Tag: مسجدِ اقصیٰ

  • مسجدِ اقصیٰ میں 25 ویں رمضان کو ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

    مسجدِ اقصیٰ میں 25 ویں رمضان کو ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

    اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں کی بہت بڑی تعداد 25 ویں رمضان کو مسجد اقصیٰ میں عبادت میں شریک ہوئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً 1 لاکھ فلسطینیوں نے منگل کو 25 ویں رمضان پر مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کی۔

    یروشلم کے وقف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان نمازیوں میں سے زیادہ تر یروشلم کے رہائشی اور اسرائیل کے فلسطینی شہری تھے۔

    علاوہ ازیں مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجی چوکیوں کی مدد سے یروشلم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے۔

    وادی بیکا میں حزب اللہ کے ایک عہدیدار حسین النمر نے لبنانی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نومبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے نمٹے۔

    لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق النمر نے کہا ہے کہ ہم حکمت کے تحت اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں، نہ کہ کمزوری کی پوزیشن سے۔

    پچھلے ہفتے، اسرائیل نے لبنان بھر میں درجنوں فضائی حملے کیے جس میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔

    اسرائیلی سرحدی شہر میٹولا کی طرف راکٹ داغے گئے تھے جس پر حزب اللہ نے راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

    ترکیہ : احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے، صحافیوں سمیت سیکڑوں گرفتار

    النمر نے کہا کہ ”راکٹوں کے مشتبہ حملے نے اسرائیلی دشمن کو لبنان پر حملہ کرنے کا بہانہ فراہم کیا، حالانکہ اسے کسی ’بہانے‘ کی ضرورت نہ بھی ہو۔

  • رمضان المبارک: مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت مل گئی

    رمضان المبارک: مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت مل گئی

    اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے آغاز میں مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جتنی پچھلے سال دی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے پہنچتی ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیل نے جنگ کے بعد سے اب تک غزہ میں ظلم وجبر کی نئی مثالیں قائم کر دیں۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر گولے برسا دیئے، جبالیہ میں مسجد پر بمباری کے دوران پانچ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ان شہداء میں بچے بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بیت الحم پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں سے درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر پناہ گزین کمپوں پر فائرنگ سے 34 فلسطینی شہید ہو گئے، خان یونس میں ایک ہی خاندان نے 17 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے۔

    شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    اسرائیلی فورسز نے نابلس میں فائرنگ کر کے 16 سالا نوجوان کو شہید کر دیا، شہداء کی مجموعی تعداد 30 ہزار 717 اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔