Tag: مسجد الحرام

  • مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لئے خوشخبری

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لئے خوشخبری

    سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کیلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔

    انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

    اس کے علاوہ لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا ک یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔

    کھانے پینے کی اشیا لاکرمیں رکھنے کی ممانعت ہے، جبکہ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو، اس کے علاوہ سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی کا کہنا ہے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    اس پابندی کے بعد شہر مقدس کے مرکزی علاقے کی کسی بھی دکان یا سپر اسٹورز پر تمباکو یا اس سے بنی مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔

    بلدیہ کی جانب سے مرکز علاقے میں کسی دکان کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنے کا کوئی پرمٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    تاہم شہر مکہ کے مرکزی علاقے کی حدود سے باہر دیگر محلوں میں تمباکو مصنوعات کی فروخت کے لیے میونسپلٹی نے کچھ ضوابط طے کیے ہیں۔

  • ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    سعودی عرب میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ماہرین موسمیات نے سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

    سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    مکہ مکرمہ ریجن کے لیے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔

    مسجد الحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دوران عبادت زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے، دوران بارش مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زائرین نے مسجد الحرام میں نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگیں۔

    اس دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا،

    ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے، اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔

    یاد رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے، تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین عبادت الٰہی میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز رہے۔

    سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، جس میں روح پرور مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی رات گیارہ بجے تک بارش جاری رہ سکتی ہے، مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے، مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر بارش کے دوران فوری طور پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو خاص سہولت دیدی گئی

    مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو خاص سہولت دیدی گئی

    سعودی عرب کی سعودی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اعلان سامنے آ یا ہے کہ اتوار 30 جون سے مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمرہ سیزن کے آغاز اورزائرین کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

    یاد رہے کہ حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔

    سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے اور ان کی خدمات کے حوالے سے کام رہی ہے۔ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرے پر جانے والے زائرین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

    اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

    مسجد نبویؐ میں آنے والے معمر اور معذور افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

    نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطاب اور نماز پندرہ منٹ کے اندر ادا کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1170 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1170 تک جا پہنچی ہے، جان بحق ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 600 سو تک ہے۔

    سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    رپورٹ کے مطابق متعدد حاجی اب بھی لاپتہ اور کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے، اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • مسجد الحرام کے قریب موجود کبوتروں کے جھنڈ نے زائرین کے دل موہ لئے

    مسجد الحرام کے قریب موجود کبوتروں کے جھنڈ نے زائرین کے دل موہ لئے

    سعودی عرب میں دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر موجود کبوتر بھی آنے والے زائرین کا اپنے پروں کو پھیلا کر استقبال کرتے نظر آرہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق عازمین حج اور زائرین مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے خاص انسیت رکھتے ہیں۔ یہ مکہ کی سڑکوں پر جھنڈ کی صورت میں اڑتے ہیں اور نہایت ہی حسین منظر پیش کرتے ہیں۔

    دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین ان کبوتروں کو دانہ ڈالتے اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنواتے نظر آتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں میں یہ کبوتر کثرت سے پائے جاتے ہیں جو اپنی لمبی گردن اور نمایاں رنگ کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔

    مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر موجود یہ کبوتر نہ صرف اہل مکہ بلکہ دیگر ممالک سے آنے والوں کیلیے بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں، ان کبوتروں کا شکار شرعی طور پر منع ہے۔

    ان کبوتروں کی نشو و نما میں سالانہ بنیادوں پر غیرمعمولی اضافہ ہوتا رہتا ہے۔خاص طور پر مسجد الحرام کے اطراف میں پائے جانے والے کبوتر جنہوں نے قریبی عمارتوں پر اپنے گھونسلے بنائے ہوئے ہیں۔

    مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے زائر کی زندگی بچالی

    مکہ مکرمہ میں مختلف اقسام کے کبوتر پائے جاتے ہیں جبکہ ان کے نام بھی مختلف ہیں جو ان کی نسل کی پہچان کیلیے رکھے گئے ہیں۔

  • 29ویں شب: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے روح پرور مناظر کی تصویری جھلکیاں

    29ویں شب: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے روح پرور مناظر کی تصویری جھلکیاں

    مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ختم قرآن اور دعا میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

    ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مغرب سے قبل ہی لوگوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں انہوں نے روزہ افطار کیا۔

    مملکت اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین نے مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین میں ادا کیں۔

    سامنے آنے والی دلکش تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کی بیسمنٹ، زمینی منزل، پہلی منزل، چھتیں،راہداریاں اور اطراف کی سڑکیں عبادت گزاروں سے بھر گئی تھیں۔

    سرکاری اداروں کی جانب سے اس موقع پر نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کیلیے خصوصی انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔

  • مسجد الحرام: 29 ویں شب ختم قرآن، لاکھوں افراد کی شرکت، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام: 29 ویں شب ختم قرآن، لاکھوں افراد کی شرکت، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام میں ماہ مقدس کی 29 ویں شب تروایج میں ختم قرآن اور دعا میں 25 لاکھ سے زیادہ فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق آنے والے زائرین کی بڑی تعداد صبح سے ہی مسجد الحرام پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔ مسجد کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور اطراف کی سڑکوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔

    اس بابرکت رات حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے اور مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

    علاوہ ازیں 29 ویں شب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی لاکھوں فرزندان توحید نے نماز تراویح میں ختم قرآن اور دعا میں شرکت کی۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھتیں، صحن، راہداری، توسیعی نماز سے پہلے ہی نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔ اطراف کی سڑکوں اور علاقوں میں بھی صفیں نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امام شیخ صلاح البدیر نے اس موقع پر تراویح کی نماز کی امامت کی اور اس بابرکت رات مسلمانوں کیلیے مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

  • 27 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں

    27 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں

    27 ویں شب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان اسلام عبادت میں شریک ہوئے۔

    ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بڑی تعداد میں افراد عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مقررہ وقت سے قبل پہنچ گئے تھے۔

    مسجد الحرام سے روح پرور مناظر کو براہ راست نشر کیا گیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے عبادت گزاروں سے بھرے ہوئے تھے۔

    مسجد الحرام میں 27 ویں شب کی دعا میں شرکت کیلیے جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار جبکہ بہت زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی جارحیت کی حد پار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

    لوگوں کو ادارہ امن عامہ کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ مسجد رش کے پیش نظر الحرام آنے کے بجائے اپنے ہوٹلوں یا گھروں کے قریبی مساجد میں نماز ادا کریں۔