Tag: مسجد میں دھماکہ

  • مصر: مسجد میں دھماکہ ،تحقیقات جاری،متعددافراد گرفتار

    مصر: مسجد میں دھماکہ ،تحقیقات جاری،متعددافراد گرفتار

    قاہرہ : مصرکے صوبے سینا میں مسجدپرحملے کی تحقیقات جاری ہیں، سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں میں متعددمشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصرکے صوبے سینا میں دہشتگردی کا اندو ہناک واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    سینا کی مسجد پرحملے کے بعد فضا سوگوارہے اور ملک میں تین روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    حملے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ حکام نے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے

    مصرکے صدرالسیسی نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کا اعلان کیا۔


    قاہرہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 235 افراد شہید


    واضح رہے کہ مصرکے صوبے سینا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں نے مسجد پرحملہ کر کے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا جبکہ دھماکے کے فوری بعد 50 سے زائد ایمبولینس موقع پر پہنچیں تو دہشت گردوں نے زخمی اور لاشیں لے جانے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

    مسجد میں دھماکے اورفائرنگ سے دوسوپینتیس افراد جاں بحق اورسوسے زائد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یمن مسجد میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق

    یمن مسجد میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق

    یمن : یمن کے دارلحکومت صنعا میں بم میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ صنعا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہو اہے، دھماکے میں متعد افراد زخمی ہو گئے،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 12 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ صنعا کےعلاقے سنعان میں ایک واقع ایک مسجد میں عشاء کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،ریسکیو اداروں نے فوری طور جائے وقعہ ہر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا اآغاز کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو اسپتال لایا گیا گیا تھا جن میں سے 2 افراد راستے میں دم توڑ گئے تھے اور ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے جب کہ 12 سے زائد زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ہوا کی مسجد میں دھماکہ نصب شدہ ڈیوائس سےکیا گیا تھا تاہم مقامی ذرائع کاکہناہےکہ دھماکہ گرینیڈ سے کیا گیا تا حال دھماکے کی نوعیت اور ساخت کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

    یاد رہے کہ 23 جولائی کو صنعا میں ایک اور مسجد کےباہر گرینیڈحملہ کیاگیاتھا جس میں متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہو گئے تھے۔

  • چارسدہ : مسجد میں پیش امام نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 6افراد زخمی

    چارسدہ : مسجد میں پیش امام نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 6افراد زخمی

    شبقدر: چارسدہ کے علاقے شبقدر کی مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    چار سدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسجد کے پیش امام نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ڈی پی او شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس کو پیش امام قاری نعیم اللہ پر شک تھا، جس پر اس کو روکا تو اس نے خود کو اڑالیا۔

    ڈی پی او نے بتایا کے قاری نعیم اللہ کو پہلے بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔