی کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ دھماکے کے خلاف اسلام آباد میں آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔