Tag: مسجد الحرام

  • 25 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں زائرین کی آمد

    25 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں زائرین کی آمد

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران 25 ویں شب گزارنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام موجود ہیں، زائرین تہجد کی نماز اور دعا میں شریک ہوئے۔

    سرکاری خبررساں ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحن آنے والے نمازیوں سے بھر گئے جبکہ تراویح اور تہجد کی نماز کے لیے صفیں سڑکوں تک پہنچ گئیں۔

    اس موقع پر حرم کی انتظامیہ نے رش کو قابو کرنے کے لئے آمدورفت کے راستوں کو علیحدہ کردیا تاکہ زیادہ رش کے باعث ٹکراؤ کی صورتحال نہ بنے اور چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

    ٹریفک کو رواں رکھنے کیلیے بھی مسجد الحرام کے اطراف میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ٹریفک اہلکار کسی گاڑی کو زیادہ دیر تک کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی 25 ویں شب کی خصوصی دعا میں لاکھوں افراد شرکت کیلیے مغرب کے فوری بعد سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

    سعودی عرب: عسیر میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور بیرونی صحن بھی زائرین سے بھر گئے تھے۔

  • مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

    مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

    سعودی عرب میں موجود مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے 120 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، جبکہ 8 ہزار لاؤڈ سپیکر کو مسجد الحرام اور بیرونی صحنوں کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود مسجد الحرام میں عام افراد تک نماز باجماعت کی آواز کو پہنچانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا منظم نیٹ ورک لگایا گیا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو چلانے کے لئے 120افراد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں، تاکہ اذان، اقامت اور نماز میں قرآت کی آواز ٹھیک طریقے سے آسکے۔

    ہر اذان سے چند سیکنڈ قبل ساؤنڈ سسٹم کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے، ساؤنڈ سسٹم کو فعال رکھنے اور بغیر کسی خرابی کے آواز کو سپیکروں تک منتقل کرنے کے لیے انتہائی منظم طریقے سے کام کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اچانک کسی بھی ممکنہ نقص کے سامنے آتے ہی متبادل سسٹم کو استعمال میں لایا جاسکے۔

    شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کا رد عمل سامنے آگیا

    واضح رہے کہ ماضی میں سادہ لاؤڈ سپیکراور مائیکرو فون استعمال کئے جاتے تھے، جس سے آواز کی کوالٹی بھی اتنی عمدہ نہیں تھی جتنی کہ اب ہوچکی ہے۔

  • مسجد الحرام میں کتنے ہزار افراد اعتکاف کریں گے؟

    مسجد الحرام میں کتنے ہزار افراد اعتکاف کریں گے؟

    مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب اعتکاف کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھارٹی میں ادارہ امور رہنمائی اور فیلڈ گائیڈنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی کا کہنا ہے کہ اس بار مسجد الحرام میں تین ہزار افراد اعتکاف پر بیٹھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

    عبدالمحسن الغامدی کا کہنا تھا کہ ’معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جنہیں صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

    اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کے لیے طبی مراکز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک فراہم کیا جائے گا۔

    عبدالمحسن الغامدی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز رمضان شروع ہونے کے ساتھ کردیا گیا تھا۔

    مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ’تصریح (اجازت نامہ) جاری ہونے کے بعد ہر معتکف کے لیے ذاتی سامان رکھنے کے لیے ایک لاکر مخصوص کردیا جائے گا، جبکہ آخری عشرے میں معتکفین کے لیے مختص جگہ پر علمی دروس، قرآنی حلقوں اور رہنمائی کے وسائل کی فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔‘

  • مسجد الحرام: سعی کیلیے خاص سہولت متعارف کرادی گئی

    مسجد الحرام: سعی کیلیے خاص سہولت متعارف کرادی گئی

    جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس کے ذریعے طواف کے کامیاب تجربے کے بعد سعی کے لیے بھی یہ سہولت متعارف کرادی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق الیکٹرک گالف کارٹ سے زائرین کو سعی کرنے میں آسانی ہوگی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بزرگوں اور معذور افراد کو مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹ کے ذریعے طواف کی سہولت فراہم کی گئی تھی، جس میں ایک وقت میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں، جبکہ اس کا کرایہ فی کس 25 ریال ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران زائرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ حرمین شریفین اتھارٹی اور دیگر ادارے زائرین کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کا تجربہ بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

    دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر آپ بھی اس مہینے کے دوران متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں تین ضروری چیزیں ہیں جن کا آپ کو معلوم ہونا چاہیے تاکہ آپ کا سفر ہموار ہو۔

    انفلوئنزا ویکسین

    سب سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ نے فلو کی ویکسین لی ہے کیونکہ 26 مارچ 2024 سے، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے تمام عمرہ زائرین کے لیے انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ شرط عازمین حج پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

    دبئی ہیلتھ، ایمریٹس ہیلتھ سروسز (EHS) اور ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی – SEHA، اور Mubadala Health کے زیر انتظام متحدہ عرب امارات میں فلو کی ویکسین نجی کلینکس، ہسپتالوں اور سرکاری صحت کے مراکز میں دستیاب ہیں۔

    اگر آپ نے پچھلے سال کے اندر پہلے ہی انفلوئنزا کی ویکسین لگوائی ہے تو آپ کو نئی خوراک کی ضرورت نہیں ہے اور آپ روانگی کے وقت اپنا ویکسینیشن کارڈ پیش کر سکتے ہیں جو الحسن ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

    90دنوں کا ویزا

    آپ کا متحدہ عرب امارات کا ویزا کم از کم 90 دنوں کے لیے موثر ہونا چاہیے۔
    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے دستیاب سعودی ای ویزا ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا ہے جو ایک سال کے لیے موثر ہے۔

    ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا کم از کم تین ماہ کے لیے درست ہے تاہم، اگر آپ نے پہلے ویزا کے لیے درخواست دی تھی، اور رمضان کے دوران سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جس وقت آپ باہر جا رہے ہیں، آپ کے پاس اب بھی متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا پر کم از کم تین ماہ کی میعاد باقی ہے۔

    اس کے علاوہ، آپ کا پاسپورٹ بھی کم از کم چھ ماہ کے لیے مو?ثر ہونا چاہیے۔

    3.عمرہ کیلیے نُسک ایپ

    17 مارچ 2024 کو سعودی عرب نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے لیے متعدد عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ (MOHU) کے مطابق رمضان عمرہ زائرین کے لیے بہترین موسم ہے، اور اجازت نامے کی تعداد کو محدود کرنے سے بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔

    عمرہ کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کو نُسک موبائل ایپلیکیشن سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجدالحرام پہنچنے سے پہلے عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

    نسک ایپ، جو ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے مکہ اور مدینہ کے لیے آفیشل گائیڈ’ہے، جو عازمین کو امیگریشن کی ضروریات، عمرہ گروپ پیکجز، عمرہ کے دوران جن رسومات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اندر کی مختلف سائٹس پر تفصیلات فراہم کرتی ہے۔

  • مسجد الحرام میں مطوفین کی تعداد بڑھادی گئی

    مسجد الحرام میں مطوفین کی تعداد بڑھادی گئی

    حرمین شریفین میں دینی امور کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران طواف کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مطوفین (طواف کرانے والوں) کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان آپریشنل منصوبے کے مطابق مسجد الحرام میں ہر وقت 80 مطوف موجود ہوتے ہیں جو زائرین کو صحیح طریقے طواف کی ادائیگی میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ طواف کرنے والوں کی رہنمائی کا کام دینی رہنمائی کے کاموں کے ضمن میں آتا ہے جس کے لیے شرعی قابلیت رکھنے والے سعودیوں کو مقرر کیا جاتا ہے۔

    دینی امور کی انتظامیہ کے تحت حرم میں مطوفین کے سربراہ اور نائب کی جانب سے مطوفین کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے جہاں وہ سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند زائرین کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔

    سورج گرہن کے باعث کتنے روزے ہوں گے؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

    اس کے علاوہ عمرہ زائرین کو عمرہ کی ادائیگی میں سنت کی اتباع، شریعت کی پابندی اور دعاؤں کے اہتمام کی ترغیب دینا بھی مطوفین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

  • مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    رمضان المبارک کے ایام کے دوران مسجد الحرام میں زائرین و معتمرین کے لیے افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق افطار دسترخوان انتظامیہ کے رکن عزام اللحیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام میں روزانہ 2400 دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس پر ہزاروں افراد افطار کرتے ہیں۔‘

    عزام اللحیانی کے مطابق ’ایک دسترخوان 16 میٹر طویل ہوتا ہے جس پر 32 افطار باکسز رکھے جاتے ہیں جو کھجور، کیک اور پائی پر مشتمل ہوتے ہیں۔‘

    افطار کی فراہمی کے لیے خیراتی اداروں اور شخصیات کی جانب سے حرمین شریفین اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ای رجسٹریشن کا آغاز رمضان سے قبل ہی کرلیا گیا ہے۔

    خیراتی ادارے امیرہ صیتہ ٹرسٹ کے کارکن سامی الزھرانی کا کہنا تھا کہ ’ٹرسٹ کا آغاز 12 سال قبل ہوا تھا۔‘

    مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    ’ٹرسٹ کی جانب سے 150 رضاکاروں کی مدد سے 9 ہزار افطار باکسز کو تقسیم کیا جاتا ہے، جس میں 6 ہزار مسجد الحرام کے اندر جبکہ 3 ہزار بیرونی صحن میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد الحرام میں ادارہ امور حرمین شریفین نے معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کارٹس کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گالف گاڑیوں سیف مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

    ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گالف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کیلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سے صبح کے 4 بجے تک ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال مختص کیا گیا ہے، جبکہ ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

    مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر گاڑیوں کیلیے بکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے۔

    مسجد نبویؐ میں رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300سے تجاوز

    گالف گاڑیوں کی بکنگ ان مقامات سے کرانے کے بعد مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان کا پہلا جمعہ، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے عبادات کیں، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام میں صحن مطاف میں داخلے کے لیے راہداریوں کا تعین کیا گیا مختلف مقامات پر اہلکاروں کو بھی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔

    مسجد الحرام کے تینوں منزلوں اور تیسری توسیع کو بھی عام افراد کے لیے کھول دیا گیا تھا تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرسکیں، زائرین کی بڑی تعداد صبح سے مسجد الحرام میں پہنچ گئی تھی۔

    مختلف زبانوں میں جمعے کے خطبے کے فوری ترجمہ کی سہولت سے استفادہ کیلیے خصوصی آڈیو ڈیوائس بھی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تقسیم کی گئیں۔

    عمرہ زائرین کے لیے مسجد الحرام کے 79 دروازوں میں سے 3 دروازوں کو مخصوص کیا گیا تھا، جبکہ 37 دروازے عام نمازیوں اور 6 دروازے ایمرجنسی کیلیے مخصوص ہیں۔

    اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کا ارادہ

    دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ادا کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے صحن کی چھت بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔

  • سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

    سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

    سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رُخ کرتے ہیں، جس کے باعث حکام کی جانب سے انہیں ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کردیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ دروازوں کو بھی مختص کیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں رمضان پلان کے نفاذ کے بعد اس حوالے سے اہم تفصیلات جاری کردی ہیں۔

    اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی کا کہنا تھا کہ رمضان پلان 1445ھ کے تحت مسجد الحرام کی صفائی کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اطراف کا ماحول صحت مند اور محفوظ رہے۔

    اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی نے بتایا کہ صفائی کارکنان اور سپروائزرز کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

    سعودی عرب: رمضان پلان کے نفاذ کے بعد زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین کی آمد ورفت کو محفوظ اور منظم بنانے کیلیے داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہزار مختلف رنگوں کی مضبوط پلاسٹک واک شیٹس بچھائی گئی ہیں۔

  • مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان کے روح پرور مناظر

    مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان کے روح پرور مناظر

    سعودی عرب میں مسجد الحرام کے صحن مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد نے روحانیت کے ماحول میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غروب آفتاب سے قبل زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام کے صحن میں بچھائے گئے دسترخوان پہنچی جبکہ رضاکار زائرین کی خدمت اور افطاری فراہم کرنے میں مصروف رہے۔

    حرم کے صحن میں ماہ مبارک کے پہلے دن افطار دسترخوان اسلامی اخوت، باہمی بھائی چارگی اور یگانگت کی منظر کشی کررہے تھے۔

    حرم کے صحن میں موجود رضا کار روزہ داروں کو افطار پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کررہے تھے۔ حکومتی اور نجی اداروں کی زیرنگرانی پرسکون ماحول اور زائرین کے دعاؤں اور اذکار کے درمیان افطار مکمل کیا گیا۔

    سعودی عرب: رمضان پلان کے نفاذ کے بعد زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

    مسجد الحرام کی صفائی پر مامور کارکنوں نے افطار ختم ہونے کے بعد مختصر دورانئے میں دسترخوانوں کو سمیٹ لیا تاکہ ہزاروں زائرین نماز مغرب کی ادائیگی کرسکیں۔