Tag: مسجدالحرام

  • مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں نماز عیدالفطر کتنے بجے ادا کی جائیگی؟

    مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں نماز عیدالفطر کتنے بجے ادا کی جائیگی؟

    دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عیدالفطر پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

    مسجدالحرام میں نماز عید سعودی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر20 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ مسجدالحرام میں نمازعید کی امامت امام کعبہ الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کریں گے۔

    مسجد نبویﷺمیں نماز عید کی امامت الشیخ ڈاکٹراحمد بن علی الحذیفی کریں گے۔ مسجد نبویﷺمیں عیدالفطر کی نماز 6 بج کر 19 منٹ پرادا کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ دارالحکومت ریاض میں نمازعید 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جدہ میں 6:23، دمام میں 5:35، جازان میں 6:12 اور تبوک میں 6:28 پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

    سعودی عرب میں 12 ہزار سے زائد مساجد اور دیگر مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ میں منعقد ہوں گے۔

    نمازعید کے ان اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے طلوع آفتاب سے 15 منٹ بعد نماز عید ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • لاپتہ ہونے والی بچی تین دن بعد گھر پہنچ گئی

    لاپتہ ہونے والی بچی تین دن بعد گھر پہنچ گئی

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی رتیل اسعد تین دن بعد گھر پہنچ گئی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق رتیل اسعد ہفتے کی رات 11 بجے واکنگ ٹریک سے لاپتہ ہوئی تھی۔

    بچی کے والدین نے دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم افراد نے بچی کو اغوا کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بچی کی اغوا کے حوالے سے بات کی جارہی تھی، جس کے بعد بچی کی گمشدگی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

    بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اغوا کار نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکے کے لیے بچی کے بال کاٹ کر اس کا حلیہ بدل دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر بچی کی گمشدگی جب ٹاپ ٹرینڈ بننے اور سیکیورٹی الرٹ ہونے کے بعد ملزم نے بچی کو مسجدالحرام کے قریب چھوڑ دیا۔

    والدین کا کہنا تھا کہ جب سے وہ روتے روتے تھک گئی ہے اس لیے جب سے بچی گھر آئی مسلسل سو رہی ہے۔

    بچی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا اغوا کرنے والے مجھے کہاں لے گئے تھے، دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں نے جلد ملزم کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ماہ صیام کے موقع پر مسجدالحرام میں مفت وائی فائی کی مفت سہولت

    ماہ صیام کے موقع پر مسجدالحرام میں مفت وائی فائی کی مفت سہولت

    مکہ المکرمہ: مسجد الحرام میں آنے والے زائرین مسجد کے احاطے کے اندر مفت وائی فائی سروس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اس تیکنیکی خدمات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے متعارف کرائی جارہی ہیں۔ اس پریزیڈنسی میں مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بندر الخزیم کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام کے احاطے میں مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کامقصد پریزیڈنسی کے عملے اور عازمین کے درمیان آن لائن رابطوں کو استوار کرنا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریزیڈنسی کا عملہ اس مقبولِ عام وائرلیس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسجد الحرام کے عازمین کو رہنمائی اور آگاہی کے پیغامات پر مبنی ٹیکسٹ میسیجز بھیجے گا۔

    بندر الخزیم نے بتایا کہ مطاف (بیت اللہ کے گرد طواف کا حصہ) میں عازمین کے لیے بلوٹوتھ سروس بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ تاکہ طواف کی ادائیگی کے دوران وہ یہ جان سکیں کہ بیت اللہ کے گرد وہ کتنے چکر لگا چکے ہیں۔ یہ سروس مکہ کی امّ القریٰ یونیورسٹی کے مرکز برائے جدید ٹیکنالوجی کے تعاون سے متعارف کرائی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ’’پریزیڈنسی نے مسجدالحرام میں افطاری کی آن لائن بکنگ کی تجدید اور اجراء کی سرووس بھی متعارف کرائی ہے۔ تاکہ عازمین اور افطاری کا سامان سپلائی کرنے والی کمپنیاں دونوں اس سروس کا فائدہ اُٹھاسکیں۔‘‘ بندر الخزیم اعلان کیا کہ ایک نئی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے، جس کے ذریعے اعتکاف کی ادائیگی کی الیکٹرانک رجسٹریشن عربی، انگلش، فرانسیسی، اردو، ترکی اور فارسی زبانوں میں کرائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی ایک اور سہولت ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے، جو مسجد الحرام کی نمائش اور بیت اللہ کے غلاف (قصویٰ) کی فیکٹری دیکھنا چاہتے ہیں۔