Tag: مسجد الحرام

  • مسجد الحرام کی یہ خوبصورت ترین ویڈیو دل تھام کر دیکھیں

    مسجد الحرام کی یہ خوبصورت ترین ویڈیو دل تھام کر دیکھیں

    مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کو نہ صرف اہم ترین مذہبی مقام کی حیثیت حاصل ہے بلکہ یہ فن تعمیر اور انجینئرنگ کا بھی شاہکار نمونہ ہے۔

    آپ نے اب تک مسجد الحرام کی بے شمار خوبصورت تصاویر دیکھی ہوں گی لیکن آج جو ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں وہ آپ کی سانسیں روک دے گی۔

    ڈرون کیمرے سے ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو بلندی سے مسجد الحرام کو عکس بند کرتی ہے اس کے بعد یہ مزید بلندی سے خانہ کعبہ کا منظر بھی پیش کرتی ہے۔

    تو پھر اپنے دل کو تھام لیجیئے اور یہ حیران کن اور خوبصورت ویڈیو دیکھیں۔

     

    ویڈیو بشکریہ: ٹوئٹر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسجد الحرام میں عبادت، معذور افراد کے لیے تین قسم کی خصوصی جگہیں تیار

    مسجد الحرام میں عبادت، معذور افراد کے لیے تین قسم کی خصوصی جگہیں تیار

    ریاض : خادمین حرمین شریفین کی ہدایت پر مسجد الحرام میں معذوروں کے لیے خصوصی جگہیں تیار کردی گئی ہیں جہاں وہ پنج گانہ نماز کی ادائیگی کے علاوہ حج وعمرے کے مناسک بھی بہ آسانی ادا کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں معذوروں کو عبادت کے لیے جدید سہولیات دینے کے لیے تین قسم کی خصوصی جگہیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن میں سے اول و دوئم قوتِ سماعت و بصارت سے محروم اور سوئم جسمانی معذوری کے شکار افراد کے زیر استعمال ہوں گی۔

    ان جگہوں پر تینوں قسموں کے معذور افراد سہولت کے ساتھ چوبیس گھنٹے اور سالہا سال اُٹھائیں گے اور حج و عمرے کے مناسک بھی بہ آسانی ادا کرسکیں گے البتہ قوت سماعت سے محروم افراد کی جگہ صرف جمعے کو کھلے گی۔

    خیال رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح شیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا تھا جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبے کا مقصد اللہ کے خاص مہمانوں کی خاص میزبانی کرنا ہے جہاں انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

    یاد رہے حج و عمرے کے لیے دنیا بھر آنے والے عبادت گذراوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں توسیع کا کام جاری ہے جس کا افتتاح شاہ سلیمان نے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نسخہ کو مسجد الحرام میں رکھوایا جائے، ہاتھ سے قرآن لکھنے والی عمارہ کی خواہش

    نسخہ کو مسجد الحرام میں رکھوایا جائے، ہاتھ سے قرآن لکھنے والی عمارہ کی خواہش

    راولپنڈی : قرآن کریم کی محبت سے سرشار راولپنڈی کی رہائشی عمارہ نے ہاتھ سے خوبصورت انداز میں کتاب الہٰی لکھ کر اہم کارنامہ انجام دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا یہ نسخہ مسجد الحرام میں رکھوایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دور جدید میں قرآن پاک کی اشاعت کا کام مشینوں سے لیا جاتا ہے مگر راولپنڈی کی رہائشی ایک عاشق قرآن لڑکی ایسی بھی ہے جس کی قرآ ن پاک پڑھ کر عقیدت کی پیاس نہ بجھی تو اسے ہاتھ سے تحریر کرکے اپنے دل کو قرآن پاک کی محبت سے منور کرلیا۔

    مدینے جانے کی تڑپ اور آرزو میں مقدس کلام سے عقیدت کی انتہا کرنے والی عمارہ افشین نے قرآن کی رفعت و عظمت کو ایک سال کی صبر آزما محنت کے بعد اپنے ہاتھوں کی لکھائی سے اس قدر خوبصورت اور دلکش انداز سے تحریرکیا کہ لازوال کلام لاجواب قرآنی نسخہ بن گیا۔

    عمارہ نے ایک سال کے عرصے میں قرآن پاک کا یہ نسخہ تحریر کیا، مقدس کلام پاک سے محبت عمارہ افشین کے دل کے کیف و سرور کا ایسا باعث بنی کہ انہوں نے ہر سپارے کا منفرد رنگ اور ہر سورۃ کا دلکش انداز سے آغاز کیا۔

    قرآنی نسخہ میں عمارہ نے موتیوں کی طرح تحریر اور الفاظ پر اعراب لگانے کا کام بھی انتہائی نفاست اور باریک بینی سے کیا ہے، عمارہ کی خواہش ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرے اور قرآن حکیم کا یہ شاہکار مسجد الحرام میں رکھوایا جائے۔

    یاد رہے کہ عمارہ افشین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈل اور سرٹیفکیٹ سمیت خانہ کعبہ کا غلاف مبارک بھی بطور تحفہ مل چکا ہے۔

  • مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام‘ حملہ آور ہلاک

    مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام‘ حملہ آور ہلاک

    مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام پر دہشت گردوں کا حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہناہےکہ حملہ آورمسجد الحرام میں دھماکے کی منصوبہ بندی کررہا تھاجسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےدہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لیے سعودی سیکیورٹی اداروں نے مکہ مکرمہ میں پہلی کارروائی العسیلہ کالونی میں کی، جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔

    اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردے تو دہشت گرد نے حکم ماننے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    سعودی حکام کےمطابق اس واقعے میں 6 زائرین اور 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    ریاض: قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔

    p2

    عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے۔

  • مکہ: مسجد الحرام میں بھگدڑ،اٹھارہ زائرین زخمی

    مکہ: مسجد الحرام میں بھگدڑ،اٹھارہ زائرین زخمی

    مکہ : سعودی شہر مکہ میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الحرام میں بھگدڑ کے نتیجے میں اٹھارہ زائرین زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بھگدڑ کا واقعے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا جب بڑی تعداد میں مسلمان شب قدر کی تلاش میں رمضان المبارک کی 27ویں رات کو عبادت کے لیے اکھٹے ہوئے تھے.

    سعودی عرب کے محکمہ صحت کے مطابق تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کر دگئی تھی.

    یاد رہے کہ گذشتہ سال حج کے موقع پر ہی منٰی میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 769 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں معتمرین رمضان المبارک کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ آتے ہیں،خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں یہاں لوگوں کا رش بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے.

  • خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    مکہ المکرمہ:  مسجد الحرام میں ایک تیس سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

    خاتون نے حرم میں مطاف کی بلند منزل سے کود کر خود کشی کی، بلندی سے خاتون سر کے بل حرم کے فرش پر گریں اور موقع پر انتقال کر گئیں۔

    واقعے کے بعد وہاں موجود اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال منتقل کیا تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کے سبب معلوم کیا جا سکے۔

    عرب میڈیا  کے مطابق عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے ایک خاتون نے مطاف کی اونچی منزل کی گرل کے پاس کرسی رکھ کر اس پر چڑھ گئیں۔ حرم میں تعینات پولیس اہلکار انہیں دیکھ کر ان کی طرف لپکے تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور خاتون بلندی سے نیچے کود گئیں۔

    عرب میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ خاتون کے پاس سے پولیس کو درج کرائی گئی ایک شکایت کی کاپی ملی ہے، جس میں انہوں نے خودکشی سے تین دن پہلے شوہر کے خود پر تشدد سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے شکایت کو مزید تحقیق کے لئے پراسیکیوٹر کو ارسال کر دیا تھا۔

    تاہم مکہ پولیس نے ابھی تک حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں دوسرا سبب یہ گھریلو جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔