Tag: مسجد نبویؐ

  • مسجد نبویؐ کے قریب سیرت میوزیم میں شاہی مہمانوں کی آمد

    مسجد نبویؐ کے قریب سیرت میوزیم میں شاہی مہمانوں کی آمد

    مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب واقع انٹرنیشنل میوزیم برائے سیرت نبویؐ اور اسلامی ثقافت کا دورہ کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    شاہی مہمانوں نے اس موقع پر میوزیم میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل منفرد اشیا اور اسلامی تاریخ کے واقعات کو خوبصورتی سے اجاگر کرنے کی تعریف کی۔

    انہوں نے اسلامی اقدار، سیرت نبوی، انبیا کے فضائل اور اسلامی تہذیب کے معروف آثار اور مقامات سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پریزینٹیشن بھی دیکھی۔

    واضح رہے کہ یورپ اور جنوبی امریکا کے 15 ممالک سے 250 عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین پروگرام کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے کے لئے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

    ہزاروں ملازمتیں، سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ دیا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

  • 2023 میں 280 ملین سے زائد زائرین کی مسجد نبویؐ میں حاضری

    2023 میں 280 ملین سے زائد زائرین کی مسجد نبویؐ میں حاضری

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کا کہنا ہے’نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ اور مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین ماسک کی پابندی کریں۔

    رپورٹ کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

    مکہ، جازان، عسیر اور باحہ میں ابر رحمت برسنے کا امکان

    زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں زائرین ماسک کی پابندی کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

    زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

    دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے ایک مباحثے کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کے لیے سیاحتی پروگرام منظم کیے جاسکتے ہیں۔

    مکہ اور مدینہ میں درجنوں ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ بند کرادیئے گئے

    زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تین ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفرد خدمات کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبات اہمیت رکھتی ہیں۔ ’نسک اعمال‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندی زائرین کی سلامتی، نظام کی پابندی اور نماز و زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمینان کیلیے لگائی گئی ہے۔

    ایکس اکاؤنٹ پر وزارت نے بیان میں انتباہ کیا ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونا اور بستر لگانا زائرین کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

    وزارت کے مطابق زائرین ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونے یا بستر لگانے سے دیگر زائرین کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    زائرین کی جانب سے ڈیرے جمانے کے باعث آنے جانے میں رکاوٹ اور رش بڑھتا ہے۔ سلامتی کے تقاضے متاثر ہونے کے ساتھ راستے کا حق معطل ہوتا ہے۔

    مسجد نبویؐ کا عملہ کون سی 6 زبانیں بول سکتا ہے؟

    ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ’وہیل چیئر، ٹریک، راہداریوں اور ایمرجنسی گزر گاہوں میں سونے اور آرام کرنے سے گریز کیا جائے۔

  • مسجد نبویؐ کا عملہ کون سی 6 زبانیں بول سکتا ہے؟

    مسجد نبویؐ کا عملہ کون سی 6 زبانیں بول سکتا ہے؟

    نمازیوں کی سہولت کے لیے سعودی حکومت نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں متعلقہ انکوائری آفس میں 6 زبانیں بولنے والے عملے کی تعیناتی کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تعینات کیا جانے والا عملہ عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشی، فارسی اور ترکی بول اور سمجھ سکتا ہے۔

    The Inquire About Madinah Center کا عملہ روضہ رسولؐ کے علاوہ مدینہ کے تمام اہم مقامات بشمول اسلامی تہذیب کے میوزیم اور عالمی میلے کے بارے میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کو معلومات فراہم کرتا ہے۔

    معمر افراد بھی نقل و حرکت کے لیے اس مرکز سے مدد لے سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں اس سینٹر سے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 24 گھنٹے کام کرنے والا عملہ زائرین کو مدینہ کی دیگر جھلکیاں اور آمدورفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

    کون سے 3 مہینے عمرہ سیزن کے لئے مصروف ترین ہیں؟

    واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزشتہ ہفتے 5 لاکھ 50 ہزار 911 افراد نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار 401 مرد اور 1 لاکھ 15 ہزار 551 خواتین نے نماز ادا کی۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین نے حاضری دی

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین نے حاضری دی

    گزشتہ ہفتے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں 55 لاکھ 13 ہزار 921 افراد نے حاضری دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے زائرین اور نمازیوں کو بہت سی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    پانچ لاکھ 63 ہزار 41 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار 904 زائر مردوں اور 99 ہزار 400 زائر خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز اور نوافل ادا کئے۔

    دوہزر961 نے نمائشوں اور عجائب گھروں کا وزٹ کیا۔ علاوہ ازیں ایک لاکھ 2 ہزار 101 زائرین کو مختلف تحائف پیش کیے گئے جبکہ 11 ہزار 189 کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

    مسجد نبوی کا کتب خانہ: سالانہ ایک لاکھ 10 ہزار زائرین مستفیض

    انتظامیہ نے 13 ہزار 262 معمر اور معذور افراد کو خصوصی سہولتیں فراہم کیں۔ مختلف زبانوں میں ایک لاکھ 29 ہزار 944 زائرین نے رابطے کی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا۔

  • مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

    سعودی عرب میں ہلال احمر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فوری امداد فراہم کرکے ایک زائر کی قیمتی زندگی بچالی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ منورہ) میں سعودی ہلال احمر کی رضا کار ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی زندگی کو بچالیا۔

    اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق ’صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو نماز جمعہ سے قبل ایک کال موصول ہوئی‘ جس میں اطلاع دی گئی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے۔

    ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔

    سعودی عرب میں بڑی پابندی

    یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد الحرام میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔جس کے باعث اب متعدد مریضوں کی قیمتی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے 8 سے 15 دسمبر کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے کی سعادت حاصل کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ’پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ’زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے استفادہ حاصل کیا‘۔

    ’87 ہزار 446 زائرین نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک دیکھی گئی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے خصوصی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسافروں اور زائرین کو ایئرپورٹ سے مسجد نبوی ﷺ تک لے کر جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ کے امیر اور المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

    یہ نئی الیکٹرک بسیں مدینہ منورہ کے رہائشیوں، عام مسافروں اور زائرین کی آسانی کے لیے چار اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس سروس کے روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ ٹرپس چلائے جائیں گے۔

    مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کر گئے

    جدید الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔ ان میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 58 لاکھ سے زائد زائرین نے حاضری دی

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 58 لاکھ سے زائد زائرین نے حاضری دی

    مسجد نبویؐ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 58 لاکھ 45 ہزار 458 زائرین نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور عبادات کیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک لاکھ 21 ہزار 105 مرد زائرین اورایک لاکھ 15 ہزار 935 خواتین نے ریاض الجنہ میں عبادت کی جبکہ ’پانچ لاکھ 25 ہزار 559 زئرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوۃ و سلام پیش کیا‘۔

    مسجد نبوی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 12545 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ ہفتے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 59 ہزار 435 زائرین نے استفادہ کیا‘۔

    ’زائرین کو چالیس ہزار 373 تحائف دیے گئے اور مشترکہ نمبر کے ذریعے 11826 کو رہنمائی فراہم کی گئی‘۔ گیارہ ہزار 826 معمر افراد اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کی خدمت پر مامور آغا علی بدی اتوار کے روز انتقال کر گئے ہیں۔

    خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم آغا عبدہ علی ادریس انتقال کر گئے تھے۔