Tag: مسجد ابراہیمی

  • فلسطین : ماہ جون میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 44 بار اذان سے محروم رہے

    فلسطین : ماہ جون میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 44 بار اذان سے محروم رہے

    الخلیل : قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں الابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اورغیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسجد ابراہیمی کے درو بام 294 بار اذان سے محروم رہے، ماہ جون میں اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان پرپابندی عائد کی۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر صہیونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

    مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا ملکیت کا دعویٰ باطل اور جھوٹ پرمبنی ہے اور صہیونی قوتیں ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخ کومسخ کررہی ہیں۔

    بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائیگی پرپابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے اور صہیونی یہ غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔

    محکمہ اوقاف کے مطابق ماہ اگست کے دوران صہیونی حکام کی جانب سے مسجد ابراہیمی میں اکاون مرتبہ اذان دینے پر پابندی لگائی اور دعویٰ یہ کیا گیا کہ اذان دینے سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

  • یہودی آباد کاروں کی شر انگیزی، مسجد ابراہیمی کے دروازے کے پاس بم نصب کر دیا

    یہودی آباد کاروں کی شر انگیزی، مسجد ابراہیمی کے دروازے کے پاس بم نصب کر دیا

    الخلیل: یہودی آباد کاروں نے نئی شر انگیزی کرتے ہوئے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بول دیا اور مسجد کے داخلی راستے کے باہر بم نصب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہودی آباد کاروں کی شر انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے کے قریب اور ایک سکول کے باہر بم نصب کر دیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مسجد کے داخلی راستے کے باہر بم نصب کر دیا، تاہم فلسطینی شہریوں کی نشان دہی پر مسجد کے قریب سے بم بر آمد کر لیا گیا۔

    ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک اسکول کے باہر بھی یہودی آباد کاروں نے بم نصب کر دیا، تاہم بم پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا اور دہشت گردی کی خطرناک سازش نا کام ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کیا جائے، فلسطین کا مطالبہ

    خیال رہے کہ آج فلسطین کے علاقے غزہ میں حق واپسی اور ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے بنائی گئی فلسطینی قومی اتھارٹی نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی روک تھام کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں۔

    اتھارٹی کی طرف سے عالم اسلام اور عرب ممالک سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے دارالحکومتوں کے دروازے اسرائیل کے لیے نہ کھولیں۔