Tag: مسجد نبویؐ

  • عازمین حج کو مسجد نبویؐ میں کلامِ پاک اور دینی کتب کے تحفے

    عازمین حج کو مسجد نبویؐ میں کلامِ پاک اور دینی کتب کے تحفے

    سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا بھر سے عازمین حج کے ابتدائی قافلے روزانہ کی بنیاد پر مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر سرکاری اداروں کی طرح مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادارہ دینی امور کی جانب سے مملکت پہنچنے والے عازمین حج کا استقبال تحائف سے کیا جارہا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحنوں میں ادارہ دینی امور کے اہلکار عازمین حج کو دینی معلومات پرمبنی ان کی زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابچے فراہم کررہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں دینی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد الخضیری نے عازمین حج کے مختلف گروپس سے ملاقات کی اور انہیں قرآن کریم و دیگر دینی امور کی ترجمے شدہ کتابیں تحفے میں پیش کئے۔

    واضح رہے ادارے دینی امور کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے لئے مثالی امور انجام دیے جارہے ہیں جن کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئرصالح الجاسر کا کہنا ہے کہ امسال حج سیزن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

    عازمین حج کے لئے آب زم زم سے متعلق اہم خبر

    وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئر صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔

  • مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے میں 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے میں 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی حاضری

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان مین شروع ہوئے زائرین کے کثیر تعداد کی حاضری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے“ایس پی اے”کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ دو ہزار 793 زائرین اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایک ہفتے کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں دو لاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔

    اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 11 ہزار 51 افراد مستفید ہوئے۔ متعدد زبانوں میں ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 422 رہی۔

    کس ملک کیلیے حج ویزا درخواست کی تاریخ بڑھ گئی؟

    انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 13 ہزار 604 معمر اور معذور افراد نے ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔

  • مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا سب سے زیادہ اثر مدینہ منورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے سبب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش سے متاثرہ شہروں میں اسکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی بعض افراد نماز پڑھنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔

    اس کے علاوہ بھی سعودیہ عرب کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑکوں پر بھرے پانی، ٹریفک میں رکاوٹ، پانی کے درمیان پھنسی گاڑیاں اور دیگر نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

  • ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔

    مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

    انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔

    2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔

    سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

    12884 افراد مسجد نبویؐ کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے مستفیض ہوئے جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں کا 2 ہزار افراد نے دورہ کیا۔

  • ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

    خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    انتظامیہ کے مطابق نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد نے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔

    مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات، ریاض میں بارش کے دوران نماز عید

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کومنتقل کیا گیا، فیلڈ سروسز خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 446 رہی۔

  • 27 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں

    27 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں

    27 ویں شب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان اسلام عبادت میں شریک ہوئے۔

    ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بڑی تعداد میں افراد عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مقررہ وقت سے قبل پہنچ گئے تھے۔

    مسجد الحرام سے روح پرور مناظر کو براہ راست نشر کیا گیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے عبادت گزاروں سے بھرے ہوئے تھے۔

    مسجد الحرام میں 27 ویں شب کی دعا میں شرکت کیلیے جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار جبکہ بہت زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی جارحیت کی حد پار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

    لوگوں کو ادارہ امن عامہ کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ مسجد رش کے پیش نظر الحرام آنے کے بجائے اپنے ہوٹلوں یا گھروں کے قریبی مساجد میں نماز ادا کریں۔

  • 25 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں زائرین کی آمد

    25 ویں رمضان کی شب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں زائرین کی آمد

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران 25 ویں شب گزارنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام موجود ہیں، زائرین تہجد کی نماز اور دعا میں شریک ہوئے۔

    سرکاری خبررساں ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحن آنے والے نمازیوں سے بھر گئے جبکہ تراویح اور تہجد کی نماز کے لیے صفیں سڑکوں تک پہنچ گئیں۔

    اس موقع پر حرم کی انتظامیہ نے رش کو قابو کرنے کے لئے آمدورفت کے راستوں کو علیحدہ کردیا تاکہ زیادہ رش کے باعث ٹکراؤ کی صورتحال نہ بنے اور چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

    ٹریفک کو رواں رکھنے کیلیے بھی مسجد الحرام کے اطراف میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ٹریفک اہلکار کسی گاڑی کو زیادہ دیر تک کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی 25 ویں شب کی خصوصی دعا میں لاکھوں افراد شرکت کیلیے مغرب کے فوری بعد سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

    سعودی عرب: عسیر میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور بیرونی صحن بھی زائرین سے بھر گئے تھے۔

  • رمضان کا پہلا عشرہ: ایک کروڑ کے لگ بھگ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    رمضان کا پہلا عشرہ: ایک کروڑ کے لگ بھگ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ تقریباً 1 کروڑ کے قریب زائرین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

    پہلے عشرے کے دوران آنے والے زائرین کو آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹس روزے داروں میں تقسیم ہوئے۔

  • مسجد نبویؐ میں قرآن کریم کے نسخے 52 زبانوں میں تراجم کے ساتھ دستیاب

    مسجد نبویؐ میں قرآن کریم کے نسخے 52 زبانوں میں تراجم کے ساتھ دستیاب

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قرآن کریم کے 155,000 نسخے ہیں جو آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے 52 زبانوں میں تراجم کے ساتھ دستیاب ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کی سربراہی میں ہولی قرآن افیئر یونٹ کی جانب سے ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قرآن پاک کی حفاظت اور دیگر کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کو قرآن پاک کے نسخوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ترجمہ غیر عربی بولنے والوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔یہ یونٹ قرآن پاک حفظ کرنے پر کام کرتا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر، قرآن پاک کی ترتیب، اس کی توسیع اور اس کے صحن پرخاص توجہ مرکوز کی جاتی ہے، یہ یونٹ چوبیس گھنٹے قرآنی نسخوں کی صفائی اور حفاظت کی نگرانی کے امور سر انجام دیتا ہے۔

    قرآن پاک کی حفاظت کے لیے 10,496 شیلفیں بھی فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ نابینا افراد کو بریل میں قرآن کے 65 نسخے فراہم کیے گئے۔

    مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    مسجد نبویؐ میں قرآنی نسخوں کی تعداد 155,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 52 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیے گئے قرآنی نسخے بھی شامل ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300سے تجاوز

    مسجد نبویؐ میں رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300سے تجاوز

    مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں والنٹیئرز سروسز کے خواتین سیکشن کی ڈائریکٹر مروۃ معمرجی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران رضا کاروں کی تعداد 1300 سے بھی بڑھ گئی ہے جبکہ مقدس مسجد میں اس وقت 32 کی تعداد میں رضا کار ٹیمیں موجود ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مروۃ معمرجی کا کہنا تھا کہ رمضان میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کی خدمت کے لیے اب بھی رضاکارانہ کاموں کے مواقع موجو ہیں جس کیلیے پورٹل کے ذریعے درخواست بھیجی جاسکتی ہے۔

    سعودی عرب: وزارت سیاحت کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان

    والنٹیئرز سروسز کی ڈائریکٹر کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع نہ ہونے کی صورت میں رضا کار کو دوسرے شعبوں میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

    واضح رہے حرمین شریفین میں ہر سال رمضان اور حج کے دوران بڑی تعداد میں رضا کار اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔