Tag: مسجد الحرام

  • مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مسجد قبلتین، مسجد قباء میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    انتظامیہ کی جانب سے اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانے کا پروگرام جاری کیا گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تصدیق کردی تھی کہ مملکت میں پیر رمضان المبارک کا پہلا دن ہے۔ عدالت نے شہریوں کو چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت درج کروائی جائے۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

    یواےای میں رمضان کے دوران اہم پابندی عائد

    پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔

  • مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے خاص ہدایت جاری

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے خاص ہدایت جاری

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے خاص ہدایت جاری کردی گئی ہے، مسجد الحرام کے دروازوں کے نگران سیف السلمی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بڑے بیگ اب نہیں لے جائے جاسکیں گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف السلمی نے کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ وہ ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ دیگر عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ اُٹھانا پڑے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ تاکہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ہر ممکن آرام و سہولت فراہم کی جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ حرم شریف میں بڑے بیگز اور پانی کے کین لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کیونکہ بعض زائرین اپنے ہمراہ بڑے بیگز لاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    السلمی نے کہا کہ مسجد الحرام کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہ دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔

    دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طور پر بھرنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبے کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی بندوست کیا جاتا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف روضہ الشریفہ کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10 ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔ کارکنان کی جانب سے کولرز میں پانی کم ہوتے ہی دوسرے کولرز سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں یومیہ بنیاد پر آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں کام کرتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کولرز میں آب زمزم کم نہ ہو۔

  • مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    زائرین حرمین شریفین کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ ہمیشہ سے کوششوں میں مصروف رہتی ہے، اب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مہیا کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ڈیوائس کے ذریعے اب تک 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ حرکت قلب بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام و مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بے بی سٹرولر استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان مقامات کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جہاں بی بی سٹرولر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

    نگراں ادارے کے مطابق ’بے بی سٹرولر کو بالائی منزلوں کے مطاف میں استعمال کیے جاسکتا ہے۔‘

    سعودی عرب: زائرین کو مسجد الحرام تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام

    کنگ فہد والی توسیع والی عمارت سے بے بی سٹرالر لے جانے کی اجازت ہو گی۔جبکہ صفا اور مروہ کی سعی کے دوران بھی بے بی سٹرولر استعمال کیے جا سکیں گے۔

  • سعودی عرب: زائرین کو مسجد الحرام تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام

    سعودی عرب: زائرین کو مسجد الحرام تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام

    سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ’زائرین کو ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مسجد الحرام تک پہنچانے کے لیے متعدد راستے اور ٹرانسپورٹ وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راستوں اور ٹرانسپورٹ وسائل میں تنوع کے باوجود سب کی منزل ایک ہوتی ہے۔ آسانی و اطمینان کے ساتھ زائرین کو مسجد الحرام تک پہنچانے کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔

    وزارت حج نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچانے والے راستوں کا تعارف کرایا۔

    مکہ مکرمہ کلاک ٹاور کے عجائب گھر میں کیا کچھ موجود ہے؟

    وزارت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جدہ ایئرپورٹ سے زائرین حرمین ایکسپریس ٹرین، پرائیویٹ گاڑی، ٹرانسپورٹ کی منظور شدہ ایپس، ٹیکسیوں اور عمرہ بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ کے لیے سفر طے کرتے ہیں۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں زائرین ماسک کی پابندی کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

    زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے ایک مباحثے کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کے لیے سیاحتی پروگرام منظم کیے جاسکتے ہیں۔

    مکہ اور مدینہ میں درجنوں ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ بند کرادیئے گئے

    زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تین ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفرد خدمات کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبات اہمیت رکھتی ہیں۔ ’نسک اعمال‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندی زائرین کی سلامتی، نظام کی پابندی اور نماز و زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمینان کیلیے لگائی گئی ہے۔

    ایکس اکاؤنٹ پر وزارت نے بیان میں انتباہ کیا ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونا اور بستر لگانا زائرین کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

    وزارت کے مطابق زائرین ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونے یا بستر لگانے سے دیگر زائرین کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    زائرین کی جانب سے ڈیرے جمانے کے باعث آنے جانے میں رکاوٹ اور رش بڑھتا ہے۔ سلامتی کے تقاضے متاثر ہونے کے ساتھ راستے کا حق معطل ہوتا ہے۔

    مسجد نبویؐ کا عملہ کون سی 6 زبانیں بول سکتا ہے؟

    ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ’وہیل چیئر، ٹریک، راہداریوں اور ایمرجنسی گزر گاہوں میں سونے اور آرام کرنے سے گریز کیا جائے۔

  • مسجد الحرام کی یومیہ صفائی کتنے ہزار کارکن انجام دیتے ہیں؟

    مسجد الحرام کی یومیہ صفائی کتنے ہزار کارکن انجام دیتے ہیں؟

    سعودی عرب میں مسجد الحرام کے تمام مقامات کی یومیہ بنیاد پر صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام صفائی اور انتظامی امور کی کمیٹی کی جانب سے سر انجام دیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی کی انتظامیہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے اس امر کا خاص خیال رکھتی ہے کہ عبادات کے لئے آنے والے زائرین حرم کو کسی قسم کی پریشانی نہ اُٹھانی پڑے۔

    مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کیلیے 4 ہزار سے زائد کارکن متعین ہیں جبکہ ان کی نگرانی کیلیے 200 سعودی سپروائزر موجود ہوتے ہیں۔

    ساؤنڈ سسٹم اور دیگر الیکٹریکل امور کی نگرانی کے لیے 120 افراد پرمشتمل فنی عملہ موجود ہوتا ہے، صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام 24 گھنٹے کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

    مسجد الحرام میں اس وقت 16 لاکھ نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، اتھارٹی کی کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جس کیلیے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کیا جاتا ہے۔

    مسجد الحرام میں 8 ہزار سپیکرز نصب ہیں جن کی دیکھ بھال مستقل بنیادوں پر کی جاتی ہے خاص کر ہر نماز سے قبل ان کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

    مسجد الحرام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا عمل مستقل بنیادوں پرکیا جاتا ہے جس کیلیے خصوصی عملہ مختلف شفٹوں میں امور انجام دیتا ہے۔

    پاک حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا

    حرم شریف میں 9 ہزار 155 واٹر کولرز ہیں جبکہ مسجد الحرام اوراس کے صحنوں کیلیے 35 ہزار نئے قالین فراہم کئے گئے ہیں۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عربی خطاطی کے بہترین شاہکار

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عربی خطاطی کے بہترین شاہکار

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عربی زبان کی خوبصورتی اور دلکشی کے نمونے موجود ہیں۔جو دیکھنے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حرمین شریفین میں مختلف مقامات پرعربی خطاطی کے جمالیاتی مناظر بھی دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیتے ہیں، جبکہ خانہ کعبہ کے غلاف پر آیات ربانی کی خوبصورت کڑھائی کا کام کیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حرمین شریفین میں بھی عربی زبان کی خطاطی موجود ہے جو اس زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

    مسجد الحرام میں اس حوالے سے مختلف گروپس کی صورت میں قرآنی حلقے تشکیل دیے جاتے ہیں جہاں تجوید اوردرست تلفظ کی ادائیگی کے ساتھ تلاوت قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے،جس سے اہل اسلام فیضیاب ہوتے ہیں۔

    عربی زبان قرآن کریم اورسنت نبوی کی تعلیم کا ایک اہم ذریعہ ہے، جبکہ حرمین شریفین میں عربی زبان اور اس کی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت توجہ دی جاتی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ برس مسجد نبوی کے کتب خانے سے ایک لاکھ 10 ہزار زائرین مستفیض ہوئے۔ کتب خانے میں قرآن کریم کے 250 قدیم ترین نسخوں کے علاوہ دیگر نادر کتب کا شاندار ذخیرہ بھی آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کے کتب خانے میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کیے گئے نادر نسخے بھی رکھے گئے ہیں جن سے کتب خانے میں آنے والا ہر شخص استفادہ حاصل کرسکتا ہے، اس کے علاوہ 4052 نادر قلمی نسخے بھی موجود ہیں۔

    7 ہزار سے زائد نادر کتابیں اور 4 ہزار 600 کے قریب تصویری مخطوطات بھی کتب خانے میں آنے والوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں، جنہیں مختلف ادوار میں تیار کیا گیا تھا۔

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبوی کا کتب خانہ 1352 ھ مطابق 1933 میں قائم ہوا تھا۔ کتب خانے کے مختلف شعبے ہیں جن میں مطالعے کے لیے لائبریری بھی شامل ہے۔ کتب خانے میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ بچوں کے لیے بھی اہم معلوماتی کتب فراہم کی گئی ہیں۔

  • مسجد الحرام: ممکنہ بارش سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

    مسجد الحرام: ممکنہ بارش سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار تنظیم کے سیکرٹری برائے امن و سلامتی فیاض الحارثی کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ مملکت میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ممکنہ خطرات سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا جا رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران سیکورٹی کے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔رین کوٹ، اینٹی سلپ چپل اور پانی کی نکاسی کا سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

    اپنے بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کی حفاظت کے لیے بارش کے دوران کسی کو راہداری میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام کی خدمت کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد حرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    تیز بارشوں کے دوران مطاف، جائے نماز، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ عبادات کے دوران زائرین کی حفاظت کومکمل طورپر یقینی بنایا جائے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام میں معذور افراد کی سہولت کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جس کے سبب معذور افراد کو بڑی سہولیات میسر آرہی ہیں۔

    صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں معذور زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔

    مسجد الحرام میں معذور افراد کی نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادات کی ادائی کے لیے انہیں بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    معذور افراد کے لیے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اور نماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں معذور افراد کی سہولت کیلئے غیر معمولی اقدامات

    مسجد الحرام میں معذور افراد کی سہولت کیلئے غیر معمولی اقدامات

    مسجد الحرام میں معذور افراد کی سہولت کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جس کے سبب معذور افراد کو بڑی سہولیات میسر آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں معذور زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔

    مسجد الحرام میں معذور افراد کی نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادات کی ادائی کے لیے انہیں بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    معذور افراد کے لیے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اور نماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔

    ان جگہوں پر جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے وقفے وقفے سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ معذور نمازیوں کی آسانی کے لیے ان تک مشروبات اور زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

    معذور خواتین کے لیے 3 ہال مختص کئے گئے ہیں، جبکہ یہ تینوں ہال شاہ فہد توسیعی حصے میں واقع ہیں۔ گیٹ 88 گراؤنڈ فلور پر اور گیٹ 65 سے پہلی منزل پر اور مصلیٰ میں کنگ فہد توسیع میں گیٹ 15 سے ان ہالوں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔

    معذوری میں مبتلا مرد زائرین کے لیے کنگ فہد ایکسپینشن میں تین ہال مختص کئے گئے ہیں، ایک ہال پہلی منزل کے گیٹ 91 کے سامنے، فرسٹ فلور کے شبیکہ پل کے سامنے گیٹ 68، گراؤنڈ فلور گیٹ 68 سے معذور زائرین ان ہالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    دستی گاڑیاں جو کہ مسجد الحرام سے صحن مطاف تک آتی ہیں ان کے لئے اہم راستوں کو مختص کیا گیا ہے، جن میں پہلا اجیاد پل ہے، جو مغربی صحن میں واقع ہے۔ یہ مطاف کی پہلی منزل کی طرف جاتا ہے۔ور دوسرا راستہ گیٹ 64 کے ساتھ والے شبیکہ پل سے ہوتے ہوئے مشرقی صحنوں سے مروہ کی طرف جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دروازے مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں واقع ہیں جن میں مرکزی دروازے اور اندرونی دروازے ہیں۔ بصارت سے محروم زائرین کو بریل کی مدد سے مسجد حرام میں نقل وحرکت کی راہ نمائی کی جاتی ہے۔

    سعودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔